22/03/2024
*طالب علم کی اعزاز*
*مستونگ////// نوبل فیوچر گرائمر اسکول پڑنگ آباد کے ایک اور اہم نمایاں کارکردگی نوبل فیوچر گرائمر اسکول کے طالب علم ابوبکر ولد محمد اسماعیل اپنے والدین کے دعاؤں اور اساتذہ کرام کے محنت کی بدولت ضلع بھر سے کیڈٹ کالج مستونگ کے ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے کیڈٹ کالج مستونگ کیلئے منتخب ہو گیا ہے.واضح رہے کہ طالب علم ابوبکر ولد محمد اسماعیل کلاس پلے گروپ سے لیکر کلاس 7th تک نوبل فیوچر گرائمر اسکول پڑنگ آباد سے تعلیم حاصل کی وہ ہمیشہ اسکول ہذا اور اپنی کلاس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے رہے ہیں نوبل فیوچر گرائمر اسکول کے اساتذہ کی محنت سے اب تک اسکول کے طلبہ مختلف اداروں کے ٹیسٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے مختلف نامور تعلیم اداروں کیلئے سلیکٹ ہو چکے ہیں نوبل فیوچر گرائمر اسکول کے ایڈمنسٹریٹر اور اساتذہ کا کہنا ہےہمارا مقصد اس سماج کو لاشعوری اور جہالت کے دلدل سے نکال کر ایک روشن مستقبل دینا ہے اور اس معاشرے کے گھر گھر تک کتاب دوستی کو ایک رواج بنانا ہے*
*از طرف ڈائریکٹر نوبل فیوچر گرائمر سکول پڑنگ آباد*