GPS no2 Mistri Abad

GPS no2 Mistri Abad GPS no2 Mistri Abad is a primary level govt institution of education which is working for the bright future of the enrolld students.

22/09/2026
Jobs in Rescue 1122. Jobs open are Emergency Medical Technicians, Fire Rescuers and Drivers. Applications are invited fr...
12/09/2026

Jobs in Rescue 1122. Jobs open are Emergency Medical Technicians, Fire Rescuers and Drivers. Applications are invited from alll male and females throughout Khyber Pakhtunkhwa Pakistan.

12/08/2026

﷽اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ
يا الله تو بڑا رحمان و رحیم ھے
ہمیں اپنے ان بندوں میں شامل فرما جو تیرے احکامات پر چلتے ہیں اور تیرے پیارے حبیب ﷺ کی سنتون کی اتباع کرتے ہیں ،
ہم سب كو صحت و سلامتی، دنیا و آخرت کی خیر و بھلائیاں نصیب فرما, ہمیں دنیا میں اور روز قیامت رسوائی سے بچا,ہمارے عیبوں اور کوتاہیوں پر اپنے رحم و کرم کا پردہ ڈال ہمارے گناہ معاف فرما.
بیشک تو ہی درگز کرنےاور بڑا معاف کرنے والا غفور ورحیم ھے
اللہ رب العزت ہمیں ہمیشہ گناہوں اور نافرمانی سے بچنے اور نیک کاموں کی توفیق عطا فرمائے۔
*آمیـــــــــــــن یارب العالمین۔٢٤٥۔

05/06/2026

*ایک 55 سالہ شخص ڈِپریشن کا شکار تھا،*

*اس کی بیوی نے ایک ماہر نفسیات سے ملاقات کی، بیوی نے کہا کہ میرا خاوِند شدید ڈِپریشن میں ہے براہ کرم مدد کریں*

*ڈاکٹر نے اپنی مشاورت شروع کی، اس نے کچھ ذاتی باتیں پوچھی اور اُس کی بیوی کو باہر بیٹھنے کو کہا*
*صاحب بولے! میں بہت پریشان ہوں، دراصل میں پریشانیوں سے مغلُوب ہوں، ملازمت کا دباؤ، بچوں کی تعلیم اور ملازمت کا تناؤ، ہوم لون، کار لون، مجھے کچھ پسند نہیں دنیا مجھے پاگل سمجھتی ہے لیکن میرے پاس اتنا سامان نہیں جتنا کہ ایک کارتوس میں گولِیاں،میں بہت اُداس اور پریشان ہوں.*
*یہ کہہ کر اس نے اپنی پوری زندگی کی کتاب ڈاکٹر کے سامنے کھول دی۔*
*پھر ڈاکٹر نے کچھ سوچا اور پوچھا کہ آپ نے دسویں جماعت کس اِسکول میں پڑھی؟ اُس شخص نے اسے اِسکول کا نام بتایا،ڈاکٹر نے کہا! آپ کو اس اِسکول میں جانا ہے پہر اپنے اسکول سے آپ کو اپنی دسویں کلاس کا رجسٹر تلاش کرنا ہے اور اپنے ساتھیوں کے نام تلاش کرنے ہیں اور ان کی موجودہ خیریت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی ھے، ایک ڈائری میں تمام معلومات لکھیں اور ایک مہینے کے بعد مجھ سے ملیں*

*وہ شخص اپنے اسکول گیا، رجسٹر ڈھونڈنے میں کامیاب رہا، اور اسے کاپی کروایا،اس میں 120 نام تھے،اس نے ایک مہینے میں دن رات کوشش کی لیکن وہ بمشکل 75 ہم جماعتوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے میں کامیاب رہا*

*حیرت !!!*
*ان میں سے 20 مر چُکے تھے, 7 رنڈوے اور 13 طلاق یافتہ تھے, 10 ایسے نکلے جو کہ بات کرنے کے قابل بھی نہیں تھے,5 اتنے غریب نکلے کہ کوئی ان کا جواب نہ دے سکا, 6 اتنے امیر نکلے کہ اُسے یقین ہی نہیں آیا, کچھ کینسر میں مُبتلا تھے، کچھ فالِج, ذِیابیطس،دمہ یا دل کے مریض تھے، کچھ لوگ بستر پر تھے جن کے ہاتھوں/ٹانگوں یا ریڑھ کی ہڈی میں چوٹیں آئی تھیں, کچھ کے بچے پاگل، آوارہ یا بیکار نکلے, ایک جیل میں تھا۔ ایک شخص دو طلاق کے بعد تیسری شادی کی تلاش میں تھا, ایک ماہ کے اندر دسویں جماعت کا رجسٹر اذِیّت بیان کر رہا تھا*

*ڈاکٹر نے پوچھا! "اب بتاؤ تمہارا ڈِپریشن کیسا ہے"؟*

*وہ شخص سمجھ گیا کہ اسے کوئی مُوزِی بیماری نہیں، وہ بھوکا نہیں، اس کا دماغ دُرُست ہے، اسے عدالت،پولیس،وکلاء کا کوئی مسئلہ نہیں، اس کی بیوی اور بچّے بہت اچھے اور صحت مند ہیں، وہ خود بھی صحت مند ہے*
*اس شخص کو احساس ہوا کہ واقعی دنیا میں بہت زیادہ دُکھ ہیں، اور وہ بہت سے اذِیّت ناک دُکھوں سے محفُوظ ہے*

*دوسروں کی پلیٹوں میں جھانکنے کی عادت چھوڑیں، اپنی پلیٹ کا کھانا پیار سے لیں۔ دوسروں کے ساتھ اپنا مُوازنہ نہ کریں*

