21/05/2026
شانگلہ سٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر ایڈوکیٹ محبوب خان اور سابق صدر بابر خان کی ایڈوکیٹ عماد سے اہم ملاقات.
شانگلہ سٹوڈنٹ سوسائٹی کے صدر ایڈوکیٹ محبوب خان نے ایڈوکیٹ عماد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شانگلہ کے طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل، کالجز و یونیورسٹیوں میں سہولیات کی کمی، فیسوں میں اضافے اور وظائف کی عدم فراہمی جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔
اس موقع پر علاقے کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور شانگلہ میں تعلیم کے فروغ کے لیے نوجوانوں کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے۔
دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ طلبہ کے جائز مسائل کے حل کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے، اور شانگلہ میں تعلیمی و سیاسی شعور کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوشیں جاری رکھی جائیں گی۔
شانگلہ سٹوڈنٹ سوسائٹی مردان
Adv Mehboob Khan
Babar Khan Yousafzai
khan
15/01/2026
شانگلہ کے لیے باعثِ فخر لمحہ ✨
شانگلہ اسٹوڈنٹس سوسائٹی مردان کی جانب سے شعبۂ فارمیسی، عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے ہونہار طالب علم محمد صفدر شاہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے، جنہوں نے مہیدول یونیورسٹی، تھائی لینڈ کے فیکلٹی آف میڈیسن، راماتی بودی ہسپتال میں ایم ایس سی ٹرانسلیشنل میڈیسن (انٹرنیشنل پروگرام) کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپ حاصل کر کے شنگلہ اور پوری قوم کا نام روشن کیا۔
یہ شاندار کامیابی اُن کی محنت، لگن اور علمی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتے رہیں گے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اُن کے علمی و پیشہ ورانہ سفر کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔
شانگلہ آپ پر فخر کرتا ہے 🌟
Admin post..
27/12/2025
شانگلہ اسٹوڈنٹس سوسائٹی، مردان کے صدر محبوب علی خان نے اپنے سیکرٹری کے ہمراہ ایڈووکیٹ منظور الٰہی سے ایک اہم ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران شانگلہ کے طلبہ اور ینگ وکلاء کو درپیش مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر ایڈووکیٹ منظور الٰہی نے ہر قسم کے تعاون کی مکمل یقین دہانی کروائی، جس سے ہمارا حوصلہ مزید بلند ہوا۔
شانگلہ اسٹوڈنٹس سوسائٹی ان کے اس خلوص، تعاون اور رہنمائی پر دل کی گہرائیوں سے ممنون و مشکور ہے۔
ایڈووکیٹ محبوب علی خان
صدرشانگلہ اسٹوڈنٹس سوسائٹی مردان.
17/12/2025
آج شانگلہ سٹوڈنٹس سوسائٹی مردان کے زیرِ اہتمام ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر محبوب علی سمیت، کابینہ کے دیگر اراکین اور دیگر طلبہ نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں طلبہ کو درپیش مسائل، تنظیمی امور، اور آئندہ کے لائحہ عمل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔
اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا شانگلہ کلچر نائٹ کا انعقاد تھا، جس پر بھرپور مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ثقافتی پروگرام محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری شناخت، روایات اور قومی ورثے کا آئینہ ہوتے ہیں۔
شانگلہ کلچر نائٹ کا مقصد نہ صرف اپنے ثقافتی رنگوں کو اُجاگر کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا، باہمی محبت کو فروغ دینا، اور علاقے کی نمائندگی کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
ہم سب کا فرض ہے کہ ہم مل کر اس ایونٹ کو کامیاب بنائیں تاکہ شانگلہ کے خوبصورت کلچر کو دنیا کے سامنے ایک باوقار انداز میں پیش کیا جا سکے۔
میڈیا ہیڈ شانگلہ اسٹوڈنٹس سوسائٹی مردان : زیب الله حیدر
17/12/2025
کل شام عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا، جس میں صدر ایڈووکیٹ محبوب علی خان نے دعوت پر شرکت کی۔ یہ پروگرام جمعیت عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپس کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔ ہم جمعیت کیمپس کو اس کامیاب پروگرام پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ایسے ادبی و تعلیمی پروگراموں کو سراہتے ہیں۔
— صدر شانگلہ اسٹوڈنٹس سوسائٹی مردان
محبوب علی خان
07/12/2025
مروت اسٹوڈنٹس سوسائٹی کا دل سے شکریہ
جونیئرز کی ویلکم پارٹی میں شاندار دعوت اور بہترین مہمان نوازی پر شکر گزار ہیں۔
اور اس خوبصورت اور کامیاب پروگرام پر دِل سے مبارکباد۔
شکریہ
مروت اسٹوڈنٹس سوسائٹی مردان
میڈیا سیکرٹری ۔زیب الله حیدر
Shangla Students society Mardan ❤️