اندر سے خطرہ ھو یا باہر کی سازش
دیندار انجمن ھے دین کی محافظ
سلسلہ 19
2 اپریل 2026
فطرت انسانی ھے دل میں پالا ھوا بغض الفاظ میں جب آتا ھے تو فساد برپا کرتا ھے فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا مردان کے چند نفسیاتی مریضوں نے اپنے دل میں دیندار انجمن کے خلاف بغض کا ایک روگ پال رکھا ھے
یہ دلوں میں نفرتوں کا روگ پال لینا خود ایک نفسیاتی مرض ھے اور وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ یہ خوامخواہ کا خود کو اذیت میں ڈالنے کا اور اللہ کے قہر ؤ عذاب کو دعوت ھے ایک نفسیاتی ڈپریشن کے ساتھ ساتھ اللہ کا عذاب بھی کیونکہ دلوں میں بغض کی وجہ سے اپنی فرسٹریشن نکالنے کے لیے اپنی بات کو دنیاوی لھو لعب کے لیے سچ ثابت کرنے کے لیے
بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ لوگوں کے سامنے اپنا بھرم رکھنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لینا پڑتا ھے
آسی فطرت انسانی کو رحمانی رنگ میں رنگ دو تو انسان کی آنا غرور گھمنڈ بڑائی خاندانی حسب نسب سب کچھ معمولی لگتا ھے رب کی رضا ہی میں ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً بس وہ رب کی طرف ہی رجوع کیا رہتا ھے فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وہ انسانوں کے بنائی ھوئی خود ساختہ بندگی سے لاپرواہ ھو کر اللہ کی بندگی میں لگ جاتا ھے
یہ ھے روحانی تربیت جس پہ چل کر ھم فقراء اسلام دیندار انجمن والوں نے مردان کے چند نفسیاتی مریضوں کے مکر و فریب کے زریعے ھم کو مشن محمد مصطفیٰ ﷺ غذوہ الھند کے لشکر کی تیاری سے ھٹا کر مردان کی معزز علماء کرام اور غیرت مند پختونوں کے ساتھ تصادم پہ لانا چاہتے تھے ان کو شکست فاش دی
خود رھے ملامت نبی مکرم ﷺ کی امت رھے سلامت
قرآن مجید میں واضح طور پر حکم خداوندی ھے ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ فِيهِ اس وقت دنیا کے 4200 مذہب کی تمام کتب میں قرآن مجید ہی واحد کتاب ھے جس میں کوئی رَيْبَ نہیں اب یہاں واضح اعلان کر دیا گیا کہ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ اب اگر دنیا میں کسی نے بھی ھدایت لینی ھو وہ اس لَا رَيْبَ کتاب کی طرف ہی رجوع کرے گا مگر هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ھدایت اس کو ملے گی جو لِّلْمُتَّقِينَ کی صف میں شامل ھو گا
دور جدید میں آپ گوگل پہ کسی بھی جگہ کی لوکیشن سرچ کرتے ہیں تو گوگل نقشے کے زریعے اور آواز کے ذریعے بھی راستے کی رہنمائی کرتا ھے اب آپ گوگل کے میپ سے ہٹ جائے تو کیا گوگل اس لوکیشن کی رہنمائی کرے گا
قرآن مجید آپ کو الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ کے میپ کی رہنمائی کر رھا ھے اور کہہ رھا ھے وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعًا وَلَا تَفَرَّقُوا مگر اگر آپ وَلَا تَفَرَّقُوا کا
صِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ چھوڑ کر ان نفسیاتی مریضوں کے خود ساختہ اشکالات اور تاویلات سے بنائے ھوئے صِرَاطِ الْجَحِيمِ پہ چل پڑھے تو پھر کہاں کا هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ پھر تو اَسْفَلَ السَّافِلِينَ جو کہ اج کل کا معاشرہ ان نفسیاتی مریضوں نے بنا رکھا ھے
کسی کو بھی کسی پہ شک کرنے کی کوئی خود ساختہ گنجائش نہیں نہ ہی کوئی حق نہ کوئی اختیار کہ فلاں شخص متقی نہیں نہ کسی انسان کا فَادْخُلِي فِي عِبَادِي والے کو رب کائنات کی بندگی سے خارج کرنے کا اختیار ھے
