GHS Tola Bangi khel Mianwali

GHS Tola Bangi khel Mianwali provide Quality education and uplift standard of society.

01/05/2026

(مزدوروں کے دن کےلیے خاص!)
ایک مزدور ساری زندگی مزدور ہی کیوں رہتا ہے؟
دنیا میں سب سے زیادہ محنت کرنے والا شخص شاید مزدور ہو، لیکن وہی شخص اکثر ساری زندگی مزدور ہی رہتا ہے۔ اس کا دن طلوعِ آفتاب سے پہلے شروع ہوتا ہے اور شام کی تھکن سے پہلے ختم نہیں ہوتا، مگر مہینے کے آخر میں وہ پھر اسی جگہ کھڑا ہوتا ہے جہاں پچھلے مہینے تھا۔
پاکستان میں ایک عام مزدور کی یومیہ اجرت تین ہزار روپے سے کم ہے۔ سالوں کی یہ محنت نہ بچت دیتی ہے، نہ ترقی۔ وہ نہ سرمایہ کاری جانتا ہے، نہ سیکھنے کے لیے وقت رکھتا ہے۔ وہ جو سارا دن جسمانی مشقت کرتا ہے، ذہنی اور جذباتی محنت سے محروم رہتا ہے اور یہی محرومی اُس کے سفر کو محدود رکھتی ہے۔ ترقی اُس کے لیے خواب بن کر رہ جاتی ہے کیونکہ سیکھنے کی فرصت نہیں، اور جو سیکھا وہ صرف دن بھر روٹی کمانے کا طریقہ تھا۔

جس دن وہ اپنی محنت کے ساتھ علم، سکل، اور شعور کو شامل کر لے گا، وہ دن مزدوری سے آزادی کا آغاز ہوگا۔ مگر یہ آغاز سوچ سے ہوتا ہےاور یہی وہ شے ہے جو آج بھی مزدور کو مہیا نہیں۔ اسی لیے وہ ساری زندگی مزدور رہتا ہے۔

01/05/2026

کامیاب آدمی جذباتی نہیں ہوتے
اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ اپنا جذبات کا سافٹ وئیر نکلوا دیتے ہیں، وہ اپنے جذباتی پن کو ناکارہ کر دیتے ہیں یا وہ اپنے دل کی جگہ پتھر رکھوا لیتے ہیں۔
اس مطلب صرف اتنا ہے کہ وہ Emotional intelligent ہو جاتے ہیں۔ ایموشنل انٹیلیجینس جس کو آپ جذباتی ذہانت کہہ سکتے ہیں۔
اس کا مطلب ہے کہ
کس جذبے کا اظہار کہاں اور کتنی شدت میں کرنا ہے۔ جذباتی ذہانت ہوتی ہے یا یوں کہہ لیں کہ
جذباتی ذہانت کا مطلب یہ سیکھنا ہے کہ کس جذبے کو ، کہاں اور کتنی شدت میں استعمال کرنا ہے۔

بہترین لیڈرشپ کون سی ہے؟
01/05/2026

بہترین لیڈرشپ کون سی ہے؟

21/04/2026

اللہ تعالیٰ نے رزق کے 16 دروازے مقرر کئے ہیں
اور اس کی چابیاں بھی بنائی ہیں۔ جس نے یہ چابیاں حاصل کر لیں وہ کبھی تنگدست نہیں رہے گا۔
۔
* پہلا دروازہ نماز ہے۔ جو لوگ نماز نہیں پڑھتے ان کے رزق سے برکت اٹھا دی جاتی ہے۔ وہ پیسہ ہونے کے باوجود بھی پریشان رہتے ہیں۔

* دوسرا دروازہ استغفار ہے۔ جو انسان زیادہ سے زیادہ استغفار کرتا ہے توبہ کرتا ہے اس کے رزق میں اضافہ ہو جاتا ہے اور اللہ ایسی جگہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے کبھی اس نے سوچا بھی نہیں ہوتا۔

