Sabir Hussain Diary

Sabir Hussain Diary

Share

I am Sabir Hussain That is my Facebook diary I am Sabir Hussain From kpk Mardan not working only Student in DAE Civil Engineering

31/08/2025

سائنس کہتی ہے کہ ایک بالغ صحت مند مرد کے ایک بار جنسی تعلقات کے بعد جتنی منی خارج ہوتی ہے اس میں 400 ملین سپرمز ہوتے ہیں۔ ، ایک عورت صحت مند بالغ عورت کے رحم میں انڈوں کی مقدار بھی اتنی ہی ہوتی ہے۔ منطقی طور پر اگر عورت کے رحم میں موجود انڈوں سے سپرم کی اتنی مقدار مل جائے تو 400 ملین بچے پیدا ہوں گے۔۔۔
یہ 400 ملین سپرمز عورت کی بچہ دانی کی طرف پاگلوں کی طرح دوڑتے رہتے ہیں، لیکن صرف 300-500 سپرمز ہی زندہ رہ پاتے ہیں۔
اور باقی؟ وہ راستے میں تھک جاتے ہیں یا مر جاتے ہیں۔ ان 300-500 سپرموں میں سے جو انڈے تک پہنچنے کا انتظام کرتے ہیں، صرف ایک انتہائی طاقتور سپرم انڈے کو کھاد دیتا ہے یا انڈے میں بیٹھ جاتا ہے۔ وہ خوش قسمت سپرم آپ یا میں یا ہم سب ہیں۔ کیا آپ نے کبھی اس عظیم جنگ کے بارے میں سوچا ہے؟
❒ جب آپ بھاگے - آپ کی آنکھیں، ہاتھ، پاؤں، سر نہیں تھا، پھر بھی آپ جیت گئے۔

❒ جب آپ بھاگے - آپ کے پاس کوئی سرٹیفکیٹ نہیں تھا، دماغ نہیں تھا، پھر بھی آپ جیت گئے۔

❒ جب آپ بھاگے - آپ کی تعلیم نہیں تھی، کسی نے آپ کی مدد نہیں کی، پھر بھی آپ جیت گئے۔

❒ جب آپ بھاگے - آپ کی ایک منزل تھی اور آپ نے اپنا مقصد اس منزل کی طرف متعین رکھا اور آخر تک ایک دماغ کے ساتھ بھاگا اور آپ جیت گئے۔

❒ بہت سے بچے اپنی ماؤں کے پیٹ میں مر جاتے ہیں لیکن آپ کی موت نہیں ہوئی، آپ پورے 10 مہینے پورے کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

❒ بہت سے بچے پیدائش کے دوران مر جاتے ہیں لیکن آپ بچ گئے۔

❒ بہت سے بچے پیدائش کے پہلے 5 سال میں مر جاتے ہیں لیکن آپ ابھی تک زندہ ہیں۔

❒ بہت سے بچے غذائی قلت سے مر جاتے ہیں لیکن آپ کو کچھ نہیں ہوا۔

❒ بہت سے لوگ بڑے ہونے کے راستے میں اس دنیا کو چھوڑ چکے ہیں لیکن آپ ابھی تک یہیں ہیں۔

اور آج جب بھی کچھ ہوتا ہے، آپ گھبرا جاتے ہیں، مایوس ہو جاتے ہیں، لیکن کیوں؟ آپ کو کیوں لگتا ہے کہ آپ ہار گئے ہیں؟ آپ نے اعتماد کیوں کھو دیا ہے؟ اب آپ کے پاس دوست، بھائی بہن، سرٹیفکیٹ، سب کچھ ہے۔ آپ کے پاس بازو اور ٹانگیں ہیں، تعلیم ہے، منصوبہ بندی کے لیے دماغ ہے، مدد کے لیے لوگ ہیں، پھر بھی آپ نے امید کھو دی ہے۔ جب آپ نے اپنی زندگی کے پہلے دن ہمت نہیں ہاری۔ آپ 400 ملین سپرمز کے ساتھ موت سے لڑے اور کسی کی مدد کے بغیر اکیلے ہی مقابلہ جیت گئے۔ پھر مایوسی کیوں؟

