Govt.High School Sultan khel Mianwali

Govt.High School Sultan khel Mianwali

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt.High School Sultan khel Mianwali, High School, Moqeem Colony sultan khel Opposite to BHU Sultan khel, Mianwali.

21/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے تمام طلباء

تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول سلطان خیل بروز پیر، 24 اگست 2026ء سے دوبارہ کھل رہا ہے۔

🏫 سکول کے اوقات:
⏰ صبح 8:00 بجے تا دوپہر 1:30 بجے

تمام طلباء سے گزارش ہے کہ باقاعدگی سے سکول حاضر ہوں اور اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

22/07/2026

🌹 دل کی گہرائیوں سے مبارک باد اور خوش آمدید! 🌹

ہم اپنے معزز ساتھی جناب نیاز محمد صاحب کو گورنمنٹ ہائی سکول ونجاری سے گورنمنٹ ہائی سکول سلطان خیل میں PST سے EST کی حیثیت سے تبادلے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

آپ کو گورنمنٹ ہائی سکول سلطان خیل کے تعلیمی خاندان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت، کامیابی اور مزید ترقی عطا فرمائے، اور آپ کی علمی و تدریسی صلاحیتیں ہمارے ادارے کے لیے باعثِ فخر ثابت ہوں۔

خوش آمدید جناب نیاز محمد صاحب!
آپ کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کے لیے اس نئے سفر کو خیر، برکت اور کامیابیوں سے بھر دے۔

💐 Congratulations & Welcome to GHS Sultan Khel! 💐

Photos from Govt.High School Sultan khel Mianwali's post 11/06/2026

37 سال بعد... سلطان خیل کے بیٹوں کو سلام!

السلام علیکم میرے عزیز شاگردو!

میں *نصر اللّه خان*
*1989 تا 2022*: بطور سائنس ٹیچر
*2022 تا 2026*: سائنس ٹیچر + ہیڈ ماسٹر

کل 37 سال ہائی سکول سلطان خیل کی دیواروں کے سائے میں گزارے۔ بلیک بورڈ پر فارمولے لکھے، لیب میں تجربے کروائے، اور اسمبلی میں نظم پڑھائی۔ اب 1 جون 2026 سے LPR پر ہوں۔

*سوال یہ ہے: ہائی سکول سلطان خیل میں آپ کب پڑھے ہیں؟ اپنا نام اور سال کمنٹ میں لکھیں!*

1989 والا بیچ ہو یا 2026 والا، سب بتائیں۔
کسے میرا "سائنس کا پیریڈ" یاد ہے؟
آپ کی ایک کمنٹ سے 37 سال کی یادیں جاگ اٹھیں گی۔ پرانے دوست ملیں گے، استاد شاگرد کا رشتہ پھر تازہ ہو گا۔

آئیں، سلطان خیل کی مٹی کا قرض اتارتے ہیں دعاؤں سے!

* *

آپ کا استاد اور ہمیشہ دعا گو: *نصر اللہ خان

06/06/2026

آخری دن سکول سے الوداع ہوتے ہوئے

03/06/2026

I got over 600 reactions on one of my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

Photos from Govt.High School Sultan khel Mianwali's post 22/05/2026

گورنمنٹ ہائی سکول سلطان خیل میں ہمارے قابلِ احترام ہیڈ ماسٹر جناب نصراللہ خان صاحب کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پُروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نصراللہ خان صاحب نے 1989 میں اپنے تدریسی کیریئر کا آغاز کیا اور اپنی محنت، ایمانداری اور بہترین اخلاق کے ذریعے محکمہ تعلیم میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

سال 2022 میں آپ بطور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول سلطان خیل تعینات ہوئے، جہاں آپ نے ادارے کی بہتری، طلبہ کی تعلیم و تربیت اور اساتذہ کی رہنمائی کے لیے قابلِ قدر کردار ادا کیا۔ آپ نہایت نفیس طبیعت، بااخلاق اور مخلص انسان ہیں۔

آپ نے بطور استاد اور ہیڈ ماسٹر ایک شاندار وقت گزارا اور اپنی بہترین قیادت سے ادارے کو کامیابیوں کی نئی راہوں پر گامزن کیا۔ محکمہ تعلیم میں آپ کی خدمات کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کی آنے والی زندگی کو خوشیوں، صحت، سکون اور کامیابیوں سے بھر دے۔ آمین۔

20/05/2026

📢 اہم اطلاع برائے دہم جماعت کے طلبہ 📢

دہم جماعت کے وہ تمام طلبہ جنہوں نے سالانہ امتحان 2026 مکمل کر لیے ہیں، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ کل ہمارے معزز ہیڈماسٹر جناب نصراللہ خان صاحب کی الوداعی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔

نصراللہ خان صاحب نے آپ سب کو تعلیم دی، رہنمائی کی اور ہمیشہ آپ کی کامیابی کے لیے محنت کی۔ آپ تمام طلبہ ان کے تدریسی کیریئر کے آخری طلبہ ہیں، اس لیے یہ لمحہ نہایت خاص اور یادگار ہے۔

آپ سب کو اس تقریب میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے تاکہ ہم مل کر اپنے محترم استاد کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش کر سکیں اور انہیں محبت بھرے انداز میں الوداع کہہ سکیں۔ 🌹

🕘 وقت: کل صبح 9:00 بجے
📍 مقام: گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان خیل

آپ کی شرکت ہمارے لیے باعثِ عزت و خوشی ہوگی۔

08/05/2026

تمام طلبہ جماعت نہم کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سالانہ امتحانات مکمل ہونے کے بعد اب آپ کی جماعت دہم کی باقاعدہ کلاسز بروز پیر سے شروع ہو رہی ہیں۔ لہٰذا تمام طلبہ اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سکول یونیفارم کے ساتھ وقت پر سکول حاضر ہوں تاکہ تعلیمی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رکھی جا سکیں۔

منجانب:
گورنمنٹ ہائی سکول سلطان خیل

05/05/2026

علم و محنت کا اعتراف؛ ترقی مبارک! ⭐🎊
یہ لمحہ ہمارے لیے انتہائی مسرت اور فخر کا باعث ہے کہ ہائی سکول سلطان خیل کے مایہ ناز اور نہایت محترم استاد، جناب عارف شاہ صاحب کو ان کی بے لوث تعلیمی خدمات اور انتھک محنت کے صلہ میں EST سے SST کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
آپ جیسے باصلاحیت اور مخلص اساتذہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے لیے عظیم اثاثہ ہیں۔ ہم ربِ کائنات سے دعاگو ہیں کہ وہ آپ کی اس نئی ذمہ داری کو آپ کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے اور آپ کو علم و عمل کے میدان میں مزید ایسی کئی بڑی کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین! 🤲🏼✨
منجانب:
ہیڈ ماسٹر اور جملہ سٹاف ہائی سکول سلطان خیل

Want your school to be the top-listed School/college in Mianwali?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Moqeem Colony Sultan Khel Opposite To BHU Sultan Khel
Mianwali

Opening Hours

Monday 09:30 - 14:30
Tuesday 09:30 - 14:30
Wednesday 09:30 - 14:30
Thursday 09:30 - 14:30
Friday 09:30 - 12:00
Saturday 09:30 - 14:30