22/09/2025
✨ سیرت النبی ﷺ کانفرنس – العلم اکیڈمی پرخو ✨
الحمد للہ! العلم اکیڈمی پرخو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد نہایت روح پرور انداز میں کیا گیا۔
📖 پروگرام کا آغاز قاری شاہد اللہ فاروقی (مدرس العلم اکیڈمی) کی پُرسوز تلاوتِ قرآن مجید سے ہوا۔
🌹 قاری اعجاز احمد (آف مندنی) نے حضور ﷺ کی بارگاہ میں نعت کے نذرانے پیش کیے۔
🎙️ مہمانِ خصوصی مولانا احسن فاروق امینی صاحب نے سیرت النبی ﷺ پر پرمغز اور دل نشین بیان فرمایا۔
🏫 انٹرنیشنل اسلامک سنٹر شیخ ملتون ٹاؤن مردان کے چیئرمین مفتی زاہد علی نے العلم اکیڈمی کا تعارف پیش کیا۔
🤲 آخر میں مہتمم العلم اکیڈمی مولانا عمر زادہ صوفی نے بصد خلوص اختتامی دعا فرمائی۔
📸 کانفرنس کی یادگار تصویری جھلکیاں ذیل میں ملاحظہ کریں۔
ﷺ #پرخو