* تیسرا دروازہ صدقہ ہے۔ اللہ نے فرمایا کہ تم اللہ کی راہ میں جو خرچ کرو گے اللہ اس کا بدلہ دے کر رہے گا، انسان جتنا دوسروں پر خرچ کرے گا اللہ اسے دس گنا بڑھا کر دے گا

* چوتھا دروازہ تقویٰ اختیار کرنا ہے۔ جو لوگ گناہوں سے دور رہتے ہیں اللہ اس کیلئے آسمان سے رزق کے دروازے کھول دیتے ہیں۔

* پانچواں دروازہ کثرتِ نفلی عبادت ہے۔ جو لوگ زیادہ سے زیادہ نفلی عبادت کرتے ہیں اللہ ان پر تنگدستی کے دروازے بند کر دیتے ہیں۔ اللہ کہتا ہے اگر تو عبادت میں کثرت نہیں کرے گا تو میں تجھے دنیا کے کاموں میں الجھا دوں گا، لوگ سنتوں اور فرض پر ہی توجہ دیتے ہیں نفل چھوڑ دیتے ہیں جس سے رزق میں تنگی ہوتی ہے

٭ چھٹا دروازہ حج اور عمرہ کی کثرت کرنا ، حدیث میں آتا ہے حج اور عمرہ گناہوں اور تنگدستی کو اس طرح دور کرتے ہیں جس طرح آگ کی بھٹی سونا چاندی کی میل دور کر دیتی ہے

٭ ساتواں دروازہ رشتہ داروں کے ساتھ اچھے سلوک سے پیش آنا۔ ایسے رشتہ داروں سے بھی ملتے رہنا جو آپ سے قطع تعلق ہوں۔

٭ آٹھواں دروازہ کمزوروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا ہے۔ غریبوں کے غم بانٹنا، مشکل میں کام آنا اللہ کو بہت پسند ہے

٭ نوواں دروازہ اللہ پر توکل ہے۔ جو شخص یہ یقین رکھے کہ اللہ دے گا تو اسے اللہ ضرور دے گا اور جو شک کرے گا وہ پریشان ہی رہے گا

٭دسواں دروازہ شکر ادا کرنا ہے۔ انسان جتنا شکر ادا کرے گا اللہ رزق کے دروازے کھولتا چلا جائے گا

٭ گیارہواں دروازہ ہے گھر میں مسکرا کر داخل ہونا ،، مسکرا کر داخل ہونا سنت بھی ہے حدیث میں آتا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ فرماتا ہے کہ رزق بڑھا دوں گا جو شخص گھر میں داخل ہو اور درود پڑھ کر مسکرا کر سلام کرے

٭بارہواں دروازہ ماں باپ کی فرمانبرداری کرنا ہے۔ ایسے شخص پر کبھی رزق تنگ نہیں ہوتا

٭ تیرہواں دروازہ ہر وقت باوضو رہنا ہے۔ جو شخص ہر وقت نیک نیتی کیساتھ باوضو رہے تو اس کے رزق میں کمی نہیں ہوتی

٭چودہواں دروازہ چاشت کی نماز پڑھنا ہے جس سے رزق میں برکت پڑھتی ہے۔ حدیث میں ہے چاشت کی نماز رزق کو کھینچتی ہے اور تندگستی کو دور بھگاتی ہے

٭ پندرہواں دروازہ ہے روزانہ سورہ واقعہ پڑھنا ۔۔ اس سے رزق بہت بڑھتا ہے

٭ سولواں دروازہ ہے اللہ سے دعا مانگنا۔ جو شخص جتنا صدق دل سے اللہ سے مانگتا ہے اللہ اس کو بہت دیتا ہے

اللّه ہمیں ان سب پہ اخلاص کے ساتھ عمل کی توفیق عطا فرمائے (آمین)
صلیّ اللہ علیہ وآلہِ وسلم

