Govt. Associate College Ban Hafiz Jee

Govt. Associate College Ban Hafiz Jee "Per Ardua Ad Astra"

Through Struggle, To The Stars! Govt. Associate College Ban Hafiz Jee (Chagda), Mianwali

29/09/2026

رپورٹ برائے دورہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میانوالی
تاریخ: 28 ستمبر 2026ء
مقام: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی، میانوالی

مورخہ 28 ستمبر 2026ء بروز پیر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز میانوالی جناب سید تحسین رضا صاحب نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی، میانوالی کا دورہ کیا۔

دورانِ دورہ جناب ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تدریسی سرگرمیوں، صفائی ستھرائی، نظم و ضبط اور کالج کے مجموعی تعلیمی و انتظامی ماحول کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کالج میں صفائی کے بہترین انتظامات اور کلاسز کے عمومی نظم و ضبط پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

جناب ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ دوم کے امتحانات میں کالج کی شاندار کارکردگی پر کالج انتظامیہ، اساتذہ اور دیگر عملے کو سراہا اور ان کی محنت و کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

بعد ازاں انہوں نے نئے داخل ہونے والے فرسٹ ایئر کے طلبہ سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سرکاری کالجز میں تعلیم حاصل کرنے کے فوائد، معیاری تعلیم کی اہمیت اور تعلیمی کامیابی کے لیے محنت، پابندیِ وقت اور مستقل مزاجی کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کو اپنی تعلیمی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے بھرپور محنت کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر جناب ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے کالج میں داخلوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے عملی تجاویز بھی پیش کیں۔ انہوں نے انتظامیہ کو داخلہ مہم کو مؤثر بنانے، طلبہ اور والدین کی رہنمائی کرنے اور کالج کی تعلیمی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے مفید مشورے دیے۔

دورے کے اختتام پر کالج انتظامیہ نے جناب ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا دورہ طلبہ، اساتذہ اور کالج انتظامیہ کے لیے حوصلہ افزا ثابت ہوا اور اس سے تعلیمی معیار اور ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے رہنمائی حاصل ہوئی

الحمد للہ 🌹 🌹 🌹گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی میانوالی کی شاندار کامیابی کی خبر نوائے شرر اخبار کے فرنٹ پیج پر.🎗️ دا...
26/09/2026

الحمد للہ 🌹 🌹 🌹
گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی میانوالی کی شاندار کامیابی کی خبر نوائے شرر اخبار کے فرنٹ پیج پر.

🎗️ داخلے جاری ہیں 🎗️
ایف ایس سی، پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، آئی سی ایس، ایف اے آئی ٹی، ایف اے میں داخلے جاری ہیں جبکہ کالج کی طرف سے علاقے کی عوام کو بڑا تحفہ یعنی ڈی آئی ٹی DIT کے داخلہ کی تاریخ میں ...... سنگل فیس کے ساتھ 4 اکتوبر 2026...... تک توسیع کر دی گئی ہے. گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی میانوالی آپ کو خوش آمدید کہتا ہے.
✨ والدین کو پیغام ✨
ایسا کرو کہ سیپ مہیا کرو ہمیں
قطرے بنیں گے کیسے گوہر یہ ہم پہ چھوڑ دو

تمام تعریفیں اس ذات کی جو کسی کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیتا. االحمدللہ 🌹 🌹 🌹انٹرمیڈیٹ سال دوم سالانہ امتحان 2026 کے نتا...
23/09/2026

تمام تعریفیں اس ذات کی جو کسی کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیتا. االحمدللہ 🌹 🌹 🌹

انٹرمیڈیٹ سال دوم سالانہ امتحان 2026 کے نتائج میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی( بوائز) کی شاندار کارکردگی!

ضلع میانوالی کے تمام گورنمنٹ بوائز کالجز اور بالخصوص بن حافظ جی، چکڑالہ، دندہ اور لاوہ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں بوائز کے حوالے سے Highest Marks (973) اور Highest Passing Percentage (75%) کا اعزاز گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی کے نام رہا۔

یہ شاندار نتیجہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ......علاقے بھر کے بوائزطلبہ....... کے لیے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی سب سے بہترین تعلیمی ادارے کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔

اس کامیابی کی ایک اور نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ..... نہایت کم، تقریباً نہ ہونے کے برابر سالانہ فیس....... میں طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرتے ہوئے شاندار نتائج حاصل کیے گئے۔