*اور پھر بھی اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ ڈِپریشن میں ہیں تو آپ کو بھی اپنے اِسکول جانا چاہیے، دسویں جماعت کا رجسٹر لائیں اور تصدیق کریں ......*

منقول

─────••●◎●••─────
والسلام

27/05/2026

*ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ*
*صبح بخیر*
عید الاضحٰی مبارک ﷽
یااللّه رب العزت صبح کی ابتداء خوبصورت كلام كے ساتھ
لا إله الاللہ محمد رسول اللہ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم
دعا ھے کہ اللہ کریم آپ کو ایمان کی دولت کے ساتھ دونوں جہاں کی خوشیاں, راحتیں, برکتیں اور نعمتیں عطاء فرماۓ. غم آپ سے همیشہ کیلیۓ دور رہیں. اے مہربان رب ہمارے پیارے جو وفات پاگئے ھیں انہیں بخش دے اور انہیں اپنی رحمت سے جنت الفردوس میں داخل فرمانا۔
*آمین یارب العالمین*

01/05/2026

🌹 السلام علیکم 🌹
🌻 صبح بخیر 🌻
تمام حمد و ثنا اُس رب کے لیے ہے جس کی رحمت سے نااُمیدی نہیں،
جس کی بخشش سے مایوسی نہیں، اور جس کے فضل کا در کبھی بند نہیں ہوتا۔
یا اللہ! ہم سب کے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما،
ہماری زندگیوں کو آسانی، خوشی اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین 🤲
خوش رہیے، سلامت رہیے، اور خوشیاں بانٹتے رہیے 🌸

30/04/2026

، قرآن مجید میں زلزلے کا ذکر کئی جگہ آیا ہے۔ زلزلہ کو عربی میں *"زلزال"* کہتے ہیں۔

*1. سورۃ الزلزال - مکمل سورت زلزلے کے نام پر ہے:*
یہ پوری سورت قیامت کے دن آنے والے شدید زلزلے کے بارے میں ہے۔

*إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ‎﴿١﴾‏ وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا ‎﴿٢﴾*
*ترجمہ:* "جب زمین اپنے سخت بھونچال سے ہلا دی جائے گی، اور زمین اپنے بوجھ باہر نکال دے گی"

اس سورت میں بتایا گیا ہے کہ قیامت کے دن زمین اپنا سارا حال سنا دے گی اور ہر شخص کو اس کے چھوٹے بڑے اعمال دکھا دیے جائیں گے۔

*2. سورۃ الحج، آیت 1:*
*يَا أَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمْ ۚ إِنَّ زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ شَيْءٌ عَظِيمٌ ‎﴿١﴾*
*ترجمہ:* "اے لوگو! اپنے رب سے ڈرو، بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بڑی چیز ہے"

*3. عذاب کے طور پر زلزلے کا ذکر:*
قرآن میں کئی قوموں پر عذاب کے طور پر زلزلے کا ذکر ہے، جیسے قوم ثمود اور قوم مدین:

*سورۃ الاعراف، آیت 78:*
*فَأَخَذَتْهُمُ الرَّجْفَةُ فَأَصْبَحُوا فِي دَارِهِمْ جَاثِمِينَ*
*ترجمہ:* "پس انہیں زلزلے نے آ پکڑا، سو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے"

*قرآن سے ملنے والا سبق/حکم:*
قرآن زلزلے کو 3 طرح سے بیان کرتا ہے:
1. *قیامت کی نشانی:* سب سے بڑا زلزلہ قیامت کے دن آئے گا
2. *عذاب کی شکل:* نافرمان قوموں پر اللہ کا عذاب
3. *نصیحت و تنبیہ:* کہ انسان اللہ کی قدرت کو پہچانے اور توبہ کرے

*کرنے کے کام:* استغفار کرنا، توبہ کرنا، اور اللہ سے حفاظت کی دعا کرنا۔ نبی ﷺ زلزلے کے وقت دعا فرمایا کرتے تھے: *"اللهم لا تقتلنا بغضبك ولا تهلكنا بعذابك وعافنا قبل ذلك"*

ڈی ای او (میل) مردان سے یہ مطالبہ ہے کہ خدارا جب آپ نے اپنے سفارشی اور منظور نظر سٹاف کو ہی ہر دفعہ میٹرک کے امتحان میں ...
16/04/2026

ڈی ای او (میل) مردان سے یہ مطالبہ ہے کہ خدارا جب آپ نے اپنے سفارشی اور منظور نظر سٹاف کو ہی ہر دفعہ میٹرک کے امتحان میں ڈیوٹی پر معمور کرنا ہے تو یہ آنلائن اپلائی امتحانی ڈیوٹی کے لئے بھی بند کر دیں۔ کیونکہ اس دفعہ پھر بھی آپ نے سفارشی خاص بندوں کو امتحانی ڈیوٹی دی ہے اور میرے جیسے دوسرے اساتذہ ابھی تک اس کا انتظار کر رہے ہیں کہ ہمارے کوائف دیکھ کر ہمیں بھی موقعہ دے دیا جائے گا۔ آپ لوگ اس تصویر میں خود دیکھ سکتے ہیں کہ میٹرک امتحانات ختم ہونے کو آگئی ہیں اور آج 16 اپریل 2026 ہے ۔مگر ہمارے افسران بالا نے آنلائن اپلیکیشنز کو پڑھنے تک کا وقت نہیں دیا۔

Fuel conservation adjustment letter 2026
18/03/2026

Fuel conservation adjustment letter 2026

Address

Mistri Abad
Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS no2 Mistri Abad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS no2 Mistri Abad:

Shortcuts

Share

Category