Jamia markaz e tuheed Darya Khan mari

Jamia markaz e tuheed Darya Khan mari مرکز التوحید اہلحدیث دریاخان مری ضلع نوشہرو فیروز سندھ.
مہتمم: مولانا عبدالعزیزماجد حفظہ اللہ...
0304 4538477

03/06/2025
ان شاءاللہ..♥️
28/03/2025

ان شاءاللہ..♥️

آج ان شاءاللہ..
28/03/2025

آج ان شاءاللہ..

21/03/2024

اناللہ واناالیہ راجعون..... 😢😢😢
مرکز التوحید اہلحدیث دریاخان مری کے. مؤذن وخادم محمد عمران محمدی خاصخیلی, شان خاصخیلی کی #والدہ محترمہ،
شہزادو خاصخیلی کی زوجہ،

👈معروف صحافی، سندھ ٹی وی رپورٹر وریل سندھی کی ہمشیرہ، کا انتقال ہوگیا ....!!

اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین.
لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین..

نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا..

اناللہ واناالیہ راجعون... 😢😢انتہائی دکھی خبر... جماعت اہلحدیث کے عظیم داعی، بانی مرکز التوحید اہلحدیث دریاخان مری،  رحمت...
04/03/2024

اناللہ واناالیہ راجعون... 😢😢انتہائی دکھی خبر...
جماعت اہلحدیث کے عظیم داعی، بانی مرکز التوحید اہلحدیث دریاخان مری، رحمته الله عليه آج اس فانی دنیا سے رحلت فرما گئے۔۔۔
اللہ پاک ان کا سفر آسان فرمائے۔۔۔انہیں کامیاب فرمائے۔۔۔انکے گناہوں کو دھو دے۔۔۔۔""لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما""..

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لَهٗ وَارْحَمْهُ وَعَافِهٖ وَاعْفُ عَـنْهُ وَاَكْرِمْ نُزُلَهٗ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهٗ وَاغْسِلْهُ بِالْـمَاۗءِ وَالثَّـلْجِ وَالْـبَـرَدِ وَنَـقِّهٖ مِنَ الْـخَطَايَا كَمَا نَـقَّيْتَ الثَّوْبَ الْاَبْيَضَ مِنْ الدَّنَسِ وَاَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِّنْ دَارِهٖ وَاَهْلًا خَيْرًا مِّنْ اَهْلِهٖ وَزَوْجًا خَيْرًا مِّنْ زَوْجِهٖ وَاَدْخِلْهُ الْـجَنَّةَ وَاَعِذْهُ مِنْ عَذَابِ الْـقَبْرِ وَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔

13/11/2023

🥀❤️



مولانا محمد احمد سندھی رحمۃ اللہ علیہبقلم:  سفید داڑھی، سر پر سرخ رومال، آنکھوں پر نظر کا چشمہ، میانہ قد، تھوڑا سا بھاری...
28/09/2023

مولانا محمد احمد سندھی رحمۃ اللہ علیہ
بقلم:

