Media House Awkum

Media House Awkum

Share

This is not University official page. its our private & informative page. Just for the students and staff awareness.

Photos from Media House Awkum's post 02/11/2021

چھٹی عالمی ملٹی ڈیسپلن کانفرنس عبدالولی یونیورسٹی مردان میں شروع ہوئی۔عالمی کانفرنس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان، شہید بے نظیر بٹھو یونیورسٹی پشاور، سرحد یونیورسٹی سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کے تعاون سے منعقد ہوئی۔کانفرنس کے پہلے روز وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق مہمان خصوصی تھے۔جبکہ وائس چانسلرسرحد یونیورسٹی سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سلیم الرحمان، عبدالولی خان یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلطان آیاز ، ظاہر شاہ طورو ایم پی اے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی پشاور کی ڈائریکر اورک بھی موجود تھے ہائر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر کامران خان بنگش نےعالمی کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہا یونیورسٹیز کے درمیان کولبریشن کو ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا کے یونیورسٹیز درمیان تحقیق کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ یونیورسٹیز ایک دوسرے کے جدید علوم سے مستفید ہو سکیں ہائر ایجوکیشن کے صوبائی وزیر نے خیبر پختون خواہ کی تینوں یونیورسٹیز کے انتظامیہ اور وائس چانسلرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا خصوصی طور پر وائس عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کی ترقی کا لوہا عالمی سطح پر منوایا اس کا تمام کریڈٹ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق اور اس کی ٹیم کو جاتا ہے
اس عالمی کانفرنس کو اورک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طارق محمود ڈاکٹر سعید اسلام ڈاکٹر حاضر رحمن ڈاکٹر عادل اور ڈاکٹر اسد علی آرگنائز تھےکانفرنس کے پہلے روز تین سیشن منعقد کیے گئے جن کو پروفیسر ڈاکٹر ہمایون پروفیسر ڈاکٹر نیاز محمد اور پروفیسر ڈاکٹر عبدالودود نے چیئر کیا اس کانفرنس میں مجموعی طور پر 153 مقالے پیش کیے جائیں گے جو کہ امریکہ، کینیڈا کوریا ،چین، برطانیہ ،ملائیشیا اور ترکی کے پروفیسر ز آن لائن پیش کرینگے۔ کانفرنس کے پہلے روز پہلے سیشن کے کی نوڈ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر انوشکا یونیورسٹی آف ٹورانٹو کینڈا، تھی اس کے علاوہ پاکستان بھر سے 20 یونیورسٹیز کے مختلف شعبہ جات کے پروفیسرز شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس کے پہلے روز پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق نے کہا اس قسم ہم کے عالمی کانفرنس میں میں مقامی سکالرز کو اپنا ریسرچ بین الاقوامی سطح پر پیش کرنے کا بہترین ذریعہ ملا ہے عالمی کانفرنس میں اس بار پختونخوا اکنامک پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ بھی حصہ لے رہی ہے جو صوبے کی اکنامک پالیسی کا بغور جائزہ لے گی سوشل اکاؤنٹنگ مرتب ہوا ہے جو صوبے کی آمدن اور اخراجات کا تجزیہ کرے گی کہ اس سے کیا تبدیلی آ سکتی ہے اس کے لیے سفارشات مرتب کرے گی انہوں نے مزید کہا ہمیں امید ہے کہ کانفرنس کے شرکاء نے تینوں دنوں کے دوران جہاں اپنے علوم ،تجربے اور صلاحیتوں کو بہترین انداز میں استعمال کرینگے وہاں یونیورسٹیز کا ماحول بھی اس طرح کی تحقیقی سرگرمیوں کے لئے نہایت حوصلہ افزا ہے۔انہوں نے آئندہ سالوں میں بھی اسی قسم کے مزید کانفرنسز کا عندیہ دے دیا۔ وائس چانسلر سرحد یونیورسٹی ڈاکٹر سلیم الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا اس قسم کہ کانفرنس سے باہمی روابط قائم ہوجاتے ہے۔جبکہ ملک کے بڑے تعلیمی اور تحقیقی اداروں سے علوم اور تکنیکی مہارتوں کے حصول کے لئے مزید کام کیا جاسکتا ہے۔ملک اور بیرونِ ملک سے آئے ہوئے مختلف یونیورسٹیز کے سائنسدانوں اور سپیکرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکے کی بدولت خیبرپختونخوا کے یونیورسٹیز کے متعلق جاننے کا موقع ملا ۔بلاشبہ خیبرپختونخوا کی یہ یونیورسٹیز ملک کی اعلیٰ اور نمایاں تحلیقی اور تحقیقی ادارے ہیں

