GPS Mongan machi pole

GPS Mongan machi pole Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GPS Mongan machi pole, Education, village mongan machi pole district mansehra, Mansehra.

27/05/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول مونگن مچی پول کی طرف سے تمام طلبہ، والدین اور اہلِ علاقہ کو عید الاضحیٰ مبارک۔ اللہ تعالیٰ اس عید کو ہمارے لیے خوشیوں، محبتوں اور آسانیوں کا سبب بنائے، اور ہمارے گھروں کو امن، برکت اور مسکراہٹوں سے بھر دے

گورنمنٹ پرائمری سکول مونگن مچھی پول کے اس چھوٹے سے صحن میں، جہاں صبح کی روشنی دیواروں سے ٹکرا کر بچوں کی آنکھوں میں اترت...
29/04/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول مونگن مچھی پول کے اس چھوٹے سے صحن میں، جہاں صبح کی روشنی دیواروں سے ٹکرا کر بچوں کی آنکھوں میں اترتی ہے، سات اساتذہ اپنے اپنے انداز میں وقت کو تھامے کھڑے ہیں۔ کوئی نرسری کے ننھے ہاتھوں کو حرف “الف” سے روشناس کرواتا ہے، تو کوئی پنجم جماعت کے ذہن میں سوال جگاتا ہے کیونکہ علم کتاب سے زیادہ اچھے سوال میں ہوتا ہے، اور سوال سے ہوتا ہوا زندگی میں آتا ہے۔ یہ سات لوگ بظاہر الگ الگ چہروں کے ساتھ ایک ہی کہانی کے کردار ہیں۔وہ کہانی جس میں وسائل کم اور ذمہ داری زیادہ ہوتی ہے، مگر پھر بھی مسکراہٹ کا حساب کبھی کم نہیں پڑتا۔
یہاں استاد صرف سبق نہیں دیتا، اپنا حال بھی بانٹ دیتا ہے۔ چاک کی گرد میں لپٹی ہوئی سنجیدگی اور بچوں کی شرارتوں میں چھپی دانائی، ایک عجیب توازن پیدا کرتی ہے۔ ان اساتذہ کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں، بس ایک غیر اعلانیہ عہد ہے کہ ہر بچہ، چاہے وہ نرسری کا ہو یا پانچویں کا، خالی ہاتھ واپس نہ جائے۔ کوئی اسے حرف دے دیتا ہے، کوئی ہمت، اور کوئی محض یہ یقین کہ وہ بھی کچھ بن سکتا ہے۔
یہ اساتذہ دراصل ایک درخت کی مانند ہیں، جن کی جڑیں مٹی میں گہری ہیں اور شاخیں آسمان کی طرف پھیلی ہوئی۔ وہ جانتے ہیں کہ ہر بچہ ایک الگ موسم ہے۔کسی میں بہار جلدی آ جاتی ہے، کوئی خزاں سے گزر کر سیکھتا ہے۔ مگر ان کا کام موسم بدلنا نہیں، صرف اتنا ہے کہ جب بھی بہار آئے، بچہ تنہا نہ ہو۔ شاید اسی لیے یہ سکول عمارت سے زیادہ ایک احساس لگتا ہے ۔جہاں اساتذہ روزانہ اپنی ذات کا کچھ حصہ رکھ کر، آنے والی نسلوں کو تھوڑا سا روشن کر جاتے ہیں۔
حافظ مظہر ✍️✍️

کل جی پی ایس مونگن مچھی پول کی اسمبلی میں کھڑا تھا تو یوں لگا جیسے وقت نے رفتار کم کر دی ہو۔ نیلی شرٹ اور سیاہ پینٹ میں ...
24/04/2026

کل جی پی ایس مونگن مچھی پول کی اسمبلی میں کھڑا تھا تو یوں لگا جیسے وقت نے رفتار کم کر دی ہو۔ نیلی شرٹ اور سیاہ پینٹ میں کھڑے بچے، بالکل ویسے ہی جیسے کبھی ہم ہوا کرتے تھے؛ فرق صرف اتنا تھا کہ اُس وقت ہمیں جلدی گھر جانے کی فکر ہوتی تھی، اور آج دل چاہ رہا تھا کہ یہ لمحہ ٹھہر جائے۔
صفیں سیدھی تھیں مگر ہر بچے کا دل اپنی الگ دنیا میں تھا، کسی کی نظر آسمان پر، کسی کی جوتوں پر، اور کسی کی استاد کے چہرے پر۔
اور جب بچیوں نے "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" شروع کی، تو یوں لگا جیسے وقت پیچھے چل پڑا ہو۔ وہی الفاظ جنہیں ہم نے کبھی یاد تو کیا، مگر شاید سمجھ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی۔ ہم نے دعاؤں کو بھی نصاب کی طرح پڑھا، امتحان گزرا تو دعا بھی کہیں پیچھے رہ گئی، مگر زندگی کے کسی موڑ پر یہی الفاظ پھر ساتھ آ کھڑے ہوتے ہیں۔
عجیب بات ہے، جو باتیں بچپن میں معمول لگتی تھیں، وہی بڑی عمر میں سہارا بن جاتی ہیں۔ ان بچوں کو دیکھ کر یوں لگا جیسے ہم سب اب بھی کسی نہ کسی صف میں کھڑے ہیں، ہاتھ باندھے، اور دل میں ایک چھوٹی سی تمنا لیے۔ کچھ صبحیں گزرتی نہیں، بس اندر کہیں رہ جاتی ہیں۔
حافظ مظہر ✍️ ✍️