یہ جو فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ والے اپنی نفسیاتی فرسٹریشن نکالنے کے لیے کس بھی ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً والوں کے خلاف کفر کے فتووے لگا کر اللہ کی بندگی سے نکالنے پہ تلے ھوئے ہیں یہ دراصل وہ جُنُودُ إِبْلِيسَ کے پیروکار ہیں کہ جس نے کہا تھا کہ قَالَ فَبِمَا أَغْوَيْتَنِي لَأُزَيِّنَنَّ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَلَأُغْوِيَنَّهُمْ أَجْمَعِينَ یہاں ایک بات قابل غور ھے کہ فِي الْأَرْضِ
اب جو یہ کفر کے فتووے لگا کر فَسَادٌ فِي الْأَرْضِ برپا کیا ھوا ھے تو کیا یہ نفسیاتی مریض از رو قرآن جُنُودُ إِبْلِيسَ نہیں ہیں ؟
میرے مسلمان بہنوں بھائیوں آپ سے درخواست ھے کہ ان
بَدْ أَخْلَاقِ الْعَظِيمِ بْرِيگِيڈ کی بہکاوے میں نہ آئیں میرے خاندان کے بزرگوں سے لیکر میری آپ کی پختون سر زمین پر یہ 5 وی نسل آپ لوگوں کے درمیان پلی بڑھی ھے اپنی سوچ کی پاکی سے لیکر آپ کے ساتھ معاشرتی معاملات سب کچھ آپ کے سامنے ھے
الحمدللہ میرے گھرانے سے آپ کو خیر پہنچا ھے کبھی شر نہیں یہ جو آپ لوگوں کے اور میرے خاندان کے درمیان شر پیدا کرنا چاھ رھے ہیں یہ دراصل پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں اور مشن محمد مصطفیٰ ﷺ غذوہ الھند کی نعمتوں سے آپ کو محروم رکھنا چاہتے ہیں
آپ نے دیکھا کس طرح ان نفسیاتی مریضوں فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ والے جُنُودُ إِبْلِيسَ نے 9 نومبر 2025 کو جھوٹا الزام العیاذ باللہ قادینت کا لگا کر پہلے غیر انسانی سلوک کرکے ایک سید کا جنازہ اور تدفین میں ہنگامہ کیا جب ھم نے صبر کا دامن تھامے رکھا ان کی شر سے اپنے مردان کو بچایا ان ظالموں نے پھر میرے خاندان کے بزرگوں کی مزارات کو شہید کر کے فَسَادٌ فِي الْأَرْضِ پیدا کرنے کی کوشش کی یہ میرا اور میرے خاندان کے دیگر افراد کا صبر کوئی خوف یا کمزوری نہیں بلکہ روحانی تربیت اور نبی مکرم ﷺ کی امت سے محبت کا بزرگوں کی تربیت کا نتیجہ ھے
ان نفسیاتی مریضوں کو تو تربیت ہی فَسَادٌ فِي الْأَرْضِ پھیلانے کے لیے دی جاتی ھے اس لیے میں اکثر وبیشتر کہتا رہتا ھوں تربیت تربیت کی بات ھوتی ھے صاحب بارش کا قطرہ سیپی میں گر کر ہیرا بنتا ھے سانپ کے منہ میں گر کر زہریلا بنتا ھے
میرے مسلمان بہنوں بھائیوں ان آستین کے سانپوں کو ان کے کرتوتوں سے پہچانوں یہ پنڈت مہندر پال آریہ کی بولی بول رھے ہیں اور نشاتہ ثانیہ اسلام میں غلبہ اسلام کے لشکر کے ساتھ غذوہ الھند کے لشکر میں شرکت کرنے کے لیے آئے ھوئے اس آپ کی سر زمین پر خدائی مہمان سادات گھرانے اور نبی مکرم ﷺ کی منتخب قوم کے درمیان دراڑ ڈال کر اپنے آقاؤں کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں
اے پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں ظالموں جواب دو
9 نومبر کو مچایا گیا
ظلم کا حساب دو
منجانب سفیر امن
حاجی سید محمود الحسن باچہ
Ibn Ghazi
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Ibn Ghazi, Religious school, Astan e ibn ghazi University Canal Road Mardan, Mardan.
فرمان مصطفیٰ ﷺ ھے جو شخص میری سنت کو ذندا کرے گا اسے شہیدوں کے برابر ثواب ملے گا عالم کفر رشیا امریکا اسرائیل اور ہندوستان کے حکمرانوں کو دعوت اسلام ان ہی کی مذہبی کتب سے دیکر اس فقیر نے اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی سنت کو ذندا کیا اس پہ مردان کے چند نفسیاتی مریض پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں نے 9 نومبر 2025 کو العیاذ باللہ قادینت کا جھوٹا الزام لگا کر گلی باغ مردان میں ان کی مزارات کو شہید کر کے اپنے بیرونی آقاؤں کی خوشنودی اور چند ٹکوں کی خاطر مردان کی پر امن زمین پہ فساد فی الارض برپا کرنے کی سازش کی میرے مسلمان بہنوں بھائیوں اس چند نفسیاتی مریضوں کے ٹولے سے اپنے ایمان کو اور اولاد کو بچانے کے لیے مشن محمد مصطفیٰ ﷺ غذوہ الھند کے لشکر میں شامل ھو جائیں