سفید داڑھی، سر پر سرخ رومال، آنکھوں پر نظر کا چشمہ، میانہ قد، تھوڑا سا بھاری جسم، جھکی ہوئی نظریں، علمی وقار چہرے سے ٹپکتا ہوا، سادہ اطوار، با اخلاق اور طالبان علوم نبوت سے محبت کرنے والے، یہ تھے شیخ محمد احمد سندھی صاحب
پیدائش: شیخ محمد بن احمد سندھی 1947 کو گوٹھ چناری شریف نزد دریا خان مری ( کوٹ لالو) ضلع نوشہرو فیروز میں پیدا ہوئے۔ آپ کا تعلق موروجو قبیلے سے تھا۔
تعلیم: پرائمری اول کلاس اور ابتدائی ناظرہ قرآن مجید اپنے آبائی گاؤں میں پڑھا۔ اس کے بعد مدینہ منورہ چلے گئے اور مدینہ منورہ میں پرائمری تعلیم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اعدادی 4 سال، دارالحدیث مدینہ منورہ میں اور ثانیہ تا عالیہ تک تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں 1398 ھجری میں جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ سے کلیۃ الدعوہ و اصول الدین سے سند فراغت حاصل کی۔
اساتذہ کرام: شیخ محمد احمد سندھی نے بہت سے اساطین علم سے کسب فیض کیا ان میں سے صرف چند کے اسماء گرامی مل سکے ہیں۔ شیخ محمد عمر فلاتۃ ، شیخ محمد مراد بلوچی، شیخ محمد ثانی افریقی
تدریس: شیخ محمد احمد سندھی کو دارالافتاء والارشاد کی طرف سے 1398 ھ میں مبعوث کرکے پاکستان بھیجا گیا۔ اس وقت دارالافتاء والارشاد کے سربراہ مفتی اعظم شیخ ابن باز رحمہ اللہ( متوفی 13 مئی 1999 )تھے۔
آپ نے تدریس کا آغاز دارالعلوم غواڑی بلتستان سے کیا۔ پانچ سال تک وہاں تدریس کرتے رہے۔ 1403ھ میں دارالعلوم منصورہ ضلع مٹیاری سندھ میں اگئے۔ اور وہاں پر گیارہ سال تک تدریسی فرائض انجام دیتے رہے۔ 1414ھ میں دریاخان مری ضلع نوشہرو فیروز تشریف لے آئے۔ ( یہ مدرسہ مولوی عبدالرحمن خاصخیلی کا ہے)
1992ء میں مدرسہ شمس العلوم کھرڑا ضلع خیرپور میرس چلے گئے۔ 1996ء میں وسطی سندھ میں مسلک اہل حدیث کی درسگاہ مدرسہ دارالقرآن والحدیث بھریاروڈ ضلع نوشہرو فیروز ہماری درخواست پر تشریف لے آئے۔ 2007ء میں مدرسہ تعلیم القرآن پھل ضلع نوشہرو فیروز چلے گئے اور 2011ء میں ریٹائر ہوگئے۔ آپ نے تقریباً 35 سال تدریس کی اور آپ سے بلاشبہ ہزاروں متلاشیان علوم نے استفادہ کیا۔
جس دور میں آپ مدرسہ دارالقرآن والحدیث بھریاروڈ میں تدریسی خدمات انجام دے رہے تھے راقم الحروف بھی وہاں پر تدریسی خدمات پر مامور تھا۔ اگر کبھی عربی عبارت سمجھنے میں کوئی مشکل پیش آتی تو بلا جھجک آپ کے پاس پہنچ جاتا تو آپ بڑے احسن انداز میں عبارت حل کردیتے۔ آپ بتایا کرتے کہ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں ان کا اور علامہ احسان الٰہی ظہیر شہید رحمہ اللہ( شہادت 1987) کا ایک ہی دور تھا۔ اور ہم دونوں کو عربی پر بڑا عبور حاصل تھا لہذا ہماری باہمی گفتگو بھی عربی میں ہوا کرتی تھی۔
تلامذہ: شیخ محمد احمد سندھی صاحب سے بلا مبالغہ ہزاروں طلباء نے تعلیمی حظ اٹھایا جن کا احصاء ممکن نہیں ہے۔ آپ سے دارالعلوم غواڑی بلتستان میں تعلیم حاصل کرنے والوں میں سے ایک میرے استاذ مکرم نمونہ سلف شیخ ابوعبدالمجید محمد حسین بلتستانی حفظہ اللہ ورعاہ بھی ہیں۔ ( شیخ محترم سے راقم نے جامعہ ابی بکر الاسلامیہ کراچی میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی ہے) مدرسہ دارالقرآن والحدیث بھریاروڈ ضلع نوشہرو فیروز میں آپ کے سامنے زانوئے تلمذ تہہ کرنے والوں میں سے مولانا خلیل الرحمٰن بصری، مولانا عبد الغفار ناصر، مولانا محمد سرور، حافظ سیف اللہ سیف، مولانا سیف الرحمن آرائیں، مولانا فتاح اللہ جمالی، مولانا محمد اختر خاصخیلی، مولانا سیف اللہ بھٹو، مولانا عبدالوہاب چنہ، ماسٹر اختر علی، حافظ محمد رمضان کمبوہ و دیگر شامل ہیں۔
تدریس کے علاؤہ آپ مختلف مساجد میں خطبات جمعہ اور درس قرآن مجید بھی دیا کرتے تھے۔ اس کے علاؤہ آپ نے مختلف موضوعات پر مضامین بھی لکھے ہیں۔
شادی و اولاد: شیخ محمد احمد سندھی رحمۃ اللہ علیہ نے دو شادیاں کیں تھیں جن سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو چھ بیٹے اور چھ بیٹیاں عطاء فرمائیں۔ ایک بیٹا آپ کی زندگی میں ہی فوت ہوگیا تھا۔
وفات: شیخ محمد احمد سندھی نے آج مورخہ 28 ستمبر 2023 بروز جمعرات صبح کے وقت اپنے آبائی گاؤں میں وفات پائی۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
اللھم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ ۔۔۔ اللھم ادخلہ الجنۃ الفردوس

28/09/2023

اناللہ واناالیہ راجعون... 😢
جماعت اہلحدیث کے عظیم مبلغ،امیر جماعت اہلحدیث دریاخان مری، استاذ علماء، رحمۃاللہ علیہ آج اس فانی دنیا سے رحلت فرما گئے..
اللہ پاک مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین...

👈نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا..

Address

M7HP+HP Darya Khan Mari
Mari
67390

Telephone

+923003088086

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamia markaz e tuheed Darya Khan mari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Jamia markaz e tuheed Darya Khan mari:

Shortcuts

Share

Category