14/03/2026
نیا سال، نئی منزلیں، نیا عزم،
باب العلم کیساتھ کامیابی کی جانب ایک اور نئے سال کا آغاز۔۔!!
نئے تعلیمی سیشن کا آغاز محض ایک کلاس سے دوسری کلاس میں منتقلی کا نام نہیں ہے بلکہ یہ نئے خوابوں، نئی امنگوں اور کامیابی کے ایک نئے سفر کا سنگِ میل ہے جس کے لیے باب العلم سکولز اپنے تمام طلباء و طالبات کا بھرپور خیر مقدم کرتا ہے کیونکہ علم کی یہ دنیا آپ کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی جانب لے جانے کا ایک بہترین رستہ ہے، اس نئے تعلیمی سال میں آپ کو چاہیے کہ خود پر مکمل یقین رکھیں کیونکہ آپ کے اندر وہ تمام تر صلاحیتیں موجود ہیں جو آپ کو ایک عظیم انسان بنا سکتی ہیں لہٰذا پرانی کوتاہیوں کو پیچھے چھوڑ کر ایک نئے عزم اور جوش کے ساتھ اپنی پڑھائی کا آغاز کریں اور یاد رکھیں کہ ہر نیا دن کچھ نیا سیکھنے کا بہترین موقع ہوتا ہے، ہمارا مقصد صرف کتابی علم تک محدود رہنا نہیں بلکہ ایک ایسا بہترین کردار تشکیل دینا ہے جو آپ کے اخلاق سے بھی جھلکے کیونکہ علم وہ قیمتی خزانہ ہے جسے کوئی چرا نہیں سکتا، آئیے اس سال یہ عہد کریں کہ ہم نہ صرف بہترین نتائج حاصل کریں گے بلکہ ایک ذمہ دار شہری بن کر اپنے والدین اور ادارے کا نام روشن کریں گے، کامیابی
14/03/2026