Sabaq Education Society

Sabaq Education Society

Share

Our motto: تعلیم سب کے لیے!

Sabaq Education Society is committed to supporting talented, orphaned, and financially challenged students by offering scholarships, guidance, and access to quality education.

02/08/2025

🎓 سبق ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام 2025
تعلیم سب کے لیے — خوابوں کو حقیقت بنانے کا سفر

ایسے ہونہار طلباء و طالبات کے لیے خوشخبری، جنہوں نے میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھائی، مگر محدود مالی وسائل ان کی تعلیم کے راستے کی رکاوٹ بن رہے ہیں۔

الحمدللہ!
سبق ایجوکیشن سوسائٹی کا مشن ہے کہ وہ مستحق اور ذہین طلباء کو FSc سطح پر تعلیمی تعاون فراہم کرے۔ ہمارے بااعتماد شراکت دار تعلیمی اداروں کے تعاون سے یہ خواب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

✨ سبق ایجوکیشن اسکالرشپ پروگرام 2025
ایک ایسا موقع جو آپ کے مستقبل کو نکھار سکتا ہے۔

🔹 اسکالرشپ کی تفصیلات:
سبق ایجوکیشن سوسائٹی اپنے شراکت دار تعلیمی اداروں کے تعاون سے 50٪ سے 100٪ تک اسکالرشپس فراہم کرے گی۔

✅ اہلیت کے شرائط:

ضلع مردان سے تعلق
میٹرک میں نمایاں نمبرات
مالی وسائل محدود ہوں

📄 رجسٹریشن کا طریقہ:
اپنی نہم اور دہم جماعت کی ڈی ایم سی کے ساتھ درج ذیل پتہ پر تشریف لائیں:

🗓 رجسٹریشن کا آغاز 4 اگست 2025 سے ہوگا۔

📍 پتہ:
غزالی اسکول فار بوائز، مقام چوک، مردان

🕗 دفتر کے اوقات:
روزانہ صبح 9:00 تا دوپہر 2:00

📌 اہم نوٹ:
اسکالرشپس کی منظوری صرف میرٹ اور مالی حالات کی بنیاد پر کی جائے گی۔

🌟 سبق فاؤنڈیشن اسکالرشپس
ہر بچہ، ایک روشن ستارہ


Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Ghazali School, Muqam Chowk
Mardan
23200