05/10/2025
🚨ٹیچرز ڈے کے موقع پر اگر کسی استادِ کامل کا ذکر ہو تو سب سے بلند مقام
*حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم* *کا ہے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے "معلمِ انسانیت" بنا کر بھیجا۔*
*آپ ﷺ نے نہ صرف علم دیا بلکہ کردار، اخلاق، عدل، رحم اور سچائی کی عملی تعلیم دی۔*
*آپ ﷺ نے جہالت کے اندھیروں میں علم کا چراغ جلایا، غلاموں کو عزت دی، عورتوں کو مقام دیا، اور انسانیت کو مقصدِ حیات سکھایا۔ آپ ﷺ کی تعلیمات آج بھی دنیا بھر کے اساتذہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، کیونکہ آپ ﷺ نے دلوں کو علم سے روشن کیا اور انسان کو انسانیت کا شعور بخشا۔*
*اساتذہ کے لیے آپ ﷺ کی زندگی ایک مکمل نصاب ہے۔*