Photos from Media House Awkum's post 20/10/2021

مردان رشین ایمبیسی اسلام آباد کے وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کا دورہ کیا وفد میں مسٹر اندے جی ڈائریکٹر کونسلر جرنل رشین فیڈریشن ،ارسلا خان اعزازی کونسلر جرنل رشین فیڈریشن ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس ذیشان خانزادہ خان شامل تھے وفد نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق سے ملاقات کی انہوں نے رشین وفد کو عبدالولی خان یونیورسٹی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی وائس چانسلر نے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کی حالیہ ولڈ رینکنگ کے حوالے سے وفد کو اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پاکستان کی واحد یونیورسٹی ہے جس کے 6کیمپسزز کو یونیورسٹی کا درجہ ملا ہے اس سال فال سمسٹر میں بی ایس پروگرام کیلئے 18 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 25 نئے پروگرام بھی شروع کیے گئے ہیں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان پہلی بار جرمنی کی ایک کمپنی کے اشتراک کے ساتھ ڈاکٹر عابد کی بنائی گئی ویکسین کو کمرشلائز کرنے جا رہی ہے حالیہ کرونا وبا کے دوران ھم نے طلباء و طالبات کی قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچایا ہے جس کے لیے ہم نے پاکستان کی بہترین لرننگ منیجمنٹ سسٹم کو متعارف کیا ہے رشین وفد نے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے مختلف حصوں کا دورہ کیا یونیورسٹی میوزیم میں فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے طلباء وطالبات کی بنائی گئی پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا اور میوزیم کے مختلف حصوں میں خاصی دلچسپی ظاہر کی اس کے علاوہ وہ نئے اکیڈمک بلاک کا بھی دورہ کیا جس میں سنٹرل لیب کو ایک آئیڈیل لیب قرار دیا
رشین کونسلر جرنل نے عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے لیے دس PhD سکالرشپس فراہم کرنے کا اعلان کیا جس کے بارے میں طلباء و طالبات کو تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی یاد رہے اس کو سکالرشپ کے پلائی کے لیے آخری تاریخ 30 اکتوبر ہے پورے پاکستان کے لیے ٹوٹل 19 سکالرشپ ہےجس میں سے دس سکالر شپ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو فراہم کیے جائیں گے اس کے علاوہ مشترکہ ریسرچ پروگرام ،مشترکہ کانفرنسزکے علاوہ مشترکہ ریسرچ جرنلزشروع کرنے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے پر اتفاق کیا چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے کامرس سینیٹر ذیشان خانزادہ خان نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے کہ عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے لیے احساس سکالرشپ کی موجودہ تعداد کو دگنا کرنا میری اولین ترجیح ہوگی جس کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں کیونکہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان عالمی طور پر اپنا لوہا منوا چکی ہے یہی وجہ ہے کہ دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیز کے ریسرچر عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے سائٹیشن کا رخ کرتے ہیں یہ یونیورسٹی مستقبل قریب میں مزید ترقی کرے گی انہوں نے طلباء و طالبات کو یقین دلایا کہ وہ یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے گے آخر میں تمام مہمانوں نے ایڈمنسٹریشن کی عمارت کے سامنے پودا لگایا اور یونیورسٹی کی جانب سے ظہرانے میں شرکت کی

Photos from Media House Awkum's post 15/10/2021
15/10/2021
15/10/2021

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کو معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ

Photos from Media House Awkum's post 14/10/2021

ربیع الاول ۱۴۴۳ھ بمطابق اکتوبر 2021کی منا سبت سے
شعبہ اسلامیات عبد الولی خان یو نیورسٹی مردان میں سلسلہ تقریبات سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کا آغاز
Sequence of National Milad-un-Nabbi (SAWS) Celebrations (Rabi ul Awwal, 1443 AH, Oct- 2021)
Department of Islamic Studies, AWKUM
پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق وائس چانسلر عبدالولی خان یو نیورسٹی مردان کی خصوصی ہدایات پر پانچ ربیع الاول بمطابق بارہ اکتوبرسے درج ذیل سیرت سرگرمیوں کا آغاز ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک سٹڈیز سے ہوا ہے جو ۱۲ ربیع الاول تا جاری رہے گا۔
Sr. No.
Event Details
Venue Details

Husni Qirat , Naat Khwani
&
Quiz/Essay Competitions etc

5th Rabi ul Awwal (Tuesday ,12 Oct-2021)
Conference Hall, Deptt of Islamic Studies, AWKUM

Seminar-1 on the topic
اقلیتوں کے حقوق سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
Speaker: Dr.Abzahir Khan
6th Rabi ul Awwal (Wednesday ,13 Oct-2021)
Conference Hall, Deptt of Islamic Studies, AWKUM

