06/07/2025
1.قالﷺ👇
حسن اور حسین۔رضی الله عنھما جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔
📚 (ترمذی، حدیث: 3768)
2. قال ﷺ👇
حسین رضی الله عنہ مجھ ﷺ سے ہے اور میںﷺ حسین رضی الله عنہ سے ہوں۔
📚 (ترمذی، حدیث: 3775)
3.قالﷺ👇
یا اللہﷻ ! میںﷺ ان دونوں ( حسن و حسین۔رضی الله عنھما ) سے محبت کرتا ہوں، تُو ﷻ بھی ان سے محبت فرما۔
📚 (صحیح بخاری، حدیث: 3747)
4. قال ﷺ 👇
جس نے حسن اور حسین رضی الله عنھما سے محبت کی، اس نے مجھ ﷺ سے محبت کی۔
📚 (مسند احمد، حدیث: 17705)
5. قال ﷺ 👇
یہ دونوں (حسن و حسین.رضی الله عنھما) دنیا میں میرےﷺ دو پھول ہیں۔
📚 (صحیح بخاری، حدیث: 3753)
24/09/2022
*میانوالی یوتھ الائینس کے نام*
میانوالی یوتھ الائینس تونسہ شریف،،ڈیرا اسماعیل خان اور آج بلوچستان سیلاب متاثرین کی مدد کرنے لاکھوں کا سامان بھیج چکی ہے۔ فخر ہے ہمیں میانوالی کی دھرتی نے ایسے بیٹے بھی جنے ہیں جو ہمہ وقت دکھیاری امت کی خدمت میں لگے ہیں ۔ تیسرا سال ہے خون کا عطیہ، مریضوں مسافروں کےلیئے رمضان میں سحری آفتاری کیمپ اور کم از کم 80 خاندانوں کا ماہانہ راشن دے رہی ہے۔
میانوالی یوتھ الائینس کی اگلی حکمت عملی جس میں تھیلسیمیا کا الگ ہسپتال جیسا منصوبہ قابل تعریف ہے۔
بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ اللہ جب کسی بندے پر نظر رحمت فرماتا ہے نا تو اس بندے کو اپنی دکھیاری امت کےلیئے چن لیتا ہے۔خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو کسی بھوکے کو کھانا کھلاتے ہیں ۔ دنیا میں انسان کا وقت ایک نہیں رہتا امیر ہو یا غریب آزمائش اس کی زندگی کا حصہ ہیں آزمائش تو اللہ کے پیارے بندوں پر روز ازل سے آ رہے ہیں کبھی آدم علیہ السلام پر باؤنڈری حدود مقرر کے صورت تو کبھی حضرت یعقوب پر حضرت یوسف کے بچھڑنے تو کبھی حضرت بی بی حاجرہ پر ان کے لخت جگر کی پیاس کی صورت تو کبھی حسین پر کربلا بن کر تو کبھی ہم دکھیوں کا سہارا حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم پر محصور کی گھاٹی کی صورت میں تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کبھی بھی ذرا بھر بھی شکوہ نہیں کیا ہمارے اکابرین نے ہمیشہ اللہ کی رضامندی میں راضی رہے ہیں تمام مشکلات میں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ ہاں وہ تو اعلی ہستیاں تھیں ہم ان کے مقابلے میں نہیں آ سکتے ہم بے چارے عام انسان ہیں ہم تو بجلی کی کڑک سے بھی ڈر جاتے ہیں، بادل کے گرجنے سے سہم۔جاتے ہیں مگر ان حالات میں ہمارا خدا بھی وہی ہے جو ہمارے اکابرین کا تھا ہمیں بھی اللہ یہی کہتا ہے کہ اے بندے ان آزمائشوں میں صبر کا دامن ہاتھ چھوڑ کر مایوس مت ہو جانا میں ہی ہوں دن کو رات میں بدلنے والا میں ہی ہوں جو اپنے بندے سے اس کی ماں سے کہیں گنا زیادہ پیار کرتا ہوں۔ میرے بھائیو آزمائشوں پر اللہ سبقت عطا فرماتا ہے مگر کچھ مصیبت ہمارے اعمال کا نتیجہ ہوتی ہیں۔ زنا، ظلم زیادتی، ماں باپ، بہن بھائیوں الغرض حوق العباد کو ہم نے آج پیروں تلے روندا ہوا ہے یہ وہ حوق ہیں جن پر وہ رب رحمن فرماتا ہے اے بندہ میں اپنے حقوق اس وقت تک معاف نہیں کروں گا جب تک تم اپنے بندوں کے حقوق پورے نہیں کرو گے مگر ہم ہیں کہ ایک کان سے سنتے ہیں دوسرے سے نکال دیتے ہیں ۔ نماز سے ہم دور ہیں ، قرآن جس میں ہر پریشانی کا حل بتایا گیا ہے اس کو ہم نے صرف الماری کی زینت بنا دیا۔ جوانی جس میں کی گئ عبادت اللہ کو بہت پسند ہے اس پر ہم اتنا غرور کرتے ہیں کہ کہیں کپڑوں کا مائع نا اتر جائے،، دلہن کا میک اپ خراب نا ہو جائے ہم وضو نہیں کرتے۔ یہ سب کچھ سیلاب،، زلزلہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہیں ۔کروڑوں نوجوانوں میں آپ نوجوان اللہ کی طرف سے چنے گئے لاکھوں میں شامل ہو جن پر اللہ کی خاص نظر عنایت ہے جن کو اللہ نے عظیم کام کےلیئے چن لیا ہے۔ آپ نوجوانوں میں انا نہیں ہے۔ آپ نے اپنی "میں" کو دفن کر دیا ہے اور یقین جانیئے جو لوگ انسایت کی خدمت کرنے میں لگ جاتے ہیں اللہ ان کو کبھی دکھ مصیبت میں نہیں ڈالتا۔۔ وہ لوگ دنیا میں بھی سرخروع تو ہیں ہی اور آخرت میں بھی سرخروع ہوں گے۔ ہاں اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔ میں سمجھتا ہوں آجکل کے پرفتن دور میں اسطرح کی نیکی کا دکھاوا کرنا کسی کے بس کی بات نہیں خاص کر نوجوان کے تو آپ کی نیت پر کوئ شک نہیں ۔دکھی انسان کہ لب سے نکلا ایک دعا کا جملہ آپ نوجوانوں کی تقدیر بدل سکتا ہے۔رب کے حضور سربسجود ہوا کریں کہ اللہ نے آپ کو دوسرے نوجوانوں میں شامل نہیں کیا جو دنیاوی حرص میں ماں کو بھی قتل کرنے میں عار محسوس نہیں کرتے۔۔ میری ہر لمحہ آپ کےلیئے دعا رہتی ہے اور خوشی بھی ہوتی ہے کہ اللہ نے مجھے بھی آپکی صحبت سے نوازا ہے۔۔ میرے گلشن میانوالی یوتھ الائنس کے پھول سدا مہکتے رہیں جن سے ناجانے کتنے چہرے کھل اٹھے ہوں گے۔ کتنی ماؤں نے اپنے جگروں کو خوش کیا ہو گا جو روٹی، پانی کےلیئے بلک رہے تھے، کتنے نیم مردہ جسموں میں میں زندگی کی بہار آئ ہوگی۔ تمہیں سلام اے مجاہدو تمہیں سلام۔
میانوالی کے مخیر حضرات اور ارباب اختیار سے اپیل ہے ان نوجوانوں کہ حوصلہ افزائ فرمائیں۔ ایسے نوجوان معاشرے کی تقدیر بدل کر رکھ دیتے ہیں
تحریر محمد اکرام اللہ آرائیں 03154900514
24/09/2022
Feeling proud Alhamdulillah