ظالموں جواب دو
9 نومبر کو مچایا گیا
ظلم کا حساب دو
اندر سے خطرہ ھو یا باہر کی سازش
دیندار انجمن ھے دین کی محافظ
سلسلہ 18
یکم اپریل 2026
میرے مسلمان بہنوں بھائیوں
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آج یکم اپریل ھے مغربی دنیا نے 364 دن میں اپنے معاملات کو سچا ثابت کرنے کے لیے سال میں ایک دن کو جھوٹ بولنے کا دن قرار دے کر فطرت کائنات کا مذاق اڑایا مگر ہمارے ہاں تو چند غیر سنجیدہ فتنہ پرست نفسیاتی مریض سالہا سال جھوٹ بول امت مسلمہ کو گمراہ کرنے پہ لگے ھوئے ہیں یہاں تک کہ سچے نبی ﷺ کے ممبر پر بیٹھ کر بھی جھوٹ بول کر معاشرے میں مذہبی منافرت پیدا کرتے ہیں
مردان کے پر امن ماحول کو مذہبی منافرت اور فرقہ وارانہ جنونیت کی طرف جُنُودُ إِبْلِيسَ بَدْ أَخْلَاقِ الْعَظِيمِ بْرِيگِيڈ کے نفسیاتی مریضوں نے حتیٰ الامکان کوشش کی مگر الحمدللہ دیندار انجمن کے روحانی تربیت یافتہ افراد نے مردان کی عوام سے اپنی قلبی وابستگی ثابت کر کے ان پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا
خود رھے ملامت نبی مکرم ﷺ کی امت رھے سلامت
نبی ﷺ کی امت اور آپ ﷺ کی منتخب قوم پختونوں کے ساتھ وفاداری کا عملاً ثبوت دیا
ان شاء اللہ میرے اور میرے خاندان کی طرف سے کسی بھی شر کا جواب شر سے نہیں بلکہ آئندہ بھی صبر سے ہی دیا جائے گا دیندار انجمن کا قیام جس طرح عرض کیا جا چکا ھے کہ صرف اور صرف غیرت رسول ﷺ میں عمل میں لایا گیا ھے مسلمانوں کو مرتد کرنے والوں کو ان کی مذہبی کتب سے اللہ کی واحدانیت اور اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی ختم نبوت کو دلائل سے ثابت کرکے ان سدھی سنگھٹن والوں کو دندان شکن جواب دیا الحمدللہ آج تک یہ سلسلہ جاری ھے
وقتاً فوقتاً ان شاءاللہ دیندار انجمن والوں کی ہندوؤں کی مذہبی کتب سے طرز تبلیغ سے بھی آپ کو آگاہی دلاتا رھونگا اب ایک دوسرہ اہم ایشو ان پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں کی طرف سے امت مسلمہ کو گمراہ کرنے کے لیے خانقاہ سرور عالم کے نام کی خود ساختہ سوچ کے مطابق غلط تشریح کرکے امت مسلمہ کو ھم فقراء اسلام دیندار انجمن والوں سے دور رکھنے کی پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں کی سازش کو بھی بے نقاب کر دوں
میرے مسلمان بہنوں بھائیوں جب بانی دیندار انجمن نے جنوبی ہندوستان کی ریاست نظام میں دین اسلام کی سربلندی کا بیڑہ اٹھایا تو اس وقت کے نظام حیدرآباد دکن کے والی نے آپ کی عشق محمد مصطفیٰ ﷺ کی خدمات اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مرکز بنانے کے لیے 4 ایکڑ زمین کا تحفہ پیش کیا
اب بانی دیندار انجمن کا عشق نبی ﷺ دیکھیں کہ آپ نے وہ زمین ذاتی اپنے نام پر نہ اپنے خاندان کے نام پر رکھنے کے بجائے پورا کا پورا رقبہ اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کے نام پہ وقف کر دی اور جو لوگ آپ کے ھاتھ پہ مسلمان ھوئے تھے اور ان کے خاندان والوں نے ان کے ساتھ سوشل بائیکاٹ کرکے گھر بدر کر دیا تھا جو اس وقت خود اسلام کے مبلغین بن کر ہندوؤں کو مسلمان کر رھے تھے ان کو لاکر نبی مکرم ﷺ کے نام پہ وقف زمین جس کو خانقاہ سرور عالم کا نام دیا گیا تھا ان سب کو وہاں آباد کرا دیا تاکہ بلا خوف اب دین اسلام کی تبلیغ کر سکیں
ان کے لیے مکانات کی تعمیر بھی نظام حیدرآباد دکن کی اثار رسول ﷺ کے نام پہ بنی وزرت خزانہ نے ادا کیئے اور دین کی سربلندی کی خدمت کے لیے باضابط ماہنامہ نذرانہ بھی مقرر کیا
