11/09/2022
*البرہان کی طرف سے ایک ہزار علماء ، قراء ، ائمہ مساجد اور مؤذنین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے بقدر عطیہ*
سیلاب و بارش سے تباہ حال علاقوں میں مساجد ، مدارس اور مکاتب کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے۔معزز علماء کرام ، ائمہ مساجد ، مدارس کے اساتذہ اور مؤذنین کی تنخواہیں بند ہو گئ ہیں۔ نیز ان معزز سفید پوش حضرات کے لیے قطاروں میں کھڑے ہو کر یا ٹرکوں کے پیچھے بھاگ کر راشن وصول کرنا بھی ممکن نہیں ۔۔ الحمدللّہ ” البرہان “ نے پہلے مرحلہ میں ایسے ایک ہزار علماء ، ائمہ مساجد ، مدرسینِ مدارس ، قراء اور مؤذنین کو ایک ماہ کی تنخواہ کے بقدر عطیہ باعزت و باوقار طریقے سے پیش کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔۔۔ بعد ازاں اس سلسلے کو مزید بڑھایا جاۓ گا ان شاءاللہ