25/05/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عزیز والدین اور پیارے طلباء!
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محبت آباد مردان میں نئے داخلوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہمارا ادارہ معیاری تعلیم، بہترین نظم و ضبط، تجربہ کار اساتذہ، جدید ساینس لیب، لائبریری اور دوستانہ تعلیمی ماحول فراہم کرنے میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ ہر طالب علم کو ایسی تعلیم دی جائے جو نہ صرف امتحانات میں کامیابی بلکہ عملی زندگی میں بھی رہنمائی فراہم کرے۔ سکول میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت، ہم نصابی سرگرمیوں اور طلباء کی شخصیت سازی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
اگر آپ اپنے بچوں کے روشن مستقبل، بہترین تعلیم اور محفوظ ماحول کے خواہاں ہیں تو آج ہی گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محبت آباد مردان میں داخلہ یقینی بنائیں۔
داخلے جاری ہیں: جماعت ششم تا نہم
اللہ تعالیٰ ہم سب کو علم کی روشنی سے منور فرمائے۔ آمین۔
محمد شاہ فیصل خان
پرنسپل
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول محبت آباد مردان