یہ پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکار جُنُودُ إِبْلِيسَ یہ احرام میں لپٹے ھوئے ابلیس بَدْ أَخْلَاقِ الْعَظِيمِ بْرِيگِيڈ کس طرح کذب بیانی کر رھے ہیں لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِين یہ وکٹورین سوچ والے امت مسلمہ میں Divide and Rule. کی سازشی نظریات امت مسلمہ کو آپس میں آپ دیکھ رھے ہیں کس طرح لڑوا رھے ہیں
امت کی وحدت جوڑنے کے بجائے توڑنے پہ سرمایہ لگانے والوں کے آلہ کار بننے ھوئے ہیں اللہ ان کے شر سے ہر مسلمان کو بچائے اب امت مسلمہ کے نوجوانوں کو عملی میدان میں نکلنا ھوگا عقابی روح کو بیدار کرنا ھوگا سازش کو اور حقیقت کو پرکھنا ھوگا اور ان جیسے پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں کو اپنی صفوں نکل باہر باہر ھوگا
جن کی وجہ سے آج انسانیت شرم سار ھے جنہوں نے 9 نومبر کو مردان کے سادہ لوح اور عاشقان رسول ﷺ کو بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے گمراہ کر کے عظیم مبلغ اسلام مرد مجاہد عقیدہ ختم نبوت کے لیے مناظرے کرنے والے ہزاروں ہندوؤں کو مسلمان کرنے والے شیخ المشائخ حضرت قائم مقام رحمتہ اللہ علیہ کی مزار کو شہید کیا قرآنی آیات درودشریف اور کلمہ طیبہ کے جھنڈے کی بیحرمتی کی یہی طرز طریقہ تو ہندوستان میں مسلمانوں کی مساجد اور مزارات کے خلاف بی جے پی اور ہندو توا کی اکھنڈ بھارت نواز دیگر تنظیموں کا بھی رھا ھے
تو کیا میں حق بجانب نہیں ھوں کہ یہ جُنُودُ إِبْلِيسَ بَدْ أَخْلَاقِ الْعَظِيمِ بْرِيگِيڈ کی نفسیاتی مریض اور پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں ہیں یہ اکھند بھارت کے سہولت کار ہیں
جو امت مسلمہ کو درپیش مسائل سے چھٹکارا کے راستے بتانے کے بجائے ممبر رسول ﷺ پہ بیٹھ کر گالم گلوچ اور مسلمانوں پہ کفر اور قادانیت کا جھوٹا الزام لگا کر معاشرے میں گمراہی پیدا کر رھے ہیں
دیندار انجمن کا قیام ہی ان اندرونی اور بیرونی سازشوں کے تریاق کے لیے عمل میں لایا گیا ھے اور میرے خاندان کے بزرگوں نے حیدرآباد دکن سے ہجرت کرکے آپ کی سر زمین پر خدائی مہمان صرف اور صرف مشن محمد مصطفیٰ ﷺ غذوہ الھند کے لشکر میں شامل ھو کر جنگ بدر اور احد کے غازی اور شہداء کے آجر سے مستفید ھونا ھے
کسی فرقہ پرستی میں ملوث ھوکر امت کو تقسیم کرنا نہیں اللہ رب العالمین ہمارے معاشرے کو ان شر پسندوں کی شر سے محفوظ رکھے ان کی میرے اور میرے خاندان کے خلاف پھیلائی ھوئی نفرتوں کو مردان کے غیرت مند پختونوں کے دلوں میں محبت سے بدل دے
پختون اور خدائی مہمان سادات گھرانے کا جوڑ
پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکاروں کا توڑ
منجانب سفیر امن
حاجی سید محمود الحسن باچہ
عقیدہ ختم نبوت ﷺ جن کی خون میں رچا بسا ھو جن کی پوری زندگی اللہ کے دین کی سربلندی اندرونی اور بیرونی دشمنان اسلام سدھی سنگھٹن جیسی ہندو توا کی تنظیموں کے خلاف جدو جہد میں گزری ان پہ 9 نومبر 2025 کو یہ مردان کے چند غیر سنجیدہ فتنہ پرست نفسیاتی مریض پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکار العیاذ باللہ قادینت کا جھوٹا الزام لگا کر اس عظیم مبلغ اسلام جس کے نام سے ایل کے اڈوانی بی جے پی کے بال ٹھاکرے خوف زدہ ھوتے تھے جن کی گرفتاری کے لیے انٹر پول سے ریڈ وارنٹ جاری کروایا 1999 میں ہندوستان میں داخلہ پر پابندی لگا دی ان کی مزار کو گلی باغ مردان میں ان چند نفسیاتی مریضوں نے شہید کرکے ظلم عظیم کیا
ظالموں جواب دو
9 نومبر کو مچایا گیا
ظلم کا حساب دو
