Govt. Technical & Vocational Center,Mardan

Govt. Technical & Vocational Center,Mardan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt. Technical & Vocational Center,Mardan, Education, Govt. Technical & Vocational Center, Mardan.

14/01/2025

خوشخبری 🎉
وزیراعظم یوتھ پروگرام اور نیوٹیک کے تحت پرائم منسٹر سپیشل پیکج BACH -II کا آغاز
اپلائی کیلئے دئے گئے لنک پر کلک کریں https://nsis.navttc.gov.pk




21/09/2024

General Fitter ( Pipe Fitting)
میں فری داخلے جاری ہیں محدود نشستوں میں جلد از جلد پہلے ائیے پہلے پائیے کی بنیاد پر داخلہ لیجئے اور ایک ہنر مند پاکستانی بنیے

16/08/2024

اللّٰھُمَّ صَلِّ عَلٰی سَيِّدِنَا وَ مَولَانَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی اٰلِہ وَ صَحْبِہ وَ بَارِکْ وَ سَلِّمْ
#درودشریف

16/08/2024

*دسترخوان پر خاندان کا اکٹھا ہونا ایک صحت مند خاندان کی اٹھان کے لیے ضروری ہے۔*

علامہ اقبال رحمہ اللہ کی صاحبزادی منیرہ اقبال کا یوٹیوب پر ایک انٹرویو دیکھا۔
ایک بات جو قابل ذکرمحسوس ہوئی وہ یہ کہ بقول ان کے
" *ان کی جرمن میڈ نے ایک کام یہ کیا کہ گھر والوں کو ایک دسترخوان پر اکٹھا کیا*
۔ماقبل جو جس وقت آتا کھانا کھا کر اپنے کمررے میں چلا جاتا۔
نئی میڈ نے سب کو وقت کا پابند کیا۔۔اگر کسی وجہ سے کسی کو تاخیر ہوتی تو اس کا انتظار کیا جاتا۔دسترخوان سے کوئی بوجوہ بغیر اطلاع غیر حاضر ہوتا تو اس کا محاسبہ ہوتا۔"
یہ بظاھر ایک چھوٹی سی بات ہے مگر چھوٹی بات نہیں ہے۔
*جن گھروں میں لوگ روزانہ دسترخوان پر اکٹھے پوتے ہیں ان گھروں کے ماحول مختلف* *ہوتے ہیں۔وہاں الگ ہی اقدار پروان چڑھتی ہیں۔*
دسترخوان پیٹ بھرنے کی جگہ کا نام نہیں یہ ثقافت کا نام ہے۔پیٹ تو چلتے پھرتے چنے پھانک کر بھی بھرا جاسکتا ھے۔۔
دسترخوان ایک خاندانی قدر ہے۔ *جن گھروں میں اعلی خاندانی روایات ہوتی ہیں وہاں* *دسترخوان( ڈائننگ ٹیبل) کو* *بہت اھمیت دی جاتی ہے* ۔
ھماری ایک دوست نے بتایا کہ ان کے شوہر کے چاروں بھائی ہر ہفتہ ضرور کھانے پر اکٹھے ہوتے ہیں۔ *اصل میں یہ محض کھانا نہیں خاندان کو جوڑنے کا ایک بہانہ ہوتا ہے۔*
ہمارا دین بھی دسترخوان کو وسیع کرنے کا حکم دیتا ہے۔

*ممکن ہو تو ایک گھر کے افراد کو دن میں ایک بار ضرور* *دسترخوان پر اکٹھے ہونا چاھیے۔*
اگر آپ کے ساتھ والدین بھی رہتے ہیں تو انھیں کمرے میں کھانا پہنچانے کے بجائے ان کو دسترخوان پر لائیں۔
اگر جسمانی مجبوری زیادہ ھے تو ان کے کمرے میں کھانے کا اہتمام کرلیں۔والدین کو کھانے سے زیادہ بچوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔
ہمارے حلقہ احباب میں ایک خاتون بہت دکھی رہتی ہیں کہ ان کا بیٹا ایک گھر میں رہتے ہوئے بھی انکے ساتھ کھانا نہیں کھاتا۔وہ بیوی بچوں کے ساتھ الگ کھانا کھاتے ہیں امی جان کا کھانا انکے کمرے میں پہنچا دیا جاتا ہے۔
*خدا کا خوف کریں اور والدین کے ساتھ کھانے کے دسترخوان پر ضرور بیٹھیں۔*
بہت سے گھروں میں والدین جلدی کھاناکھا لیتے ہیں اولاد رات دیر گئے۔ اس لیے والدین کو جلدی کھانا کھلا کر خود رات تک انجوائے منٹ۔
آپ اگر کوئی مجبوری نہیں تو خود بھی جلدی کھانا کھائیں۔صحت کے لیے بھی دیر سے کھانا اور *دیر تک جاگنا درست نہیں* ۔
کھانا دنیا کے ہر جان دار کی بنیادی ضرورت ہے *۔۔مگر کھانے کی "تہذیب" ہم رکھتے ہیں کیونکہ ہم سب مخلوقات سے* *اشرف ہیں* ۔
*ہمارے کھانے پیٹ بھرنے سے زیادہ دلوں اور رشتوں کو جوڑنے* *کا سبب بننا چاھئیں۔*
جرمن میڈ اس نکتہ سے بہت اچھی طرح واقف تھی کہ دسترخوان پر خاندان کا اکٹھا ہونا ایک صحت مند خاندان کی اٹھان کے لیے کتنا ضروری ہے۔ #نیوٹیک #ٹیکنیکل

15/08/2024

گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر مردان میں داخلے جاری!

