05/05/2025
ChangezKhanMubarakHo
HFT 💕
Welcome...!!! Follow me for learning tutorials in Pashto. Mazhar Ali
05/05/2025
ChangezKhanMubarakHo
HFT 💕
13/03/2025
آن لائن ارننگ گیم۔
https://t.me/heartfelt_thanks_bot/heartfelt?startapp=5934619588
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پاکستان سے حاصل کریں۔
انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کا طریقہ کار:
اگر آپ بیرون ملک سفر کرنے والے ہیں اور چاہتے ہیں کہ وہاں خود گاڑی چلایا کریں تو آپ کے لیے خوشخبری ہے کہ آپ پاکستان میں رہتے ہوئے ہی بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری قومی ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے۔
صوبہ پنجاب میں اپلائی کرنے کا طریقہ:
سب سے پہلے راستہ ایپ (Rasta App)پر اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔ یہ ایپ گوگل پلے سٹور اور ایپل سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کی جا سکتی ہے۔ قومی شناختی کارڈ کی معلومات اور مطلوبہ تفصیلات مہیا کرنے کے بعد درخواست دہندگان اپوائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔
اور یہیں سے اپنے قریب ترین لائسنسنگ سنٹر کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ فارم پُر کرنے کے لیے آپ کے پاس پاسپورٹ سائز کی دو تصدیق شدہ تصاویر، ایک قومی شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ فوٹوکاپی، درخواست گزار کے پاسپورٹ اور ویزا پیج کی ایک فوٹوکاپی، قومی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ (اگر قابل اطلاق ہو، 50سال اور اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)، ڈسٹرکٹ کورٹ سے حاصل کیا گیا 66روپے کا ایک ٹکٹ اور حبیب بینک لمیٹڈ میں ادا کرنے کے لیے 450روپے کا فیس واﺅچر ہونا لازمی ہے۔
اسلام آباد سے اپلائی کرنے کا طریقہ:
اسلام آباد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کرنے کے لیے آپ سٹیزن فیسلٹیشن سنٹر جی 11۔ 4جا سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس اسلام آباد ٹریفک پولیس کے جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس کی نقل، دو پاسپورٹ سائز تصاویر، ویزا کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی ایک فوٹوکاپی، اسلام آباد میں رہائش کا ثبوت، پوسٹ آفس سے حاصل کیا گیا 30روپے کا سٹیمپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ(50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے)لازمی ہے۔ فارم ڈاﺅن لوڈ کرنے کے لیے ویب سائٹ ictadministration.gov.pk/wp-content/upl… پر جائیں۔
سندھ سے اپلائی کرنے کا طریقہ:
سندھ کے رہائشی انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے ڈرائیونگ لائسنس سندھ کی ویب سائٹ dls.sindhpolice.gov.pk/home/app پر جائیں۔ یہاں سے آپ اپنی پسند کے سنٹر کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس دو پاسپورٹ سائز کی تصاویر(ترجیحاً تین تصاویر لے جائیں)، سندھ پولیس کی طرف سے جاری کردہ پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک کاپی، ویزے کے ساتھ پاسپورٹ کی فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی فوٹوکاپی، میڈیکل سرٹیفکیٹ (50سال یا زائد عمر کے لوگوں کے لیے) اور رہائش کا ثبوت مہیا کرنا لازمی ہے۔
خیبرپختونخوا سے اپلائی کرنے کا طریقہ
پشاور کے رہائشی کمرہ نمبر 11، دوسری منزل، تسنیم پلازہ، نزد بینیوولنٹ فنڈ بلڈنگ، پشاور میں جا کر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست دینے کے لیے آپ کے پاس دو پاسپورٹ سائز تصاویر ، پاکستانی ڈرائیونگ لائسنس کی ایک فوٹوکاپی، ویزے کے ساتھ پاسپورٹ کی ایک فوٹوکاپی، قومی شناختی کارڈ کی ایک فوٹوکاپی ، رہائش کا ثبوت، پوسٹل ڈرائیونگ سٹیمپ اور میڈیکل سرٹیفکیٹ (50سال یا اس سے زائد عمر کے لوگوں کے لیے) مہیا کرنا لازمی ہوں گے۔
بلوچستان سے اپلائی کرنے کا طریقہ:
صوبہ بلوچستان کے شہری پولیس موبائل خدمت مرکز سے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
مطلوبہ دستاویزات:
۔ فائل کور کے اندر بین الاقوامی درخواست فارم
۔ C.N.I.C کی تصدیق شدہ کاپی
۔ کوئٹہ سے جاری کردہ درست ڈرائیونگ لائسنس کی کاپی۔
۔ پاکستانی پاسپورٹ کی ایک کاپی ویزہ کے ساتھ جو کم از کم 6 ماہ کے لیے کارآمد ہے۔
۔ 2 تصدیق شدہ تصاویر (پاسپورٹ سائز)
نوٹ: درخواست گزار اپنا اصل C.N.I.C، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ اپنے ساتھ لائے گا۔
پروسیسنگ فیس:
66 روپے کی کورٹ فیس ٹکٹ۔
450 روپے بینک چالان فیس۔
اجراء کا وقت:
درخواست کی تاریخ کے بعد 5 ورکنگ دن
ترسیل کا طریقہ:
بذریعہ کورئیر
نوٹ: پوسٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے لئے بتائی گئی فیسیں اور چارجز پرانے شیڈول مطابق ہیں۔ حالیہ کچھ مہینوں میں چارجز کے نئے شیڈول لاگو ھوچکے ہیں۔ جس مطابق انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی فیس بھی تقریباً 4000 روپے کر دی گئی ہے
😳😲😯😮😢😥
07/05/2023
Job Advertisements
07/05/2023
اطلاع عام===> صحت کارڈ سہولت پروگرام کے پی
07/05/2023
FPSC Adv No. 5/2023
04/05/2023
Public service message 😊
ایم ایس آفس ٹٹوریلز (پشتو زبان میں)
مائیکروسافٹ ورڈ» ربن» انسرٹ ٹیب» ٹیبل ڈیزائن اینڈ لے آؤٹ (لیکچر11 پارٹ03)
مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے یوٹیوب لنک پر کلک کریں👇
https://youtu.be/yIVtaDW4W-g
مزید لرننگ ویڈیوز کیلئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔
https://www.youtube.com/
فیسبک پر ویڈیوز دیکھنے کیلئے پیج کو فالو کریں۔
Mazhar Official
ایم ایس آفس ٹٹوریلز (پشتو زبان میں)
مائیکروسافٹ ورڈ» ربن» انسرٹ ٹیب» ٹیبل ڈیزائن اینڈ لے آؤٹ (لیکچر10 پارٹ02)
مکمل ویڈیو دیکھنے کیلئے یوٹیوب لنک پر کلک کریں👇
https://youtu.be/jEGmIxd6eFs
مزید لرننگ ویڈیوز کیلئے میرے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں۔
https://www.youtube.com/
فیسبک پر ویڈیوز دیکھنے کیلئے پیج کو فالو کریں۔
Mazhar Official
14/04/2023
کے پی کے۔ عیدالفطر تعطیلات