ایسے ھوتے ہیں اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی ختم نبوت کو دلائل سے منوانے والے فدائیان مصطفیٰ ﷺ مردان کے چند نفسیاتی مریضوں جُنُودُ إِبْلِيسَ بَدْ أَخْلَاقِ الْعَظِيمِ بْرِيگِيڈ نے 9 نومبر 2025 کو العیاذ باللہ قادانیت کا جھوٹا الزام لگا کر انسانیت سوز ظلم کرکے انکے بزرگوں کی مزارات کو بے رحمی کے ساتھ شہید کردیا ان پنڈت مہندر پال آریہ کے ان چند پیروکاروں نے قرآنی آیات درودشریف اور کلمہ طیبہ کے جھنڈے کی تقدس کو بھی پامال کیا اللہ ان ظالموں کو عبرت کا نشان بنا دے جو مردان کی عوام اور معزز علماء کرام کو گمراہ کر رھے ہیں
ظالموں جواب دو
9 نومبر کو مچایا گیا
ظلم کا حساب دو
اندر سے خطرہ ھو یا باہر کی سازش
دیندار انجمن ھے دین کی محافظ
(سلسلہ 17 )
(31 مارچ 2026 )
مردان کے معاشرے کو چند غیر سنجیدہ فتنہ ابلیسیت کے پیروکاروں نفسیاتی مریضوں نے جنونیت اور تصادم خون ریزی کے طرف لے جا رھے تھے ھم فقراء اسلام دیندار انجمن والوں نے روحانی حکمت اور صبر کا علمی مظاہرہ کرتے ھوئے مردان کے ماحول کو الحمدللہ اس جنونیت اور مذہبی منافرت کے تصادم سے بچا لیا مگر اب بھی ان میں سے بھی چند نفسیاتی مریض حواس بختہ ہیں کہ اب یہ اپنے ان آقاؤں کو کیا جواب دیں جنہوں نے ان ٹاوٹوں پہ ہر حال میں دیندار انجمن والوں کو مذہبی منافرت کے بھینٹ چڑھانے کے لیے سرمایہ کاری کی تھی
جس طرح مردان کے غیرت مند پختونوں نے 9 نومبر کے ظالمانہ واقع کے بعد میرے اور میرے خاندان کے ساتھ کبھی درپردہ کبھی سامنے آکر میری اور میرے خاندان کے دیگر افراد کی جو حوصلہ افزائی کی میں صدق دل سے ان سب کا مشکور ھوں
ابھی یہ جنونیت کی پلوشن جو ہمارے مردان کے معاشرے میں اسموگ بن گی تھی مکمل طور پر ختم نہیں ھوئی ھے گزارش ھے مردان کے غیرت مند پختونوں سے اسی طرح اپنی ہمدردیاں اور تعاون جاری رکھیں تاکہ مردان میں یہ نفسیاتی مریضوں کی پھیلائی ہوئی اسموگ آپ لوگوں کے تعاون سے مکمل خاتمے ھو سکے مردان کے عوام کے سامنے حقیقت عیاں ھو سکے
میرے خاندان کی اور دیندار انجمن کی قیام سے لیکر اس پختون سر زمین پر ہجرت تک اور پھر قیام طیبہ ثانی اسلامی جمہوریہ پاکستان سے لیکر 9 نومبر 2025 تک آن شاءاللہ میں اپنے مردان کے غیرت مند پختونوں کے سامنے پوری تاریخ مختلف مراحل میں کھول کر رکھنے کی کوشش کرونگا تاکہ ان چند نفسیاتی مریضوں
جُنُودُ إِبْلِيسَ بَدْ أَخْلَاقِ الْعَظِيمِ بْرِيگِيڈ نے جو ممبر رسول ﷺ پہ بیٹھ کر میرے اور میرے خاندان اور دیندار انجمن کے خلاف زہر افشانیاں اور جھوٹ کا پلندہ بنا کر معاشرے میں بدگمانیاں پیدا کی ھے اس کے اصل حقائق سے آپ سب آگاہ ھو سکیں
اس پہلو پر اکثر وبیشتر میں بات کر چکا ھوں کی دیندار انجمن کا قیام کن وجوہات کی بنا پر قیام میں لایا گیا پھر دیندار انجمن کا صدر مرکز کس طرح بنا اور کس نے کیوں یہ چار ایکڑ زمین کیوں دی جس کے خلاف اس قدر فرسٹریشن نکالی جا رھی ھے
میرے مردان کے غیرت مند پختونوں جس طرح آپ اس بات سے باخبر ہیں کہ 19 وی صدی کے شروع ہی سے مسلمانوں کو اندرونی فرقوں میں اور بیرونی سدھی سنگھٹن کی طرح ہندو جنونیت پسند تنظیموں کے ذریعے مرتد کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا
ایک طرف انگریز نے امت مسلمہ کو Divide and rule کی اپنی مکارانہ چالوں میں پھنسا کر فرقوں میں گروہوں میں بانٹ دیا یہ آج جو خود کو فلاں مکتبہ فکر کا بتاتے ہیں نہ یہ سب وکٹوریین کی پیداوار ہیں
آج بھی ہر ایک صرف آپنا فرقہ مضبوط کرنے کر چکر میں لگا ھوا ھے ایسے عالم میں اندرونی اور بیرونی سدھی سنگھٹن جیسی تنظیموں کے سازش کے خلاف دیندار انجمن کی بنیاد رکھی گئی جس کے اصول طرز طریقہ اصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین واضح کئے گئے کہ اس میں افراطِ ؤ تفریط نہ ھو نہ یہ کوئی فرقہ بن سکے