والدین کے لیے 3 نشانیاں کہ آپ کا بچہ کس فیلڈ میں کامیاب ہو سکتا ہے"✅ 1. فطری ذہنی رجحانات  اگر کوئی بچہ بغیر سکھائے منطق...
15/04/2026

والدین کے لیے 3 نشانیاں کہ آپ کا بچہ کس فیلڈ میں کامیاب ہو سکتا ہے"

✅ 1. فطری ذہنی رجحانات
اگر کوئی بچہ بغیر سکھائے منطقی سوچ، مسئلے حل کرنے کی صلاحیت، زبان پر مضبوط گرفت، یا ڈرائنگ اور ڈیزائن میں غیر معمولی دلچسپی دکھاتا ہے، تو یہ اس بات کی واضح نشانی ہے کہ اس کا ذہن مخصوص شعبوں کے لیے قدرتی طور پر تیار ہے۔ ایسے بچے جو چیزوں کو توڑ کر سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں وہ مستقبل میں انجینئرنگ یا آئی ٹی جیسے شعبوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں، جبکہ وہ بچے جو کہانیاں بناتے ہیں یا بحث میں مضبوط ہوتے ہیں، ان کے لیے میڈیا، لاء یا ٹیچنگ جیسے فیلڈ زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔

✅ 2. گہری دلچسپی اور دیرپا توجہ

اگر بچہ کسی سرگرمی میں اس قدر محو ہو جاتا ہے کہ وقت کا احساس کھو بیٹھتا ہے، تو یہ اس کیریئر کی طرف اس کی فطری رغبت کی مضبوط علامت ہے۔ وہ بچے جو کسی کام میں بار بار واپس جاتے ہیں، مشکل آنے کے باوجود اسے چھوڑتے نہیں، اور خود سے اس موضوع پر معلومات تلاش کرتے ہیں، ان میں اس فیلڈ میں طویل مدتی کامیابی کی حقیقی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ یہ دلچسپی محض شوق نہیں بلکہ اندرونی محرک (intrinsic motivation) ہوتی ہے۔

✅ 3. شخصیت اور رویّے کی مضبوطیاں
اگر بچہ گروپ میں لیڈرشپ لیتا ہے، دوسروں کے جذبات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتا ہے، خطرہ مول لینے میں دلچسپی دکھاتا ہے، یا دباؤ میں بھی پرسکون رہتا ہے، تو یہ اس کی شخصیت کے وہ پہلو ہیں جو مستقبل کے پیشے کا رخ واضح کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، لیڈرشپ رکھنے والے بچے مینجمنٹ یا ایڈمنسٹریشن میں آگے بڑھ سکتے ہیں، جبکہ حساس اور ہمدرد بچے میڈیکل، سائیکالوجی یا HR جیسے شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

مزی

تعلیمی کامیابی کے 6 سنہری اصول کامیابی کی طرف مضبوط قدمتعلیم انسان کی زندگی کو سنوارنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کا...
15/04/2026