یہ کامیابی اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن، والدین کے تعاون اور کالج انتظامیہ کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

تمام اساتذہ، طلبہ، والدین اور انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! 🎉

ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT): مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرام ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی یعنی ڈی آئ...
15/09/2026

ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT): مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی پروگرام

ڈپلوما ان انفارمیشن ٹیکنالوجی یعنی ڈی آئی ٹی ایک ایسا جدید اور عملی تعلیمی پروگرام ہے جو موجودہ دور کے تقاضوں کے عین مطابق طلبہ کو روایتی تعلیم کے جمود سے نکال کر ایک روشن اور معاشی طور پر مستحکم مستقبل کی طرف گامزن کرتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایک طویل عرصے سے سیکنڈری تعلیم کے بعد روایتی راستوں جیسے ایف اے، ایف ایس سی، یا آئی سی ایس کا انتخاب کرنے کا رواج رہا ہے، لیکن بدلتی ہوئی دنیا اور سائنس و ٹیکنالوجی کی تیز رفتار پیشرفت نے تعلیم کے مقصد اور ساخت کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ ڈی آئی ٹی کا دو سالہ کورس بنیادی طور پر طلبہ کو محض کتابی معلومات یا حفظ شدہ نظریات یاد کروانے کے بجائے انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عملی دنیا کے لیے تیار کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کورس ان طلبہ کے لیے ایک بہترین متبادل بن کر ابھرا ہے جو عملی زندگی میں جلدی قدم رکھنا چاہتے ہیں یا ٹیکنالوجی کے شعبے میں اپنا نام بنانا چاہتے ہیں۔

روایتی تعلیم جیسے ایف اے، ایف ایس سی یا آئی سی ایس کے مقابلے میں ڈی آئی ٹی کی سب سے بڑی خوبی اس کا مکمل طور پر عملی اور سکل بیسڈ ہونا ہے۔ ایف ایس سی یا ایف اے میں طلبہ زیادہ تر نظریاتی علم، سائنسی فارمولوں اور کلاسیکی مضامین کے گرد گھومتے ہیں، جہاں امتحان کا مقصد صرف یہ جانچنا ہوتا ہے کہ طالب علم نے کس حد تک رٹا لگایا ہے۔ یہاں تک کہ آئی سی ایس میں بھی زیادہ تر توجہ تھیوریٹیکل کمپیوٹر سائنس پر دی جاتی ہے، جبکہ جدید مارکیٹ کو صرف ڈگریوں یا اونچے نمبروں کی نہیں بلکہ عملی مہارت رکھنے والے افراد کی ضرورت ہے۔ ڈی آئی ٹی اس خلیج کو پر کرتا ہے، کیونکہ اس کے نصاب میں آفس آٹومیشن، کمپیوٹر پروگرامنگ، ویب ڈیزائننگ، ڈیٹا بیس مینجمنٹ، نیٹ ورکنگ، گرافک ڈیزائننگ اور ویڈیو ایڈیٹنگ جیسے وہ مضامین شامل ہوتے ہیں جن کی عالمی مارکیٹ میں فوری طلب ہے۔ ایک روایتی انٹرمیڈیٹ کا طالب علم دو سال بعد بھی عملی طور پر کوئی مخصوص کام کرنے کے قابل نہیں ہوتا اور اسے مزید تعلیم پر کئی سال خرچ کرنے پڑتے ہیں، جبکہ ڈی آئی ٹی کرنے والا طالب علم دو سال کے اختتام پر ایک مخصوص فنی مہارت کا مالک بن چکا ہوتا ہے۔

موجودہ دور میں سکل بیسڈ ایجوکیشن کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کیونکہ جدید معیشت کا دارومدار اب ڈگریوں سے زیادہ مہارتوں پر منتقل ہو چکا ہے۔ دنیا بھر کی بڑی تکنیکی کمپنیاں اب یہ نہیں دیکھتیں کہ کسی شخص نے کس ادارے سے تعلیم حاصل کی ہے یا اس کے پاس ڈگری کون سی ہے، بلکہ یہ دیکھتی ہیں کہ وہ کیا کام کر سکتا ہے۔ اس تناظر میں ڈی آئی ٹی طلبہ کو یہ موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ انٹرمیڈیٹ کے دوران ہی مختلف سافٹ وئیرز پر کام کریں، کوڈنگ سیکھیں، نیٹ ورک بنائیں اور اینالٹیکل سوچ کو پروان چڑھائیں۔ یہ ہنر پر مبنی تعلیم طلبہ کے اندر خود اعتمادی پیدا کرتی ہے اور انہیں محض نوکری کی تلاش کرنے والے کے بجائے خود روزگار پیدا کرنے والے فرد میں تبدیل کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈی آئی ٹی مکمل کرنے کے بعد نوجوانوں کے لیے فری لانسنگ کے دروازے کھل جاتے ہیں، جہاں وہ اپ ورک، فائور اور دیگر عالمی پلیٹ فارمز پر گھر بیٹھے نہ صرف خدمات فراہم کر سکتے ہیں بلکہ ملک کے لیے قیمتی زر مبادلہ بھی کما سکتے ہیں۔

