12/09/2026
آج میں نے ایک بہت ہی متاثر کن بات سُنی۔
گورنمنٹ ہائی سکول زنڈو ڈھیری کے طالبعلم حذیفہ احمد اپنا ہوم ورک مکمل دکھا کر یہ بات مجھے کہہ گئے کہ سر میرے والد صاحب نے ویڈیو کال پر ایک خلیجی ملک سے میرے ہوم ورک میں مدد کی۔
یہی ہوتی ہے لگن۔ یہیں ہوتی ہے بچے کی فکر۔ 💜
اس بیٹے کے لیے جو محنت کرتا ہے، اور اس باپ کے لیے جو ہزاروں میل دور ہو کر بھی وقت نکالتا ہے — میں دل سے دونوں کی قدر کرتا ہوں۔
جن بچوں کو گھر سے اس طرح کا ساتھ ملے، ان کا مستقبل یقیناً روشن ہے ❤️
میں حذیفہ کے والد شہاب صاحب کا مشکور ہوں کہ وہ ہزاروں میل کے فاصلے کو بھی اپنے بچے کی بہتر مستقبل میں رکاوٹ نہیں مانتے۔ 👏👏