20/06/2026
📚 داخلہ مہم (Emergency Admission Campaign گورنمنٹ پرائمری سکول سمندی والا 📚
آج گورنمنٹ پرائمری سکول سمندی والا میں جاری ایمرجنسی داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں مرکز سوانس کے معزز اساتذہ کرام، AEO محمد عمران صاحب اور بطور مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک طارق عباس صاحب نے شرکت کی۔
مہمانِ خصوصی ملک طارق عباس صاحب نے شدید گرمی کے باوجود مسلسل تقریباً 2 گھنٹے مکمل توجہ اور خلوص کے ساتھ داخلہ مہم کے حوالے سے پیش آنے والے مسائل سنے۔ انہوں نے AEO محمد عمران صاحب کی موجودگی میں ہر سکول کے ہیڈماسٹر صاحبان سے انفرادی طور پر ملاقات کی، درپیش مسائل دریافت کیے اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی۔
انہوں نے تمام سربراہانِ ادارہ جات کو ہر ممکن تعاون اور مکمل رہنمائی کی یقین دہانی کروائی۔ بعد ازاں تمام سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے اور ہیڈز، AEOs اور اساتذہ کرام کو مثبت جذبے کے ساتھ داخلہ مہم کو مزید مؤثر اور کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔
ایسے فرض شناس، مخلص اور تعلیمی میدان میں عملی دلچسپی رکھنے والے افسران محکمہ تعلیم کا حقیقی سرمایہ ہیں، جو زمینی حقائق کو سمجھتے ہوئے اداروں کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام تعلیمی کاوشوں کو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین 🤲
District Education Authority Mianwali
Deputy District Education Officer M-EE Tehsil Mianwali
Muhammad Imran
Rana Sikandar Hayat
Maryam Nawaz Sharif