05/10/2026
ماشاءاللہ۔۔۔۔
سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح
------------------------------------
5 OCT.SALAM TEACHER DAY
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••
الحمدللہ۔۔۔ اللہ پاک کے خصوصی کرم سابق طلباء اور مخیر حضرات کے خصوصی تعاون سے پیارے سکول میں 20 کلو واٹ کے سولر سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ سابق طلباء اور کمیونٹی کے لوگوں نے اپنی مادر علمی اور اساتذہ سے جس محبت کا اظہار کیا اس نے ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے صرف دو ہفتوں کے اندر قلیل وقت میں 17 لاکھ 30ہزار روپے کی بڑی رقم اپنی مادر علمی کو روشن کرنے کیلیے عطیہ کر دی۔
آج سکول میں ان عظیم محسنوں کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس مہم کے تمام محسنوں کو دعوت دی گئی تھی لیکن اپنی مصروفیات کی وجہ سے کچھ تشریف نہ لا سکے لیکن سب ہماری خوشیوں میں بھر پور انداز میں شامل رہے۔ رنگا رنگ تقریب کے آغاز سے پہلے تمام معزز مہمانوں نے پرنسپل جناب ملازم حسین صاحب کے ساتھ مل کر فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کیا ۔اسکے بعد تمام مہمانوں کا پنڈال میں بھر پور انداز میں استقبال کیا گیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی ۔اس کے بعد طلبا ء نے سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے خوبصورت تقاریر کیں اور ٹیبلو پیش کیے ۔اس کے بعد معزز مہمانان گرامی قدر نے اپنے خطابات کے ذریعے دلی مبارک پیش کی اور سکول کے خوبصورت تعلیمی ماحول پر خراج تحسین پیش کیا۔ اظہار خیال کرنے والی محترم شخصیات میں معروف معلمہ اور سوشل میڈیا انفلوانسر محترمہ صائمہ ملک صاحبہ، محترم سید محمد ثقلین نقوی ایڈوکیٹ صاحب، معروف سماجی کارکن سابق طالب علم رہنما اور اس سکول کو ہا ئیر سیکنڈری کا درجہ دلانے میں اہم کر دار ادا کرنے والے اور سولر سسٹم مہم کے روح رواں جناب ملک محرم خان اور اس سکول کے سابق طالب علم نیشنل بنک آف پاکستان کے آفیسر اور سولر سسٹم مہم کا سوشل میڈیا پر آ غاز کرنے والے محترم اشفاق علوی صاحب نے مبارک باد پیش کی اور خوبصورت باوقار تقریب کے انعقاد پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ آخر میں سکول کی طرف سے تمام معزز مہمانوں کو سر ٹیفکیٹس اور تحائف پیش کیے گئے۔ پرنسپل جناب ملازم حسین اعوان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور سولر سسٹم کو سکول اور اس کے طلباء اور اساتزہ کیلیے یاد گار تحفہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک منفرد تحفہ ہے جو سابق طلباء اور کمیونٹی کے مخیر حضرات نے پیش کیا ہے۔ دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔ اللہ پاک اس عظیم مادر علمی کو ہمیشہ اسی طرح آباد و شاد رکھے اور تمام مخیر حضرات کی توفیقات میں اضافہ فرما ئے آمین۔
===============================
SMS OF GHSS CHAKRALA MIANWALI
---------------------------------------------------------------