GHS Darband

GHS Darband Government High School New Darband Township District Mansehra KP

ضلع مانسہرہ کے مردانہ اور زنانہ سکولوں میں چوکیدار کی اسامیوں کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواران کا انٹر ویو شیڈول جاری ک...
19/03/2026

ضلع مانسہرہ کے مردانہ اور زنانہ سکولوں میں چوکیدار کی اسامیوں کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواران کا انٹر ویو شیڈول جاری کر دیا گیا۔
زنانہ سکولوں کے امیدواران کا انٹر ویو 27 اور 28 مارچ 2026 جبکہ
مردانہ سکولوں کے امیدواران کا انٹر ویو 24 تا 27 مارچ 2026 کو ہوگا
امیدواران کو اپنے جملہ ضروری اصلی دستاویزات ساتھ لانے اور بذات خود انٹر ویو کے مقام پر حاضر ہونے کی ہدایات ہیں۔

بالاخر آفتاب صاحب رخصت ہوگئے!ایندھن کےلئے اب کے جو اس بار گرا ہےچڑیوں کو بہت پیار تھا اس بوڑھے شجر سے آج آفتاب صاحب اپنے...
17/03/2026

بالاخر آفتاب صاحب رخصت ہوگئے!

ایندھن کےلئے اب کے جو اس بار گرا ہے
چڑیوں کو بہت پیار تھا اس بوڑھے شجر سے

آج آفتاب صاحب اپنے آخری پوسٹنگ اسکول GHS Darband سے اشکبار آنکھوں ، بوجھل دل، یادگار لمحات کو دل میں محفوظ رکھتے ہوئے ، ایک عہد، زمانہ اور میموریز کے بیش بہا خزانہ ساتھ لیتے ہوئے ہزاروں شاگردوں ، متعلقین اور دوستوں کی دعاؤں اور نیک خواہشات میں رخصت ہوگئے۔
پوچھا کہ سر 15 مارچ کو ریٹائرمنٹ ہوگئی تو کب رخصت ہوں گے۔ کہنے لگے کہ ہائی اسکول کی مسجد میں تراویح ختم قرآن ہے، اس کے بعد۔
آفتاب صاحب بڑے اہتمام سے گزشتہ چھے سال سے اسکول کی مسجد میں ختم قرآن تراویح کا بنفس نفیس اہتمام کرتے تھے، امسال بھی اسی ذوق و شوق سے ختم قرآن کی بابرکت محفل کا ستائیسویں شب کوباحسن طریقے انعقاد کرکے آج رخصت ہوگئے۔
آفتاب صاحب ہمیشہ اپنے متعلقین کے نیک تذکروں میں یاد رہیں گے، سب ان کی ہمہ جہت خصوصیات ، منفرد شخصیت ، اخلاص و اخلاق سے بھرپور ، فلاح و بہبودسے معروف، طلبہ کےلئے شفقت، محبت اور ہمدردی کے جذبات جیسے اعلی صفات کو یاد رکھیں گے۔
ان کی مذکورہ خصوصیات ان کے طلبہ کے ذہن و کردار پر نقش ہیں، جو ان کے لیے مشعل راہ ہیں، تادم انہیں اچھے الفاظ سے خراج تحسین پیش کریں گے۔
دعاگو ہیں کہ اللہ ان کو صحت مند زندگی نصیب فرمائے اور اسکول ہذا کے ساتھ ان کا نیاز مندانہ تعلق قائم رہے۔آمین

خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیشِ نظر 19, 20 اور 21 مارچ بروز جمعرات، جمعہ و ہفتہ کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کرد...
17/03/2026

خیبرپختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیشِ نظر 19, 20 اور 21 مارچ بروز جمعرات، جمعہ و ہفتہ کو تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مینجر دربند نیشنل بینک  کی گورنمنٹ ہائی سکول دربند امد اور آفتاب صاحب کو ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی۔
17/03/2026

مینجر دربند نیشنل بینک کی گورنمنٹ ہائی سکول دربند امد اور آفتاب صاحب کو ریٹائرمنٹ پر مبارکباد پیش کی۔

