Iqra Education System Awana Wala

Iqra Education System Awana Wala

Share

iqra education system is key of success

20/05/2026
20/05/2026

سعدیہ فاطمہ کلاس ون نے آ ج کلاس ٹیچر سے اصرار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر میری بھی ویڈیو بنائیں تو بچی کی فرمائش پر اس کی ویڈیو ملاحظہ کریں

20/05/2026

الحمدللہ اقرا ایجوکیشن سسٹم کے بچوں کا اعتماد ہی ہماری محنت کا ثبوت ہے

Photos from Iqra Education System Awana Wala's post 01/05/2026

اہلِ علاقہ کے اعتماد کا شکریہ — نئے آنے والے بچوں کو دل سے خوش آمدید

آپ کا اعتماد ہمارے لیے صرف ایک انتخاب نہیں بلکہ ایک امانت ہے جسے ہم پوری دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ نبھانے کا عزم رکھتے ہیں۔
وہ والدین جو تعلیم کی اصل روح کو سمجھتے ہیں، وہ صرف کتابی علم نہیں بلکہ ایک ایسا ماحول تلاش کرتے ہیں جہاں ان کا بچہ خود کو محفوظ، پُرسکون اور بااعتماد محسوس کرے۔
ایسا ماحول جہاں اس کی تربیت صرف الفاظ میں نہیں بلکہ کردار میں نظر آئے، جہاں اسے سنا بھی جائے، سمجھا بھی جائے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ بھی دیا جائے۔
ہماری اولین ترجیح یہ ہے کہ ہر بچہ ہمارے پاس آ کر صرف ایک طالبِ علم نہ رہے بلکہ ایک مضبوط شخصیت بنے۔ ہم چاہتے ہیں کہ:
ہر بچہ اپنی پہچان بنائے
اس کی صلاحیتوں کو نکھار کر اسے آگے بڑھنے کے قابل بنایا جائے
اسے ایسا ماحول ملے جہاں وہ خوف کے بغیر سیکھ سکے اور اعتماد کے ساتھ بول سکے
ہماری ٹیم صرف پڑھانے تک محدود نہیں بلکہ ہر بچے کی ذہنی، اخلاقی اور عملی تربیت پر مکمل توجہ دیتی ہے۔
مینجمنٹ خود اس پورے عمل کا حصہ ہے تاکہ ہر قدم پر معیار اور خلوص برقرار رہے۔
آپ کا اعتماد ہمارے لیے سب سے بڑی طاقت ہے۔
ایک بار پھر اہلِ علاقہ کے اعتماد کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ، اور ہمارے تعلیمی سفر میں شامل ہونے والے نئے بچوں کو خوش آمدید۔

01/05/2026

Photos from Iqra Education System Awana Wala's post 28/04/2026

الحمدللہ
زیر نظر تصاویر میں محمد فیضان خانووالا سے وہ پہلا بچہ ہے جس نے ہمارے سکول میں نئے سیشن 2026 کے لیے داخلے کی بنیاد رکھی اور دوسرا بچہ محمد موسیٰ شاہ میانہ والا سے ہیں جسے سیشن 2026 کے داخلہ مہم میں سینچری مکمل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا
ان شاء اللہ میرا تمام والدین سے وعدہ ہے کہ جنہوں نے اپنے بچوں کو مجھ پر اور میری ٹیم کے سپرد کیا ہے، ہم پوری محنت، خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ ان کی بہترین تربیت کریں
انشاء اللہ۔
آنے والے سالوں میں یہی ننھے پودے مضبوط درخت بن کر آپ کے سامنے اپنی کامیابیوں کے پھول کھلاتے نظر آئیں گے، اور آپ کو اپنی اس محنت اور فیصلے پر فخر محسوس ہوگا۔
ان شاء اللہ تعالیٰ

Photos from Iqra Education System Awana Wala's post 19/04/2026

الحمدللہ
سیشن 2026 کے لیے ابھی تک 100 سے زیادہ بچوں نے اقرا ایجوکیشن سسٹم میں داخلہ لے کر ہمارے اداراہ پر اعتماد کیا اور آ پ کے اسی اعتماد کو دیکھتے ہوئے ہم نے نئے سیشن کی تیاریاں پہلے سے شروع کر دی تھیں جس کے لیے ہم نے 130 بچوں کے لیے نئے فرنیچر کا آرڈر دے دیا تھا جو آ ج سکول میں پہنچ چکا ہے
ہم پُرعزم ہیں کہ اپنے بچوں کو ایک بہترین اور مثبت تعلیمی ماحول فراہم کریں تاکہ وہ تازگی، اعتماد اور خوشی کے ساتھ علم حاصل کر سکیں۔
ایک اچھا سکول صرف تعلیم ہی نہیں دیتا بلکہ بچوں کی شخصیت، اخلاق اور صلاحیتوں کو بھی نکھارتا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ بچوں کو ایسا محفوظ، پُرسکون اور حوصلہ افزا ماحول دیا جائے جہاں وہ پھولوں کی طرح کھل سکیں اور اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں ظاہر کر سکیں۔
کیونکہ ایک اچھا تعلیمی ماحول بچوں کے روشن مستقبل اور مضبوط کردار کی بنیاد بنتا ہے۔
ان شاء اللہ اس سیشن میں بھی ہم اپنے طلبہ کو معیاری تعلیم کے ساتھ بہترین تربیت فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔نئے سیشن کے لیے داخلے جاری ہیں 03453632765

Photos from Iqra Education System Awana Wala's post 10/04/2026

الحمدلله آج سے 1سال پہلے
1 اپریل 2025
وہ یادگار دن جب اقرا ایجوکیشن سسٹم اعوانا والا میں علم کے سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا… ایک خواب، ایک عزم، اور ایک نئے مستقبل کی بنیاد۔
اور آج، الحمدللہ! اقرا ایجوکیشن سسٹم اعوانا والا کامیابی کے ساتھ اپنے دوسرے تعلیمی سیشن میں داخل ہو چکا ہے۔
یہ کامیابی محض ایک ادارے کی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے خاص کرم، اہلِ علاقہ کے بے لوث اعتماد، اور اقرا ایجوکیشن سسٹم ٹیم کی دن رات محنت، خلوص اور لگن کا ثمر ہے۔ بہت ہی مختصر عرصے میں اقرا ایجوکیشن سسٹم نے جس تیزی سے اپنی ایک مضبوط اور نمایاں پہچان بنائی، وہ یقیناً ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔
الحمدللہ، معیارِ تعلیم، بہترین ماحول ٫دینی تعلیم قرآن مجید تجوید کے ساتھ اور منظم نظام کی بدولت والدین کا اعتماد اس قدر بڑھا کہ کئی کلاسز کے داخلے مقررہ وقت سے پہلے ہی مکمل ہو گئے، جو اس ادارے کی کامیابی اور مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔
ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سرِ تسلیم خم کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ اقرا ایجوکیشن سسٹم کو مزید ترقی، عزت اور کامیابیوں سے نوازے، اور ہمیں اسی جذبے، خلوص اور لگن کے ساتھ آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت اور رہنمائی کی توفیق عطا فرمائے۔
اقرا ایجوکیشن سسٹم اعوانا والا— ایک اعتماد، ایک معیار، ایک روشن مستقبل
نئے سیشن کے لیے داخلے جاری ہیں 03453632765

08/04/2026

We are hiring the faculty

Come and join us

Photos from Govt. High School Mitha Khatak, Mianwali's post 06/04/2026

الحمدللہ

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Address

Awana Wala
Mianwali