GHSS Mian Khan Mardan

GHSS Mian Khan Mardan Govt.Higher Secondary Mian Khan District Mardan

24/08/2026

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میاں خان میں جماعت نہم و دہم کی کیمسٹری اور بیالوجی کا پوسٹ خالی ہے۔مذکورہ مضامین پڑھانے کے لئے ایک استاد کی ضرورت ہے۔ خواہشمند حضرات سکول اوقات کار میں سکول ہذا تشریف لائیں۔ شکریہ

18/08/2026

محترم والدین السلام علیکم۔
بارھویں جماعت کی کلاسز باقاعدہ شروع ہو چکے ہیں۔ اپنے بچے بروقت اور باقاعدگی سے سکول بھیجا کریں تاکہ بعد میں ان کو سکول سے خارج ہونے کے مشکلات کا سامنا نہ ہو۔
اس کے علاوہ سال 2026 کے لئے گیارھویں جماعت میں سائنس اور آرٹس کے داخلے شروع ہوچکے ہیں جو کہ 30 اگست تک جاری رہیں گے۔ خواہشمند طلبہ بروقت سکول تشریف لا کر اپنے داخلے کروائیں۔ شکریہ

18/08/2026

حالیہ نہم اور دہم امتحانی نتائج کی DMC اور کریکٹر سرٹیفیکیٹ تیارہیں جبکہ 2025 کے سالانہ اول امتحان میں پاس ہونے والے طلبہ کے اوریجنل سرٹیفیکیٹ بھی آچکے ہیں۔ کل مورخہ 19 اگست سے متعلقہ طلبہ سکول آکر اپنے DMC اور سرٹیفیکیٹ حاصل کریں۔
شکریہ

16/08/2026

کل بروز پیر 17 اگست سے مڈل,ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولز انشاءاللہ کھل رہے ہیں۔ تمام طلبہ مطلع رہیں کہ بروقت سکول تشریف لائیں۔
حاضری۔ 7:15
چھٹی 1:40

محترم والدین اینڈ طلباء کرام السلام علیکم۔یکم جون سے سکول کھل چکا ہے جو کہ 30 جون تک پڑھائی جاری رہے گی۔ ٹائمنگ صبح 7 بج...
03/06/2026

محترم والدین اینڈ طلباء کرام السلام علیکم۔
یکم جون سے سکول کھل چکا ہے جو کہ 30 جون تک پڑھائی جاری رہے گی۔ ٹائمنگ صبح 7 بجے سے 9.40تک۔
اپنے بچوں کو(جماعت ششم سے جماعت دہم تک) بروقت سکول بھیجیں تاکہ ان کا داخلہ ہو جائے اور نئے کلاس کی کتابیں حاصل کریں۔
جماعت ششم اور نہم کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھ پیدائش سرٹیفیکیٹ اور فارم ب ضرور ساتھ لائیں۔ یعنی جس میں بھی انگلش میں نام لکھا ہو، وہ ضرور ساتھ لانا ہے تاکہ بعد میں نام کے سپیلنگ کے مسائل پیدا نہ ہوں۔
علاوہ ازیں سرکاری ہدایات کے مطابق جماعت ہشتم میں 60 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے طلباء کو جماعت نہم سائنس میں داخلہ دیا جائے گا جبکہ 60 فیصد سے کم نمبرات والے کو آرٹس میں داخلہ دیا جائے گا۔ اگر 60 فیصد سے کم نمبرات والا کوئی طالب علم سائنس میں داخلہ کا خواہشمند ہو تو اس کے لئے محکمہ تعلیم ایک ٹیسٹ منعقد کرے گا جس میں 60 فیصد نمبرات حاصل کرنے پر اسے سائنس گروپ میں منتقل کیا جائے گا ورنہ آرٹس گروپ میں ہی رہے گا۔ یاد رہے کہ یہ سکول کی پالیسی نہیں ہے بلکہ محکمہ تعلیم کی تمام سکولوں پر نافذ کردہ پالیسی ہے جس میں سکول کا کوئی بس نہیں چلتا کہ ایک طالب علم کو خواہ مخواہ سائنس میں داخلہ دیا جائے۔ شکریہ
پرنسپل GHSS میاں خان

26/03/2026

جماعت نہم و دہم کے ریگولر طلبہ کل بروز جمعہ 8 بجے اپنے رول سلپ حاصل کرنے کے لئے سکول تشریف لائیں۔

27/01/2026

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میاں خان میں تین ٹیچرز ہائر کرنے کی اشد ضرورت ہے جو جماعت ششم سے لے کر آٹھویں تک، جماعت نہم سے لے کر دہم تک اور یا فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کو پڑھا سکتا ہو۔
کم از کم کولیفیکیشن BA/B.Sc/B.S ہو۔
خواہشمند امیدوار سکول اوقات کار میں اپنے تعلیمی اسناد کےساتھ تشریف لا سکتے ہیں۔
من جانب: پرنسپل GHSS میاں خان

GHSS Mian Khan 1st Semester Result
02/01/2026

GHSS Mian Khan 1st Semester Result

13/08/2025

سکول ہذا کے تمام طلباء کو اطلاع ہے کہ کل سکول میں یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کے لئے پوری تیاری کے ساتھ 8بجے تشریف لائیں۔

11/08/2025

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میاں خان میں گاؤں سنگاؤ اور میاں خان سے تعلق رکھنے والے جن طلباء نےسیشن 2023 میں انٹرمیڈیٹ پاس کیا ہے ان کے سرٹیفیکیٹ سکول ھذا میں موجود ہیں۔لہذا جلد از جلد سکول آکر اپنا سرٹیفیکیٹ وصول کرے۔
1محمد اسماعیل ولد شاد محمد
2ریان احمد ولد سرزمین
3 عرفان علی ولد عبدالولی
4بلال احمد ولد منتظر شاہ
5 شعیب خان ولد سیدا اکبر
6کاشف احمد ولد جان خان
7 اویس غنی ولد رحیم شاہ
8 عدنان خان ولد رامداد خان
9 زوہیب خان ولد نسیم گل
10حماد اللہ ولد احسان اللہ
11محمد نواز ولد حکم دالی
12 انور زمین ولد شمین خان
13 اسد نواز ولد خان جمال
14حماد خان ولد صفدر خان
15 یوسف خان ولد امیر خان
16محمد شہزاد ولد محمد اسحاق
17 اکرام حسین جاوید خان
18صداقت خان ولد خیال جان
19 شاہد خان ولد رضا خان

Address

Mian Khan
Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHSS Mian Khan Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category