تعلیمی کامیابی کے 6 سنہری اصول کامیابی کی طرف مضبوط قدم
تعلیم انسان کی زندگی کو سنوارنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ ہر طالب علم کامیاب ہونا چاہتا ہے، مگر کامیابی صرف خواہش سے نہیں بلکہ درست اصولوں پر عمل کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ اگر چند بنیادی اصولوں کو اپنایا جائے تو تعلیمی سفر آسان اور کامیاب ہو سکتا ہے۔
سب سے پہلا اصول واضح مقصد کا تعین ہے۔ جب طالب علم کو یہ معلوم ہو کہ اسے زندگی میں کیا حاصل کرنا ہے، تو اس کی محنت ایک خاص سمت اختیار کر لیتی ہے اور وہ اپنی منزل کی طرف تیزی سے بڑھتا ہے۔
دوسرا اہم اصول مستقل مزاجی ہے۔ کامیاب طلبہ وہ ہوتے ہیں جو روزانہ باقاعدگی کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھتے ہیں۔ تھوڑی مگر مسلسل محنت انسان کو بڑی کامیابی تک پہنچا دیتی ہے۔
تیسرا اصول وقت کی قدر کرنا ہے۔ وقت ایک قیمتی دولت ہے، اور جو طالب علم اپنے وقت کو صحیح طریقے سے استعمال کرتا ہے وہ کامیابی کی راہ پر گامزن ہو جاتا ہے۔
چوتھا اصول مثبت سوچ اپنانا ہے۔ مشکلات اور ناکامیاں زندگی کا حصہ ہیں، مگر کامیاب لوگ ان سے سیکھتے ہیں اور آگے بڑھتے ہیں۔ مثبت سوچ انسان کو ہمت دیتی ہے۔
پانچواں اصول محنت اور لگن ہے۔ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا، خلوص نیت کے ساتھ کی گئی محنت ہی انسان کو اس کے مقصد تک پہنچاتی ہے۔
چھٹا اور آخری اصول اساتذہ کی رہنمائی حاصل کرنا ہے۔ اساتذہ کا احترام اور ان کی باتوں پر عمل کرنا کامیابی کی کنجی ہے۔
آخر میں، تعلیمی کامیابی صرف نمبروں کا نام نہیں بلکہ ایک مضبوط کردار، اچھی عادات اور مسلسل جدوجہد کا نتیجہ ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں علم حاصل کرنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہمیں کامیابی عطا فرمائے۔
(ڈاکٹر حسن محمد، لاہور)

15/04/2026
*ہر گناہ سے چھٹکارے کا آزمودہ نسخہ*آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو کسی نہ کسی گناہ میں مبتلا نہ ہو…کوئی نظر ...
14/04/2026

*ہر گناہ سے چھٹکارے کا آزمودہ نسخہ*
آج کے دور میں شاید ہی کوئی ایسا انسان ہو جو کسی نہ کسی گناہ میں مبتلا نہ ہو…
کوئی نظر کے گناہ میں، کوئی زبان کے، کوئی دل کے اور کوئی عمل کے…

ہم سب چاہتے تو ہیں کہ گناہ چھوڑ دیں، مگر بار بار کوشش کے باوجود ناکام ہو جاتے ہیں…
ایسے میں ایک نہایت آسان، مؤثر اور عملی نسخہ پیش خدمت ہے

نسخہ کیا ہے؟
پکا ارادہ کر لیں کہ جب بھی کوئی گناہ ہو جائے، فوراً وضو کریں اور 2 رکعت نفل نماز ادا کریں۔

ایک واقعہ:
ایک شخص بدنظری کا عادی تھا، بار بار گناہ کرتا تھا۔
اسے یہی نسخہ بتایا گیا کہ "ہر گناہ پر دو رکعت نماز پڑھو"۔

پہلے اس نے کہا:
"یہ تو بہت مشکل ہے!"

جواب ملا:
"جنت چاہیے یا جہنم؟"

اس نے ہمت کی اور عمل شروع کر دیا…

نتیجہ حیران کن تھا:
پہلے ہفتے: 10 بار نماز پڑھی
دوسرے ہفتے: 5 بار
تیسرے ہفتے: 2 بار
چوتھے ہفتے: صرف 1 بار

پھر وہ کہنے لگا:
"اب تو حالت یہ ہو گئی ہے کہ گناہ کا خیال آتے ہی دل خود رک جاتا ہے… ایسا لگتا ہے جیسے کوئی اندر سے روک رہا ہو!"