❒ جب کوئی آپ کی زندگی سے چلا جائے تو آپ قبول کیوں نہیں کرتے؟

❒ جب کچھ ہوتا ہے تو آپ کیوں ٹوٹ جاتے ہیں؟

❒ تم کیوں کہتے ہو کہ میں اب جینا نہیں چاہتا؟

❒ تم کیوں کہتے ہو کہ میں ہار گیا ہوں؟

ایسی ہزاروں باتوں کا تذکرہ کیا جا سکتا ہے لیکن مایوس کیوں ہوتے ہو؟ کیوں ہارتے ہو؟ تم کیوں ہار مانتے ہو؟ آپ شروع میں جیت گئے، آپ آخر میں جیت گئے، آپ بیچ میں بھی جیتیں گے۔ اپنے آپ کو وقت دیں، اپنے دماغ سے پوچھیں - آپ کے پاس کیا ٹیلنٹ ہے؟ ہمیشہ اپنے دل کی خواہشات کی قدر کریں، اللہ کو ہمیشہ یاد رکھیں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ جیت جائیں گے، بس اپنے دماغ کی طاقت سے لڑتے رہیں،
آپ خود ہی جیت جائیں گے۔

20/08/2025

آج بہت رویا کاش آج میں دوبارہ بیشونئی نہ جاتا ۔
دیکھ لیں معصومیت سیلابی ریلوں کے بعد پھر بھی بچپن میں ہر غم سے بے خبر ہے ۔
کاش میں اس بچی کی عمر کا ہوتا اور اپنے بونیر کو یوں برباد ہوتا نہ دیکھتا ۔
اللہ گواہ ہے ہم بہت بڑی تکلیف میں ہیں ۔

اس معصوم کا سب سے بڑا اثاثہ اس کا یہ بالو ہے ۔ یہ بالو کو بچانے میں تو کامیاب ہوگئیں مگر اور کچھ نہ بچ سکا
😭😭😭😭

#شبیربونیری

20/08/2025

الوداع میرے جگر گوشے۔😭۔
یہ وہی بچہ ہے جس کی ساری فیملی ماں باپ بڑی بہنیں بھائی گھر مال مویشی سب کچھ سیلاب کی بے رحم موجوں کی نذر ہوچکے ہیں۔۔ یہ اتفاقاً اسی وقت اوپر کسی رشتہ دار کے گھر گیا تھا جب میں نے پوچھا کہ بیٹا آپ نے اس دوران کیا منظر دیکھا تھا تو سسکیوں بھری معصوم آواز میں کہنے لگا کہ آخری بار صرف اپنی ماں کو ڈوبتے دیکھا جو اس بے بسی اور آخری سانسوں کے وقت بھی مجھے کوئی اشارہ کرتی رہی جو میں سمجھا کہ یہ یا تو مجھے الوداع کہتی رہی اور یا پانی سے دور رہنے کا کہا۔۔ تو جب میں نے کہا کہ چلو میرے ساتھ تمہارے کفالت کی ذمہ داری میرے ذمے تو غم بھری مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ میرا اب اس گاؤں میں کچھ بھی باقی نہ رہا لیکن ابھی تک صرف اس وجہ سے یہاں ہوں کہ میرے بابا اور ایک چھوٹے بھائی کی لاش ابھی نہیں ملی اس کی لاش کو لیکر ڈگر اپنے ماموں کے گھر چلا جاؤنگا
😭😭😭
. . . . . . . .

16/08/2025

بونیر میں ابھی تک یہ ننھی مننی پچیہ سیلابی ریلی کے وجہ سے غائب ہے ۔
لوگ ابھی تک ان کے ڈونڈنے نے مصروف ہے لیکن ابھی تک کوئی معلومات نہیں ہے۔
یا اللہ ہم سب کے حال پر اپنا رحم او کرم کر آمین🤲

Content Namber
03442297820
03112516476

15/08/2025

بونیر، اپڈیٹس، 155 افراد جاں بحق
گدیزی میں 100, چغرزی میں 22، ڈگر میں 15 افراد جاں بحق،
ریسکیو حکام

14/08/2025

ظالوں کچھ تو سوچا ہوتا 😭 کہ تم یہ کیسا ظلم کر رہے ہو

ہم کیسے چودہ اگست منائیں ہمارے گھروں میں آگ لگی
ہوئی ہے ، ہمارے دلوں میں غم کا سمندر بہہ رہا ہے
ہم کیسے چودہ اگست منائیں 😭😭😭😭
Happy independence Day

10/08/2025

دیر بالا بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانا جرم ہے
ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم پیش رفت
اسی کہتے دیسی جگاڑ