الحمدللہ قیام دیندار انجمن سے لیکر آج 31 مارچ 2026 آگیا دیندار انجمن کبھی فرقہ نہ خود کو کسی فرقے میں قید کیا نہ ان شاءاللہ آئندہ بننے گی کیونکہ ھم اہل سنت والجماعت کے اصولوں پر سختی سے کار بند ہیں
سنت اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی اور اس سنت کا عملی مظاہرہ اصحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نے کر کے دیکھایا قرآنی آیات کی عملی تفسیر تھے إِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ ایک دوسرے کے دینی بھائی تھے اس لیے ھم بھی اسی قرآنی نسبت سے تمام مسلمانوں کو آپنا دینی بھائی سمجھتے ہیں
کیونکہ ہجرت مدینہ کے ساتھ دنیا کا پہلا جو معاشرہ بنا وہ مھاجر و انصار کا الگ الگ تشخص نہیں بلکہ إِخْوَانُكُمْ فِي الدِّينِ کا معاشرہ پروان چڑھا اور اسی اخوت نے مکہ مکرمہ کے بتوں سے لیکر قیصر و کسریٰ کے محلات کو مسلمانوں کے قدموں میں لاکر بچھا دیا اور مسلمانوں کو زمین کا وارث بنا دیا
جب فطرت کائنات نبی مکرم ﷺ کی ختم نبوت پر مکمل ھو گئی تو اس راہ پہ چلنے میں ہی نجات ھے دوسرا کوئی ناجی نہیں آج مسلمانوں کے زوال کے اسباب بھی یہی ھے کوئی اپنے فرقے کو ناجی سمجھ بیٹھا ھے کوئی آپ ھجوم اکھٹا کرکے بڑا جلسہ یا جلوس نکالنے کو ناجی سمجھ بیٹھا ھے
دیندار انجمن آپ کو دعوت دے رھی ھے آئیں ھم سب ملکر اہل سنت والجماعت بننے
طرز صحابہ اپنائے
فرقوں سے نجات پائیں
اسلام کی نشاتہ ثانیہ میں
ہر ایک اپنا کردار نبھائے
اس میں اللہ کی رضا بھی ھے
اور نبی کی شفاعت بھی
یہ دستور قرآن بھی ھے
اور زمانے کا عرفان بھی
یہی صدا محمود کی ھے
اور فرمان مصطفیٰ ﷺ
منجانب سفیر امن
حاجی سید محمود الحسن باچہ
سبوخ سید جیسے نڈر بے باک صحافی جنہوں نے مردان کی ان نفسیاتی مریضوں کی پیدا کردہ کٹھن کو ختم کرنے کے لیے فقراء اسلام دیندار انجمن کے موقف سے اکاہی دلا کر حق صحافت ادا کیا حقائق یہ ہیں جو آپ سن رھے ہیں کیونکہ ان مردان کے چند نفسیاتی مریضوں نے معاشرے میں سوشل بائیکاٹ کے نام سے مردان کی عوام کو ھم سے دور رکھ کر بدظن کرنے کی سازش کی تاکہ جو ان نفسیاتی مریضوں نے 9 نومبر 2025 کو قادانیت کا جھوٹا الزام لگا کر میرے خاندان کے بزرگوں کی مزارات کو شہید کیا تھا مردان کی عوام کی آنکھوں پر پردہ پڑھا رھے صحافی برادری میدان میں مردان کے ان نفسیاتی مریضوں کے کرتوتوں کا پردہ چاک کریں حق صحافت ادا کریں
ظالموں جواب دو
9 نومبر کو مچایا گیا
ظلم کا حساب دو
میرے مسلمان بہنوں بھائیوں یہ جو دیندار انجمن کے بانی سید صدیق حسین المعروف بہ دیندار چن بسو یشور کے بارے میں مردان کے چند نفسیاتی مریض لغو پروپیگنڈہ کر رھے ہیں کہ صدیق دیندار چن بسو یشور العیاذ باللہ پہلے ہندو تھے یہ دراصل پنڈت پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکار ہیں جسکی اسلام دشمن تنظیم آر ایس ایس کا اہم عہدہ دار ھے دین اسلام کی تبلیغ کو روکنے میں ناکامی کے بعد مسلمانوں کو دیندار انجمن سے بدظن کرنے کے لیے جھوٹ کا پلندہ بیان کر رھا ھے اپنے بیان میں وہ خود اقرار کر رھا ھے کہ مجھے اس بیان پہ 5 کروڑ روپئے ملے اور مردان کے چند نفسیاتی مریض یہاں پنڈت مہندر پال آریہ کی بولی بول کر غیرت مند پختونوں کو مشن محمد مصطفیٰ ﷺ غذوہ الھند کے اعزاز سے دور رکھنے کے سازشیں کر رھے ہیں ان ہی نفسیاتی مریضوں نے 9 نومبر 2025 قادانیت کو جھوٹا الزام لگا کر مردان گلی باغ میں واقع شیخ المشائخ حضرت قائم مقام رحمتہ اللہ علیہ کی مزار کو شہید کر کے ظلم عظیم برپا کیا ان شاءاللہ آپ دیکھیں گے کہ اس پنڈت مہندر پال آریہ کے پیروکار کو اللہ بہت جلد نسیت و نابود کر دے گا