مستقبل کے مواقع کے لحاظ سے ڈی آئی ٹی کے حامل طلبہ کے پاس بے شمار اور وسیع امکانات موجود ہوتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے اس دور میں ہر چھوٹا بڑا ادارہ، ہسپتال، بینک، تعلیمی ادارہ اور سرکاری و نجی سیکیورٹیز اپنے نظام کو ڈیجیٹل بنا رہے ہیں، جس کی وجہ سے آئی ٹی کے ماہرین کی طلب دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔ ڈی آئی ٹی کا طالب علم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر، ویب ڈیولپر، گرافک ڈیزائنر، ڈیٹا بیس اسسٹنٹ، یا آئی ٹی سپورٹ سپیشلسٹ کے طور پر اپنے کیریئر کا اغاز کر سکتا ہے۔

مزید برآں، اگر طالب علم اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہے تو وہ ڈی آئی ٹی کے بعد کمپیوٹر سائنس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، یا انفارمیشن ٹیکنالوجی کی چار سالہ بی ایس ڈگریوں میں براہ راست داخلہ لے سکتا ہے، جہاں اس کی پہلے سے حاصل کردہ عملی مہارت اسے دیگر روایتی طلبہ پر واضح فوقیت دیتی ہے۔ یوں یہ دو سالہ ڈپلوما نہ صرف وقت اور پیسے کی بچت کرتا ہے بلکہ نوجوانوں کو فوری روزگار اور بہترین کیریئر کی ضمانت فراہم کر کے ایک روشن اور باصلاحیت مستقبل کی بنیاد رکھتا ہے۔

اہل علاقہ کی سہولت کے لیے گورنمنٹ کالج بن حافظ جی (چگدہ) میں ڈی آئی ٹی کی کلاسز کا آغاز کر دیا ہے۔ اگر آپ بھی سکل بیسڈ ایجوکیشن میں دلچسپی رکھتے ہیں اور اب تک داخلہ نہیں لیا تو فوری طور پر گورنمنٹ کالج بن حافظ جی کا وزٹ کریں اور اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھیں۔

السلام علیکم،اہل علاقہ کے لیے بڑی خوشخبری:اب جنرل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سہولت بھی اپنے ہی علاقہ میں ...
04/09/2026

السلام علیکم،
اہل علاقہ کے لیے بڑی خوشخبری:
اب جنرل ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن کی سہولت بھی اپنے ہی علاقہ میں دستیاب ہے۔
گورنمنٹ کالج بن حافظ جی (چگدہ) ضلع میانوالی میں ایف ایس سی، آئی سی ایس اور ایف اے کے ساتھ ساتھ اب پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور سے الحاق شدہ آئی سی ایس کے مساوی دو سالہ پروفیشنل آئی ٹی پروگرام ڈی آئی ٹی میں بھی داخلہ جاری ہے۔ محدود نشستیں، میٹرک سائنس میں فرسٹ ڈویژن والے طلباء رابطہ کریں!

نئی منزل نئی راہیں نیا ہے مہرباں اپنانہ جانے جا کے ٹھہرے گا کہاں یہ کارواں اپنانہ چمکے گی جہاں بجلی نہ آئے گا جہاں طوفاں...
30/08/2026

نئی منزل نئی راہیں نیا ہے مہرباں اپنا
نہ جانے جا کے ٹھہرے گا کہاں یہ کارواں اپنا

نہ چمکے گی جہاں بجلی نہ آئے گا جہاں طوفاں
بنائیں گے اسی ڈالی پہ جا کر آشیاں اپنا

الحمد للہ 🌹
بن حافظ جی اور ملحقہ علاقوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری.
ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی (DIT) میں محدود نشستوں پر داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے. ڈپلومہ مضامین کی تفصیلات درج ذیل ہیں.