Photos from Sabir Hussain Diary's post 05/08/2025

ریسکیو1122 دیر لوئر کا گہرے کنویں میں گرنے والی خاتون کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن

لوئر دیر: دیر لوئر کے علاقے خزانہ کوٹکے میں ایک خاتون گہری کنویں میں گر گئی۔ فوری اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔

کنویں میں ممکنہ زہریلی گیسز کی موجودگی اور سانس کی بندش کے پیش نظر، ریسکیو اہلکار نے SCBA (Self Contained Breathing Apparatus ) پہن کر حفاظتی اقدامات کے ساتھ حفاظتی انداز میں ریسکیو آپریشن کیا۔

ریسکیو1122 ٹیم نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے خاتون کو کنویں سے نکال لیا اور اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بدقسمتی سے خاتون کی جانبحق ہونے کی تصدیق کی۔

04/08/2025

اسلام آباد (ترنول)
گزشتہ دنوں
امام مسجد نے 12 سالہ بچی کو مسجد میں زیادتی کا نشانہ بنایا پڑوسی مسجد پہنچے تو انہوں نے معصوم بچی کو خون میں لت پت پایا امام صاحب کے کپڑوں پر بھی بچی کے خون کے نشانات پائے گئے۔

03/08/2025
03/08/2025

کوہستان 28سال بعد برف کے گلیشیر سے لاش بر آمد ۔۔۔۔۔قدرت کے قانون فطرت کے مطابق ۔۔برف میں چیزیں مدتوں محفوظ رہتی ہیں۔۔۔۔

کوہستان کے برف پوش پہاڑوں سے ایک حیرت انگیز خبر!

نذیرالدین ولد بہرام (قوم صالح خیل) کی نعش 28 سال بعد لیدی پالس کے گلیشیئر سے صحیح حالت میں برآمد ہوئی ہے۔
وہ 28 سال قبل برفانی طوفان کی نذر ہو کر لاپتا ہو گئے تھے۔ نعش پر وسکٹ موجود تھی، اور جیب سے شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا، جس سے ان کی شناخت ممکن ہوئی۔

28 سال بعد کوہستان کے علاقے بر پالس، لیدی گلیشئر کے قریب سے نصیرالدین عرف ہجو ولد بہرام کی لاش برآمد ہو گئی۔ وہ 1997 میں سپٹ سے واپسی کے دوران اپنے گھوڑے سمیت گلیشئر کی ایک دراڑ میں گر کر لاپتہ ہو گئے تھے۔ اس وقت کئی دنوں تک ان کی تلاش جاری رہی، مگر کوئی سراغ نہ مل سکا اور بالآخر انہیں لاپتہ قرار دے دیا گیا۔

حالیہ دنوں میں جب برف پگھلنے کا سلسلہ شروع ہوا تو مقامی چرواہوں نے گلیشئر کے کنارے انسانی باقیات دیکھی۔ قریبی لوگوں نے فوراً اطلاع دی، اور جب مقام پر پہنچ کر جائزہ لیا گیا تو وہی لاش نکلی جس کی تلاش برسوں پہلے بند ہو چکی تھی۔ حیرت انگیز طور پر نصیرالدین کی جیب میں موجود شناختی کارڈ اور دیگر سامان مکمل طور پر محفوظ حالت میں تھا، جس سے ان کی شناخت کی تصدیق ہوئی۔

مقامی افراد کے مطابق یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس نے پورے علاقے کو حیرت اور افسوس کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایک طرف 28 برس پہلے کھوئے ہوئے پیارے کی واپسی نے خاندان کو اندرونی سکون بخشا، تو دوسری جانب ان کے بچھڑنے کا غم دوبارہ تازہ ہو گیا۔ بزرگوں کا کہنا ہے کہ وہ دن آج بھی یاد ہے جب نصیرالدین اپنے گھوڑے پر سپٹ کی طرف گیا تھا اور پھر کبھی واپس نہ لوٹا۔

نصیرالدین کے اہلِ خانہ کو اطلاع ملنے پر وہ فوراً موقع پر پہنچے، اور طویل صبر آزما انتظار کے بعد انہیں اپنے پیارے کی لاش دفنانے کا موقع مل گیا۔
🤲🤲🤲

Want your school to be the top-listed School/college in Mardan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Mardan