ظالموں جواب دو
9 نومبر کو مچایا گیا
ظلم کا حساب دو
اندر سے خطرہ ھو یا باہر کی سازش
دیندار انجمن ھے دین کی محافظ
سلسلہ 16
(30 مارچ 2026 )
میرے اور میرے خاندان کے بارے میں چند نفسیاتی مریض جو تھالی میں بیگن کی مثال ھے جھوٹ پہ جھوٹ پروپیگنڈہ کر کے مردان کی عوام کو گمراہ کر کے مردان کے غیور پختونوں اور میرے گھرانے کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ میں مردان کی عوامی عدالت میں خود کو پیش کر رھا ھوں چونکہ میرے خاندان کے بزرگوں کا روحانی اور اخلاقی تعلق زیادہ تر باجوڑ کے سالا زئی قبیلہ کے ساتھ 1935 سے الحمدللہ تا حال جڑہ ھوا ھے میں آج سالار زئی کے تمام غیرت مند پختونوں کی عوامی عدالت میں بھی خود کو پیش کر رھا ھوں
قادانیت کے جھوٹے الزامات سے میرے خاندان کے خلاف شروع ہونے والی کہانی ان نفسیاتی مریضوں کے خود ساختہ اشکالات اور تاویلات من گھڑت تشریحات جو ان نفسیاتی مریضوں کی ذہنی اختراع ھے قادانیت کا الزام لگا کر 9 نومبر 2025 کو میرے خاندان کے بزرگوں کی مزارات کو شہید کیا قرآنی آیات کی درودشریف اور کلمہ طیبہ کے جھنڈے کی بیحرمتی کی پھر ذہنی اختراع سے اور خود ساختہ بانی دیندار انجمن کے کتب کی تشریحات نکال کر عوام کو گمراہ کرنے کا ایک اور جاہلانہ پینترا بدلا کہ بانی دیندار انجمن نے الیعاذ باللہ نبوت کا دعویٰ کیا ھے
تو اس کا مطلب تم نے یہ ظلم عظیم 9 نومبر کو ھجوم اکھٹا کرکے قادیانی کا الزام لگا کر مزارات شہید کئے تو یہ سب جھوٹ لغو پروپیگنڈہ صرف اور صرف نفسیاتی مریضوں تمہاری فرسٹریشن تھی
قادیانی الگ ہیں وہ تو خود العیاذ باللہ خود ساختہ اشکالات اور تاویلات نکال کر نبوت کے دعوے دار ہیں اگر العیاذ باللہ بانی دیندار انجمن نے خدا نخواستہ نبوت دعویٰ کیا ھے تو پھر کس طرح قادیانی ھوا
اس کے بعد گرگٹ کی طرح ایک اور رنگ بدلا کہ بانی دیندار انجمن نے الیعاذ باللہ خدائی دعویٰ کیا اب ان جاھلوں کو کون سمجھائے جب خدائی دعویٰ بانی دیندار انجمن نے کیا تو پھر وہی بات نبی تو خدا کا بندہ ھوتا ھے ایک بندہ کس طرح ایک وقت خدائی دعویٰ کر گیا اور نبوت کا دعویٰ بھی کر دیا اور قادیانی بھی ھو گیا
لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِين
ان نفسیاتی مریضوں کا خود ساختہ بیانیہ خود ان کے کرتوتوں کو ثابت کر رھا ھے کہ یہ صرف پتلیاں ہیں ان کی ڈور کسی دوسرے کے ہاتھ میں ہیں میرے غیرت مند پختونوں ھم فقراء اسلام دیندار انجمن کی روحانی جنگ ہی ان ڈور والوں کے خلاف لڑ رھے ہیں جو آپ لوگوں کو نظر نہیں آرھے
ان شاءاللہ جلد وہ قادر مطلق ان پتلیوں (مردان کے چند نفسیاتی مریضوں کو) جو ان کو آپ کے سامنے نچا رھا ھے ان سب کا پردہ چاک ھو جائے گا اور یہ اوندھے منہ آپ کے سامنے گر پڑیں گے
ایک اور جو ہماری روحانی زمہ داری جس عزم کو لیکر 1935 میں بانی دیندار انجمن حیدرآباد دکن سے ہجرت کرکے آپ کی سر زمین پر خدائی مہمان بننے تھے مشن محمد مصطفیٰ ﷺ غذوہ الھند کے لشکر میں شامل ھو کر ہندوستان کے بتوں کو توڑتے ھوئے جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ ۚ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا کا نعرہ مارتے ھوئے ہندوستان میں داخل ھونا تھا
1936 میں ان ہی نفسیاتی مریضوں کی طرح انگریزوں کے ھاتھوں ناچنے والی پتلیوں نے جب انگریزوں سے پیسے لیکر بانی دیندار انجمن کو شنگھائی کے مقام گرفتار کروا تھا ایبٹ آباد میں جیل میں مقید کر کے( maulana syed siddiq Deendar the most Dangerous Enemy of British Empire ) کے احکامات جاری کیے تھے پھر تحریری مچلکہ حیدرآباد دکن کے بادشاہ کی ضمانت پہ اس شرط پر لیا تھا کہ بانی دیندار انجمن شمال مغربی سرحدی صوبے کو کسی حال نہیں آئیں گے