ایسا کیوں ہوا؟
کیونکہ شیطان انسان کو گناہ پر تو آمادہ کرتا ہے،
لیکن نماز سے شدید نفرت کرتا ہے۔

جب آپ ہر گناہ کے بعد نماز کو لازم کر لیتے ہیں تو شیطان خود ہی آپ کو گناہ سے دور رکھنے لگتا ہے…
کیونکہ وہ نہیں چاہتا کہ آپ بار بار اللہ کے سامنے جھکیں۔

قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:
"بے شک نماز بے حیائی اور برائی سے روکتی ہے" (سورۃ العنکبوت: 45)

یاد رکھیں:
گناہ چھوڑنے کا سب سے طاقتور ہتھیار نماز ہے۔
اور نفل نماز انسان کے دل کو نرم، نفس کو قابو اور شیطان کو کمزور کر دیتی ہے۔

آج ہی نیت کریں:
اب جب بھی کوئی گناہ ہوگا… فوراً 2 رکعت نفل ادا کروں گا۔

ان شاء اللہ کچھ ہی دنوں میں آپ خود اپنی زندگی میں حیران کن تبدیلی محسوس کریں گے۔

اللہ تعالیٰ ہمیں گناہوں سے سچی توبہ اور نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

14/04/2026

*💓 9th Class Annual Exams 2026 Date Sheet*

میٹرک 9ویں کلاس کے سالانہ امتحانات 2026 کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی ہے۔

*🔘 9th Class (Science)*
20-04-2026 English
22-04-2026 Physics
24-04-2026 Tarjma Quran
27-04-2026 Chemistry
29-04-2026 Urdu
04-05-2026 Math
06-05-2026 Biology / Computer
08-05-2026 Islamiyat

*🔘 9th Class (Arts):*
20-04-2026 English
21-04-2026 Physical Education / Food & Nutrition
23-04-2026 Civics / Drawing / Textile
24-04-2026 Tarjma Quran / Ethics
28-04-2026 General Science
29-04-2026 Urdu
02-05-2026 General Math
05-05-2026 Education / Home Economics
08-05-2026 Islamiyat

⚠️ اہم پیغام برائے والدین اور طلباء!For class 9thصرف 7 دن باقی رہ گئے ہیں… اور یہی 7 دن آپ کے پورے سال کے رزلٹ کا فیصلہ ...
14/04/2026

⚠️ اہم پیغام برائے والدین اور طلباء!
For class 9th

صرف 7 دن باقی رہ گئے ہیں… اور یہی 7 دن آپ کے پورے سال کے رزلٹ کا فیصلہ کریں گے۔

❗ ایک بہت اہم بات یاد رکھیں:
صرف اکیڈمی میں 3 گھنٹے پڑھ لینے سے یا سکول میں لیکچر سن لینے سے مکمل تیاری نہیں ہوتی۔

📌 اصل کامیابی کے لیے:
گھر پر روزانہ کم از کم 4–5 گھنٹے خود سے (Self Study) کرنا لازمی ہے۔

والدین سے گزارش ہے:
آپ کی تھوڑی سی توجہ آپ کے بچے کا مستقبل بنا سکتی ہے۔
روزانہ ان سے پڑھائی کا حساب لیں، ان کا ٹائم ٹیبل چیک کریں، اور انہیں موبائل سے دور رکھیں۔

طلباء سے گزارش ہے:
اب بھی وقت ہے… اگر آپ آج سے محنت شروع کر دیں تو کمزور سے کمزور طالب علم بھی اچھے نمبر لے سکتا ہے۔

✔️ روزانہ ٹارگٹ مکمل کریں
✔️ شارٹ ٹیسٹ دیں
✔️ بار بار ریویژن کریں

📢 یاد رکھیں:
کامیابی صرف انہی کو ملتی ہے جو آخری وقت میں بھی ہمت نہیں ہارتے!

14/04/2026

بچوں کو اپنی زندگی میں مثبت عادات مستقل اپنانے کی ترغیب کیسے دی جائے؟

Address

Mianwali Kareshian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Tola Bangi khel Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category