کچھ لوگ عہدوں سے نہیں بلکہ اپنے سفر سے پہچانے جاتے ہیں، اور سر طفیل صاحب انہی میں سے ہیں۔ جی پی ایس ایم ایم پول کے ہیڈ ٹ...
21/04/2026

کچھ لوگ عہدوں سے نہیں بلکہ اپنے سفر سے پہچانے جاتے ہیں، اور سر طفیل صاحب انہی میں سے ہیں۔ جی پی ایس ایم ایم پول کے ہیڈ ٹیچر، چھبیس برسوں کے اس تعلیمی سفر میں انہوں نے وقت ہی نہیں، نسلیں سنوار دی ہیں۔ شنکیاری اور شنائی کی سکولوں سے ہوتے ہوئے جب وہ یہاں پہنچے تو اپنے ساتھ صرف تجربہ نہیں بلکہ یہ یقین بھی لائے کہ تعلیم صرف کتابوں میں نہیں، کردار اور رویّوں میں لکھی جاتی ہے۔ ایم اے کی ڈگری ان کی پہچان کا ایک حصہ ضرور ہے، مگر اصل پہچان وہ ہے جو بچوں کی آنکھوں میں جھلکتی ہے۔اعتماد اور حوصلہ۔
ان کی آنکھوں پر سجا چشمہ محض ضرورت نہیں بلکہ ان کے غور و فکر اور طویل علمی سفر کی علامت ہے، جس نے انہیں زندگی کو گہرائی سے دیکھنے کا ہنر دیا۔
ان کا سفر آسان نہیں تھا، کہیں وسائل کم، کہیں حالات سخت، مگر وہ رکے نہیں۔ انہوں نے تعلیم ایسے حاصل کی جیسے کوئی پیاسا راستے کے ہر پتھر سے سیکھتا ہوا کنویں تک پہنچتا ہے۔ شب و روز کی تھکا دینے والی محنت سے استاد جنم لیتا ہے، اور آج وہ ہیڈ ٹیچر کے منصب پر فائز ہیں، مگر ان کا یہ منصب خود ایک درس ہے۔ وہ ہر چہرے کو کتاب سمجھ کر پڑھتے ہیں اور بغیر شور کے اس کی اصلاح کر دیتے ہیں، جیسے اصل استاد لفظوں سے نہیں بلکہ اپنے وجود سے سکھاتا ہے۔ خدا ان کا دست شفقت ہمارے سروں پر تادیر قائم رکھے
حافظ مظہر ✍️ ✍️

کبھی کبھی ایک چھوٹا سا سکول بھی ایک بڑی کہانی سناتا ہے۔گورنمنٹ پرائمری سکول ایم ایم پول… مٹی کی خوشبو، معصوم خوابوں اور ...
20/04/2026

کبھی کبھی ایک چھوٹا سا سکول بھی ایک بڑی کہانی سناتا ہے۔
گورنمنٹ پرائمری سکول ایم ایم پول… مٹی کی خوشبو، معصوم خوابوں اور چاک کی سفیدی سے لکھا ہوا ایک ایسا باب، جہاں ہر بچہ اپنی قسمت کی پہلی سطر لکھتا ہے۔
یہاں نہ صرف حروف سکھائے جاتے ہیں بلکہ کردار تراشے جاتے ہیں۔
یہاں استاد صرف سبق نہیں دیتے، امید بھی بانٹتے ہیں… اور کبھی کبھی مسکراہٹوں میں چھپی دعائیں بھی۔
سوچتا ہوں، اگر دیواریں بول سکتی ہوتیں تو وہ کتنی کہانیاں سناتیں۔
کسی بچے کے پہلے لفظ کی خوشی، کسی کے خوابوں کی پہلی اڑان، اور کسی کے ہاتھ میں تھمی وہ کاپی جس میں مستقبل خاموشی سے مسکرا رہا ہوتا ہے۔
یہ page اسی خاموش کہانی کو آواز دینے کی ایک کوشش ہے۔
آئیں… اس چھوٹے سے سکول کی بڑی دنیا کا حصہ بنیں۔
حافظ مظہر ✍️✍️

Address

Village Mongan Machi Pole District Mansehra
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Mongan machi pole posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category