بانی دیندار انجمن کا عشق نبی مکرم ﷺ دیکھیں اور قول محمد مصطفیٰ ﷺ پہ غیر متزلزل ایمان دیکھیں جونہی اللہ نے 27 رمضان المبارک شب قدر کی مبارک ساعتوں میں طیبہ ثانی اسلامی جمہوریہ پاکستان عطاء فرمایا اپنے قائم مقام کو لشکر غذوہ الھند میں شرکت کرنے کے لیے آپ کی سر زمین پر دوبارا بھیج دیا
جو تب سے اب تک آپ کی سرزمین میں پُرسکون اور پر امن زندگی گزار رھے ہیں
بانی دیندار انجمن نے اگر صرف پیری مریدی کا دھندہ چلانا ھوتا تو اپنے قائم مقام کو اپنا گدی نشین مقرر کرتے غذوہ الھند کے لشکر میں شرکت کے لیے اپنا قائم مقام نہیں
یہ ھوتا ھے ایمان کی مضبوطی کی علامت جس طرح سراقہ کا ایمان فرمان مصطفیٰ ﷺ پہ غیر متزلزل تھا ایران بادشاہ کا کنگن پہ۔ ھم فقراء اسلام دیندار انجمن والوں کا بھی نبی مکرم ﷺ کے وعدہ غذوہ الھند پہ ایمان غیر متزلزل ھے یہ اعزاز خداوندی ھے کہ میرے والد بزرگوار بھی اپنے اس روحانی مشن محمد مصطفیٰ ﷺ کے ساتھ زندگی کی آخری سانسوں تک وابستہ رھے
اور اپنے ساتوں بیٹوں کو ان کی تمام اولاد کو بھی اس روحانی مشن محمد مصطفیٰ ﷺ سے جڑے رھنے کے لیے سبع نائبین قائم مقام کی مجلسِ مقرر کی کہ عشق مصطفی ﷺ سے مشن محمد مصطفیٰ ﷺ غذوہ الھند سے جڑے رھنا اور جب بھی لشکر حضرت مہدی علیہ سلام کالے جھنڈے لیکر نکلے گا دنیا کی ہر مال و متاع چھوڑ کر اس لشکر میں شامل ھو جانا
تو میرے مسلمان بہنوں بھائیوں ایسے اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کے عاشق گھرانے کے بارے میں عوام میں بدگمانی اور اشتعال پیدا کرنا کیا یہ کسی اور کے ایجنڈے کے سہولت کار نہیں
میرے غیرت مند پختونوں اگر آج ان کا ہاتھ نہ روکا گیا تو یاد رکھیں یہ نفسیاتی مریض جُنُودُ إِبْلِيسَ بَدْ أَخْلَاقِ الْعَظِيمِ بْرِيگِيڈ اس نشاتہ ثانیہ اسلام کے اس نبی مکرم ﷺ کی منتخب قوم کے پورے چمن کو ہی یہ اپنی فرسٹریشن میں اجاڑ دیں گے
اللہ کے دین کی سربلندی نبی مکرم ﷺ کے وعدہ غذوہ الھند کے لشکر کی تیاری میں آپ میرہ ساتھ دینے کو تیار ہیں میری ان کے ساتھ کوئی عداوت یا رنجش نہیں نہ روحانی تربیت میں کس کے کرتوتوں کو آنا کا مسلہ نہیں بنایا جاتا ھے اس پختون خوا کے سرزمین کے آپ کے تمام بزرگوں نے علماء کرام مفتیان عظام اور مشائخ کرام نے غذوہ الھند کے لشکر میں شمولیت میں میرے بزرگوں کا ساتھ دیا میں آپ سے آپ کے بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی درخواست کر رھا ھوں
آئیں ھم سب ملکر اسلام کے قلعے طیبہ ثانی اسلامی جمہوریہ پاکستان کو مضبوط کریں تاکہ اندرونی اور بیرونی دشمنان اسلام کو دندان شکن جواب دے سکیں
پختون اور خدائی مہمان سادات گھرانے کا جوڑ
نفسیاتی مریضوں کو کٹ پتلی نچانے والوں کا توڑ
منجانب سفیر امن
حاجی سید محمود الحسن باچہ
جو مندروں مھٹوں دیولوں میں جاکر اللہ کی واحدانیت اور اللہ کے آخری نبی حضرت محمدﷺ کی ختم نبوت کو دلائل کے ساتھ منواتے ہیں طیبہ ثانی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں مشن محمد مصطفیٰ ﷺ غذوہ الھند سیرت نبی ﷺ کی کانفرنسز درودشریف اور محافل کا انعقاد کرتے ہیں مردان کے چند نفسیاتی مریضوں نے اپنی فرسٹریشن نکالنے کے لیے ان عاشقانہ مصطفیٰ ﷺ پر 9 نومبر 2025 کو الیعاذ باللہ قادانیت کا الزام لگا کر ان کے خاندان کے بزرگوں کی مزارات کو شہید کیا ۔ کیا یہ ظلم کی انتہا نہیں ھے ؟ ایسا ظلم تو اسلام دشمن ابوجھل نے بھی نہیں کیا
ظالموں جواب دو
ظالم کا حساب دو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Telephone
Website
Address
Mardan
23200