Gul Ktq Academy

Gul Ktq Academy Learn & Earn With Free Online Courses

دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا اس میں کتا سے مراد "کُتا" "dog" ہی لیا، سمجھا، اور پڑھا بھی جاتا ہے، لیکن آج نئی بات ع...
07/05/2023

دھوبی کا کتا نہ گھر کا نہ گھاٹ کا اس میں کتا سے مراد "کُتا" "dog" ہی لیا، سمجھا، اور پڑھا بھی جاتا ہے، لیکن آج نئی بات علم میں آئی تو ہماری علمیت کا جنازہ نکل گیا
‏یہ لفظ کُتا نہیں بلکہ کَتا ہے جس سے مراد کپڑے دھونے کا وہ ڈنڈا ہے جسے دھوبی ساتھ لیے پھرتا ہے۔
‏"وضاحت"
اصل لفظ کتکہ ہے جو بگڑ کر کتا بن گیا۔
پرانے وقتوں میں کپڑے گھاٹ پر دھوئے جاتے تھے اور کپڑوں کو صاف کرنے کیلئے دھوبی اک بھاری بھرکم ڈنڈے کا استعمال کیا کرتا تھا، جس کو کتکہ کہا جاتا تھا۔ وہ کتکہ گھاٹ پر نہیں رکھا جاتا تھا کیوں کہ کوئی اور اٹھا لے گا اور گھر لانے میں بے جا مشقت کرنی پڑتی ۔ اسلئے دھوبی وہ کتکہ راستے میں مناسب جگہ چھپا دیتا اور اگلے دن نکال کر پھر استعمال کر لیتا۔ اس طرح کتکہ نہ گھر جا پاتا اور نہ گھاٹ پر رات گزارتا۔
دھوبی کا کتکہ ۔ نہ گھر کا نہ گھاٹ کا
جو نئے دور میں بگڑ کر کتا بن گیا-

محمد اشتیاق صاحب کی وال سے لی گئی تحریر

ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری خواہش! ڈاکٹر روتھ فاؤ نے موت سے قبل اپنی تین خواہشات کا اظہار کیا تھا کہ اس کا علاج کسی صورت وی...
18/12/2022

ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری خواہش! ڈاکٹر روتھ فاؤ نے موت سے قبل اپنی تین خواہشات کا اظہار کیا تھا کہ اس کا علاج کسی صورت وینٹی لیٹر پر نہیں کیا جائے گا۔ یہ کہ جب وہ مرجائے تو اس کی میت کو لپریسی سینٹر لایا جائے۔

اس کی یہ دو خواہشات پوری کی گئیں، میت لپریسی سینٹر آئی تو سب کی ہچکیاں بندھ گئیں۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی آخری خواہش یہ تھی کہ اسے عروسی لباس میں دفن کیا جائے۔ وہ سرخ جوڑا پہن کر تابوت میں لیٹی تو جہان کا سکون اس کے چہرے پر تھا۔ روتھ فاؤ ساری زندگی دلہن نہیں بنی چونکہ وہ راہبہ تھی۔ اپنے عقیدے کے مطابق دنیا تیاگ دی۔

1988ء روتھ فاؤ کو پاکستانی شہریت دینے کا اعزاز ملا اور 29 سالہ جرمن ڈاکٹر نے 1960ء کراچی کی ایک کچی کوٹھوں کی بستی میں قیام کا فیصلہ کیا تو سب حیران رہ گئے۔ تب کراچی آئی آئی چندریگر روڈ سے متصل ریلوے کالونی میں لوگ کوڑھ کے مریضوں کو لاعلاج سمجھ کر ڈال دیتے جہاں وہ سسک سسک کر مرتے رہتے۔

ابتداء میں وہاں ایک ہسپتال کی بنیاد رکھی اور کوڑھ مریضوں کی پوری بستی کا خاتمہ کر دیا۔

وہ پاکستان میں اپنی زندگی کے 50 سے زائد برس ایک چھوٹے سے کمرے میں تنہا رہی۔ چارپائی نما بستر سرہانے رکھا کولر میز پر چند

18/12/2022

Address

Mardan
23200

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923149897578

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gul Ktq Academy posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Gul Ktq Academy:

Shortcuts

Share

Category