Seminar-2 on the topic
ریاست مدینہ اور اس میں تمام معاشرتی طبقات کا اشتراک
Speaker: Prof.Dr.M.Tahir
7th Rabi ul Awwal (Thursday ,14 Oct-2021)
Conference Hall, Deptt of Islamic Studies, AWKUM

Seminar-3 on the Topic
شان محمد صل اللہ علیہ وسلم اور ہماری ذمہ داریاں
Speaker: Dr. Hafiz Salihiddin
8th Rabi ul Awwal (Friday ,15 Oct-2021)
Conference Hall, Deptt of Islamic Studies, AWKUM

Seminar-4(Major Event) on the Topic
انسانی حقوق تعلیمات نبوی صل اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں
Guest Speaker:
Shaikhul Hadith Maulana Abdul Qayyum Haqqani
11 Rabi ul Awwal (Monday, 18 Oct-2021)
IBL , Management Science AWKUM

پروفیسر ڈاکٹر ابظاہر خان نے آج ایک اہم عنوان ،، اقلیتوں کے حقوق سیرت النبی صل اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں،، پر تفصیلی روشنی ڈالی۔اس سیمینار میں فیکلٹی ممبرز کے علاوہ طلبا اور طا لبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
پروفیسر ڈاکٹر حافظ صالح الدین ،چئیر مین شعبہ اسلامیات نے اپنے اختتامی کلمات میں کہا،کہ ماہ ربیع الاول کا تقاضا ہے کہ ہم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چل کر دنیا اور آخرت کی کا میابی حاصل کر نے والے بن جا ئے۔آپ علیہ السلام نے ہمیں صبر،تحمل مزاجی ،امن اور برداشت کا تعلیم دیا ہے۔آپ نے تمام شرکا سے اپیل کی کہ آٗئندہ کے تمام سشنز میں شرکت کر کے اس مادر علمی کے ساتھ وفا کا ثبوت دیجیے۔
پروفیسر ڈاکٹر کریم داد صاحب نے اس یو نیورسٹی اور ملت اسلامیہ کے لیے نیک تمناوں اور دعاووں کے ساتھ اس سیمینار کا اختتام کرا یا۔

14/10/2021

وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق کو وومن یونیورسٹی صوابی کا اضافی چارج دے دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری

14/10/2021

عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے پختونخواہ کالج آف آرٹس کے طلبہ وطالبات میں نیوٹک کے کورس مکمل ہونے پر اسناد کی تقسیم کیلئے تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور الحق مہمان خصوصی تھے پرنسپل فضل ستار درانی ڈائریکٹر اور ک ڈاکٹر طارق محمود اسفندیار آفندی اور سنان موجود تھےتربیتی ورکشاپ نیوٹیک کے تعاون سے منعقد کیا گیا تھا جس کی ریسورس پرسن یونیورسٹی آف گجرات کے ڈیزائنر مرزا جبار تھے اس تربیتی ورکشاپ کو پختونخوا کالج آف آرٹس کے لیکچر اسفندیار آفندی نے گنایزر کیا تھا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین لیڈر کوالٹی ہے اور لیڈر کی ایک بہت بڑی انڈسٹری ہے اور اس میں جدت لانے کی ضرورت ہے عبدالولی خان یونیورسٹی مردان اس کے لیے لئے بھرپور اقدامات اٹھانے کی ہر ممکن کوشش مشکل کرے گی گی اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد طلباء و طالبات کو لیدر چمڑا کے بارے میں بنیادی نالج دینا تھا اس کی مارکیٹ ویلیو بتانا تھی ڈیزائن کے بارے میں آگاہی دینا تھی ورکشاپ میں طلبہ و طالبات کو لیدر پر ڈیزائن بنانے کی خصوصی تربیت دی گئی اس کا بنیادی فائدہ طلبہ وطالبات کو ہوگا کیونکہ یہ اس کی بدولت اپنا پروڈکٹ بنا سکتے ہیں اور آن لائن کاروبار شروع کر سکتے ہیں اور مارکیٹ میں لیدر کے نئے نئے ڈیزائن متعارف کروا سکتے ہیں

30/09/2021

* 𝗘𝗛𝗦𝗔𝗔𝗦 𝗦𝗖𝗛𝗢𝗟𝗔𝗥𝗦𝗛𝗜𝗣𝗦 *

Online applications for new admissions (Fall 2021) are now 𝐎𝐩𝐞𝐧

Apply online through https://ehsaas.hec.gov.pk/

Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

Abdul Wali Khan University Mardan
Mardan