علاقہ بھر کے طلباء کیلئے کمپیوٹر اور آئی ٹی کی تعلیم کے حوالے سے بہت بڑا تحفہ!دو سالہ DIT پروگرام میں داخلوں کا آغاز 31 ...
30/08/2026

علاقہ بھر کے طلباء کیلئے کمپیوٹر اور آئی ٹی کی تعلیم کے حوالے سے بہت بڑا تحفہ!
دو سالہ DIT پروگرام میں داخلوں کا آغاز 31 اگست بروز سوموار سے۔ ان شاء اللہ

السلام علیکم!
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی (چگدہ) میں نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو چکا ہے۔ فرسٹ ایئر ایف ایس سی، آئی سی ایس، ایف اے آئی ٹی اور ایف اے کی نئی کلاسز کا بھی باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس دفعہ علاقہ بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک نیا پروفیشنل اور ٹیکنیکل آئی ٹی پروگرام ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی(DIT) بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ یہ دو سالہ سیمسٹر سسٹم انٹرمیڈیٹ پروگرام آئی بی سی سی کی جانب سے آئی سی ایس کے مساوی شمار کیا گیا ہے تاہم اس میں روایتی تھیوریٹیکل مضامین کی جگہ بڑی حد تک پروفیشنل آئی ٹی کورسز کو جگہ دی گئی ہے جو کہ مکمل طور پر پریکٹیکل، سکل بیسڈ اور جاب اوریئنٹڈ کورسز ہیں۔ ڈی آئی ٹی کے زریعے آئی ٹی سکلز میں مہارت حاصل کرنے کے بعد سٹوڈنٹس کے لیے انٹرمیڈیٹ کے فوری بعد عملی زندگی میں بے شمار مواقع دستیاب ہوں گے جبکہ خواہشمند طلباء کمپیوٹر سائنس یا دیگر شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم بھی جاری رکھ سکیں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے منتخب کالجز کو ڈی آئی ٹی کے لیے این او سی پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جن میں گورنمنٹ کالج بن حافظ جی بھی شامل ہے۔ آج پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن لاہور کی نامزد کمیٹی کی جانب سے کالج میں دستیاب سہولیات اور لیبارٹریز وغیرہ کا جائزہ لینے کے بعد ڈی آئی ٹی کی افیلیشن کے لیے حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ جس کے بعد سوموار 31 اگست سے ڈی آئی ٹی میں داخلہ جات کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے۔ ڈی آئی ٹی میں محدود نشستوں پر داخلے کیے جائیں گے۔ میٹرک سائنس فرسٹ ڈویژن کے ساتھ پاس کرنے والے طلباء داخلے کے لیے اہل ہیں۔ تمام احباب سے گزارش ہے کہ یہ پیغام شیئر کر کے علاقہ کے نوجوانوں تک ضرور پہنچائیں۔ گورنمنٹ کالج بن حافظ جی اہل علاقہ کے لیے اعلیٰ معیار کی تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر دم کوشاں ہے۔

Welcome Back!
23/08/2026

Welcome Back!

السلام علیکم!کہو اندھیرے سے دامن سمیٹ لے اپنامیں جگنوؤں کو  علمدار  کرنے والا ہوںالحمدللہ 🌹 آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج ب...
22/08/2026

السلام علیکم!
کہو اندھیرے سے دامن سمیٹ لے اپنا
میں جگنوؤں کو علمدار کرنے والا ہوں

الحمدللہ 🌹 آج گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بن حافظ جی میانوالی (Session 2025_26) کے پانچ ہونہار اور مستحق طلباء کو مجموعی طور پر تین لاکھ روپے کے اسکالر شپ دئیے گئے.

15/08/2026

السلام علیکم،

گورنمنٹ کالج بن حافظ جی علاقہ بھر کے میٹرک پاس طلبہ کے لیے فرسٹ ایئر میں داخلے کا اولین اور بہترین انتخاب کیوں ہے؟ جانیے سربراہ ادارہ پروفیسر محسن غنی صاحب سے اس انٹرویو میں۔ تمام طلباء اور والدین مکمل ویڈیو ضرور دیکھیں۔ شکریہ!

Address

Chagda, Ban Hafiz Jee
Mianwali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Associate College Ban Hafiz Jee posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share