مستقبل کی مضبوط بنیادیں یہاں سے رکھیں! جدید ترین کورسز اور ماہر اساتذہ کے زیر سایہ تکنیکی مہارت حاصل کریں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں۔ محدود نشستیں دستیاب ہیں، آج ہی داخلہ لیں اور اپنے روشن مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں!

اب موقع نہ گنوائیں، کل آپ کا ہوگا!

09/08/2024

🔊 🔊 🔊 🔊 🔊 🔊 🔊 🔊 🔊 🔊 🔊🚨 🚨 🚨 🚨 🚨 🚨 🚨 🚨 🚨 🚨
جی ٹی وی سی (بی) مردان میں داخلے شروع ہیں-

پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر مفت داخلے جاری ہیں۔

الیکٹرانکس
اٹو مکینک
جنرل الیکٹریشن
ایچ وی اے سی اینڈ آر
پلمبنگ
مشینسٹ
کمپیوٹر اپریٹر

سیفٹی سپروائزر
اور
DIT ڈی ائی ٹی ایک سالہ پروگرام بھی موجود ہے

02/08/2024

Admission start
Plumber, Electrician, Electronics, Machinist, Welder, HVAC R, Computer operator , Auto michanic
Classes from 1th September




Voice of Rashakai
GTVC B Mardan
Mardan News
Mardan News Pakhtunkhwa Radio Mardan

Photos from Govt. Technical & Vocational Center,Mardan's post 01/07/2024

پاکستانیوں کا غیر قانونی ہجرت کی جانب بڑھتا رجحان، ایک سنگین مسئلہ

مردان، جون ۲۹، ۲۰۲۴

ہم آئے دن میڈیا میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والوں کے بارے میں دیکھتے اور پڑھتے ہیں۔ کبھی کشتی ڈوبنے سے ہزاروں افراد ڈوب گئے، تو کبھی ایسے تارکین وطن سے ہونے والے ناروا سلوک کے بارے میں ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ایسی سنگین کہانیوں سے سبق سیکھیں، یا تو اپنے ملک میں موجودہ وسائل کو تلاش کریں اور ان سے فائدہ اٹھائیں ، یا بیرون ملک جانے سے قبل باقاعدہ تحقیق کریں ، اپنی مہارت میں اضافہ کریں اور قانونی راستے اختیار کریں۔

اس سلسلے میں نوجوانوں کی زندگیاں اور مستقبل بچانے کے لیے یورپین ریسرچ انسٹیٹیوٹ، نے یورپی یونین کی مالی معاونت سے پرواز نامی ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ملک بھر میں نوجوانوں کے لیے غیر قانونی سرحدیں پار کرنے کے جانی و مالی نقصان اور پاکستان میں موجود مواقع کے حوالے سے آگہی سیشن منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں حال ہی میں مردان میں ایک سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کو قانونی راستے سے باہر جانے ، ایجنٹس کی تحقیق، پاکستان میں نوجوانوں کے لیے موجودہ وسائل اور مواقع کے بارے میں معلومات اور رہنمائی فراہم کی گئی تاکہ وہ ایک بہتر فیصلہ کر سکیں۔

اس پروگرام کے پراجیکٹ کوآرڈینیٹر، امان اللہ نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک جانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے لیکن پھر بھی ہر سال ہزاروں افراد یورپ ، امریکہ اور دیگر ممالک جانے کے لیے غیر قانونی راستے اپناتے ہیں اور اپنی زندگی مشکل میں ڈالتے ہیں۔ ملک کی نوجوان نسل کی آگہی اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اس پراجیکٹ سیفر کے تحت ملک بھر میں ۳۰ ایسے آگہی سیمینار منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوان بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہو سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مواقع اور وسائل سے مالا مال ہے، یہاں موجود ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز نئی نسل کی مہارتوں اور استعداد میں اضاگی کرنے کے مقصد سے کام کررہے ہیں۔ تھوڑی سی محنت، تحقیق، موجودہ وسائل پر نظر ثانی، اپنی قابلیت میں اضافے کے ذریعے آپ ان مشکلات سے بچ سکتے ہیں ۔

سیمینار کے ماہر سپیکر ، انیس الرحمان ، جو کہ نوجوانوں کی صلاحیت سازی اور رہنمائی کا بہت تجربہ رکھتے ہیں ، نے نوجونوں کو اس حوالے سے بنیادی نکات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بیرون ملک جانا ضروری ہے تو قانونی طریقے سے بیرون ملک جائیں اور بہتر روزگار کمانے کے لیے اپنی مہارتوں میں اضافہ کریں اور کسی بھی ملک میں جا کر ان پر بوجھ بننے کی بجائے، وہاں کی معیشت میں مثبت کردار ادا کریں ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نوجوانوں کو پاکستان میں موجود ٹریننگ انسٹیٹیوٹس اور دیگر مواقع کا بھی بتایا جہاں سے وہ اپنی قابلیت اور مہارت میں اضافہ کر کے پاکستان میں ہی بہترروزگار کما سکتے ہیں ـ

21/06/2024

HVAC & R Training.

11/06/2024

Our competent plumbing Instructor & national Assessor Muhammad Ibrar is working on Power threading machine
Govt. Technical & Vocational Center,Mardan

"Our Training Center is known for Quality Trainings"

Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Govt. Technical & Vocational Center
Mardan

Opening Hours

Monday 08:30 - 14:30
Tuesday 08:30 - 14:30
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00