22/07/2026
Division of Practical Marks of Matric and Intermediate
Hi. M.ikram khan MSc physics.. V.p. Ravian public boys H/S/S kamar Mushani
22/07/2026
Division of Practical Marks of Matric and Intermediate
یکم ستمبر سے ہائی سیکشن کو کیمسٹری اور پرائمری کو انگلش پڑھاؤں گا۔ صوبائی وزیر تعلیم
Rana Sikandar Hayat
15/07/2026
#ادارۂ #راوین کی جانب سے دلی مبارکباد
ہمارے نہایت عزیز اور قابلِ فخر سابق طالب علم عدنان خان نیازی نے #ایم #بی #بی #ایس (MBBS) کی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔
یہ ہمارے ادارے میں کلاس پی جی سے کلاس بارہویں (12) تک زیرِ تعلیم رہے۔ ان کی یہ شاندار کامیابی ہمارے لیے باعثِ فخر اور خوشی ہے۔
ادارۂ راوین کی پوری انتظامیہ، اساتذہ کرام اور طلبہ کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں مزید کامیابیاں، عزت، صحت اور خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے، اور وہ اپنے والدین، اساتذہ اور ملک و قوم کا نام مزید روشن کریں۔
#بہت #بہت #مبارک #ہو!
#راوین #ایگلز #کمرمشانی
`_پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کا رزلٹ شیڈول 2026_`
*دسویں جماعت: 6 اگست 2026*
*نویں جماعت: 2 ستمبر 2026*
*بارہویں جماعت (سیکنڈ ایئر): 23 ستمبر 2026*
*گیارہویں جماعت (فرسٹ ایئر): 22 اکتوبر 2026*
*نوٹ:*
جن طلبہ و طالبات کی میٹرک کے سالانہ امتحانات میں سپلی آئے گی، ان کے *سپلیمنٹری امتحانات 6 اکتوبر 2026* سے شروع ہوں گے۔
جن طلبہ و طالبات کی انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں سپلی آئے گی، ان کے سپلیمنٹری امتحانات *3 نومبر 2026* سے شروع ہوں گے.
13/07/2026
پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں 1490 اسکول گارڈز کی نئی آسامیاں تخلیق. اسی طرح کا لیٹر ٹیچرز کی بھرتی کے لیے اشو کر کے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام گورنمنٹ سکولز و اساتذہ میں ایک نئی روح پھونک دی جائے گی۔
محکمہ خزانہ (Finance Department) نے پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں 1490 اسکول گارڈز کی نئی آسامیاں پیدا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ آسامیاں 1139 کلاس-IV اور 351 بنیادی پے اسکیل والے اسکول گارڈز کی ختم شدہ آسامیوں کی جگہ پر تخلیق کی گئی ہیں۔
اہم نکات:
پے پیکیج: ان آسامیوں پر بھرتی 'لمپ سم پے پیکیج' (Lump-sum Pay Package) پر کی جائے گی۔
اخراجات: ان آسامیوں پر آنے والا خرچ متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز (DEAs) اپنے دستیاب PFC شیئر سے ادا کریں گی۔
اگلا مرحلہ: لمپ سم پے پیکیج کا کیس چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم سلیکشن بورڈ کے پاس جائے گا، جہاں سے سفارشات کے بعد حتمی منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سے لی جائے گی۔
ضلع وار آسامیوں کی تفصیل تصاویر میں۔
وزیر اعلی Maryam Nawaz Sharif کی وزیر تعلیم Rana Sikandar Hayat کو ہر ہفتے ایک سکول میں خود کلاس لینے کی ہدایت
13/07/2026
*ممکنہ سیلابی صورتحال الرٹ*.
اہم اطلاع
تمام طلبہ، والدین اور اساتذہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راوین پبلک بواٸز اینڈ گرلزہائیر سیکنڈری اسکول، قمر مشانی ہر قسم کی آن کیمپس کلاسز کے لیے تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔
البتہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے آن لائن کلاسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ مقررہ وقت پر اپنی آن لائن کلاسز میں لازمی شرکت کریں اور اپنے اساتذہ کی ہدایات پر عمل کریں۔
شکریہ
انتظامیہ
راوین پبلک بواٸز اینڈ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، قمر مشانی
اہم اطلاع فرسٹ اٸیر طلبہ
السلام علیکم!
تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جن بچوں نے اپنے سبجیکٹس تبدیل (Subject Change) کروائے تھے، وہ کل صبح اپنی متعلقہ فیس ساتھ لے کر لازمی طور پر پرنسپل آفس میں حاضر ہوں۔
براہِ کرم مقررہ وقت پر اپنی فیس جمع کروانے کو یقینی بنائیں تاکہ آپ کے سبجیکٹ کی تبدیلی کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
انتظامیہ
Ravian Public Boys & Girls School & Science College
#اہم #اطلاع
تمام فرسٹ ایئر کے طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ رول نمبر سلپس کالج میں آ چکی ہیں۔
براہِ کرم اپنی رول نمبر سلپ بروز پیر (Monday) کالج آفس سے وصول کر لیں۔
شکریہ
Ravian School & Science College
نوٹ؞ اپنا فیس کارڈ لازمی ساتھ لے کر آٸیں،