GHS DHOK ZAMAN

GHS DHOK ZAMAN

Share

This page is about school information.

11/06/2026

سمر کیمپ کی سرگرمیوں اور تعلیمی فوائد کے حوالے سے طلبہ کے ساتھ مختصر گفتگو کی گئی۔

09/06/2026

"سمر کیمپ طلبہ کی تعلیمی اور تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ اس دوران طلبہ کو سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ سمر کیمپ کے دوران مستحق طلبہ میں مفت یونیفارم بھی تقسیم کیے گئے، جس سے نہ صرف ان کی حوصلہ افزائی ہوئی بلکہ انہیں تعلیمی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کا موقع بھی ملا۔ امید ہے کہ طلبہ اس قیمتی وقت سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی علمی اور اخلاقی ترقی کو جاری رکھیں گے۔"

Photos from GHS DHOK ZAMAN's post 03/06/2026

گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک زمان چکڑالہ

سمر کیمپ کے پہلے روز 20 طلبہ، دوسرے روز قدرے بہتر تعداد کے ساتھ تقریباً 30 طلبہ حاضر ہوئے، جبکہ آج تیسرے روز 50 کے قریب طلبہ کی شرکت انتہائی خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے۔ آئے روز سمر کیمپ میں شامل ہونے والے طلبہ کی تعداد میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ طلبہ اور والدین تعلیمی سرگرمیوں کی اہمیت کو سمجھتے ہیں اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے سنجیدہ ہیں۔

ہمارا مقصد صرف طلبہ کو سکول بلانا نہیں بلکہ انہیں ایک ایسا خوشگوار، محفوظ اور تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہے جہاں وہ تعطیلات کے دوران بھی سیکھنے کے عمل سے جڑے رہیں اور ان کا تعلیمی حرج کم سے کم ہو۔ اساتذہ کرام پوری لگن اور محنت کے ساتھ طلبہ کی رہنمائی میں مصروف ہیں تاکہ ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جا سکے۔

مزید برآں ہم معزز والدین سے امید رکھتے ہیں کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے بہترین فیصلہ کریں گے اور انہیں سمر کیمپ میں شرکت کی ترغیب دیں گے۔ جو طلبہ کسی وجہ سے سمر کیمپ جوائن نہیں کر پا رہے، ان کے لیے گزارش ہے کہ گھر میں مناسب تعلیمی ماحول فراہم کریں تاکہ ان کی علمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

اللہ تعالیٰ ہمارے اس ادارے کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے، اساتذہ، طلبہ اور والدین کی کاوشوں میں برکت دے اور ہمیں علم کی روشنی پھیلانے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲

02/06/2026

الحمدللہ
گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک زمان میں بہت کامیابی کے ساتھ
سمر کیمپ جاری و ساری
والدین اور بچوں کی دلچسپی دیدنی ہے

31/05/2026

📢 گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوک زمان چکڑالہ
الحمدللہ! 9ویں جماعت کے تمام طلبہ کی بائیومیٹرک تصدیق کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔
اس سلسلے میں جناب ملک کامران صاحب کی خصوصی کاوشیں، محنت اور بھرپور تعاون قابلِ ستائش ہیں۔ ان کی ذمہ دارانہ خدمات کی بدولت یہ عمل خوش اسلوبی سے پایۂ تکمیل تک پہنچا۔اللہ تعالیٰ تمام طلبہ کو آنے والے سالانہ امتحانات میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین۔
۔

28/05/2026

یومِ تکبیر — 28 مئی

28 مئی پاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور یادگار دن ہے۔ اس دن پاکستان نے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنی آزادی، خودمختاری اور دفاع پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ یومِ تکبیر ہمیں اتحاد، قربانی، محنت اور قومی وقار کا درس دیتا ہے۔

یہ دن ہمارے سائنسدانوں، افواجِ پاکستان اور پوری قوم کی بے مثال محنت اور جذبے کی یاد دلاتا ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود دنیا کے سامنے اپنی طاقت اور صلاحیت کا لوہا منوایا۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور اُن کے ساتھیوں کی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں لکھی جائیں گی۔

یومِ تکبیر صرف ایک تاریخی کامیابی نہیں بلکہ یہ عہد کا دن بھی ہے کہ ہم اپنے وطن کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہمیشہ متحد رہیں گے۔ آج کے دن ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے ملک سے محبت، دیانتداری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ پاکستان مزید مضبوط اور کامیاب ہو سکے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

27/05/2026

تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال، وكل عام وأنتم بخير وصحة وسلامة 🤲🏻🤲🏻
تمام علم دوستوں، اساتذہ کرام اور طلباء کو
عید الاضحیٰ کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں 🌸🌸
اللّٰہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات، قربانیاں اور نیک کاوشوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین 🤍💖
DHOKE ZAMAN

27/05/2026

Wishing you a joyful Eid al-Adha filled with blessings for you and your family. May this special day bring peace to your heart and prosperity to your home. Eid Mubarak!"

26/05/2026

تمام اہل اسلام کو حج مبارک ہو
لَبَيْكَ اللَّهُمْ لَبَيكَ، لَبْيَكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنَّعْمَةَ، لَكَ وَالْمُلْكَ، لَا شَرِيكَ لَكَ
حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں، تیرا کوئی شریک نہیں تیرے ہی لئے تعریفیں ہیں، نعمتیں اور بادشاہت تیری ہے، تیرا کوئی شریک نہیں

25/05/2026

Just for Fun 😊

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

GHS DHOK ZAMAN
Mianwali
42230