آفتاب صاحب۔ سروس کا آخری دنآفتاب صاحب نے رجسٹر حاضری میں سروس کا آخری دن اندراج کیا اور حاضری لگوائی۔بڑے شان و شوکت ، دل...
15/03/2026

آفتاب صاحب۔ سروس کا آخری دن
آفتاب صاحب نے رجسٹر حاضری میں سروس کا آخری دن اندراج کیا اور حاضری لگوائی۔
بڑے شان و شوکت ، دل لگی ، جذبہ حب الوطنی، شفقت اور نیک نیتی سے محمکہ تعلیم میں تقریبا 35 سال خدمات اور فرائض منصبی انجام دی ہیں۔
یہ ان کا آخری دن تھا تو دوستوں نے ان کے سروس کے آخری دن کو بھی ایک یادگار ایونٹ بنایا اور آفتاب صاحب کےلئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
رب کریم سر کو عافیت والی زندگی نصیب فرمائے۔آمین

Date sheet SSC ANNUAL EXAMINATION-I 2026
04/03/2026

Date sheet SSC ANNUAL EXAMINATION-I 2026

مستحق طلبہ میں عید سوٹ تقسیمسر آفتاب صاحب نے حسب روایت اس سال بھی تقریبا 150 مستحق طلبہ ہائی اسکول دربند میں عید الفطر ک...
03/03/2026

مستحق طلبہ میں عید سوٹ تقسیم
سر آفتاب صاحب نے حسب روایت اس سال بھی تقریبا 150 مستحق طلبہ ہائی اسکول دربند میں عید الفطر کی مناسبت سے عید کے سوٹ فی سبیل اللہ تقسیم کئے۔ اللہ ان کو اور جملہ مخیر حضرات کے عطیات قبول فرمائے اور بہتر بدلہ دے۔

سائنس لیب پریکٹیکل سرگرمیاں سائنس ٹیچر جناب نزاکت صاحب اور جناب عطاء اللہ صاحب بچوں کو  سائنس پریکٹیکل کرارہے ہیں۔سائنس ...
26/02/2026

سائنس لیب پریکٹیکل سرگرمیاں
سائنس ٹیچر جناب نزاکت صاحب اور جناب عطاء اللہ صاحب بچوں کو سائنس پریکٹیکل کرارہے ہیں۔
سائنس تھیوری اس وقت بہترین ذہن نشین ہوسکتی ہیں کہ جب اسے عملی طور پر بچوں کو سمجھایا جائے۔ اس کےلئے سائنس لیب کا فعال ہونا بہت ضروری ہے۔
ہائی اسکول دربند کے ماہر نوجوان سائنس ٹیچرز پابندی سے بچوں کو پریکٹیکل کرواتے ہیں۔



#ایڈمن

20/02/2026

(آخری حصہ) تقریب ریٹائرمنٹ ، آفتاب صاحب، ویڈیو جھلکیاں

Farewell Partyحسب روایت کلاس نہم کی طرف سے رخصت ہونے والے کلاس دسویں کے بچوں کےلئے الوداعی/فئیر ویل پارٹی کا انعقاد کیا ...
19/02/2026

Farewell Party
حسب روایت کلاس نہم کی طرف سے رخصت ہونے والے کلاس دسویں کے بچوں کےلئے الوداعی/فئیر ویل پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں ان کے لئے نیک خواہشات، دعاؤں ، بہتر مستقبل کی تمنا کا اظہار کیا گیا جب کہ دسویں کلاس کی طرف سے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
ہیڈ ماسٹر نعیم تنولی صاحب ، آفتاب یوسف صاحب ، ضیاء الرحمان صاحب اور منیر علی شاہ صاحب نے بچوں سے مختصر خطاب کیا جس انہیں نصیحتوں اور دعاؤں سے نوازا گیا۔
ویڈیوز جھلکیاں ٹک ٹاک اکاؤنٹ ghs.darband پر
#ایڈمن

اشتہار برائے بھرتی ملازمین درجہ چہارم ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) مانسہرہ
18/02/2026

اشتہار برائے بھرتی ملازمین درجہ چہارم
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) مانسہرہ

شہرکاری مہم 2026آج حکومت کی شہرکاری مہم کی مناسبت سے GHS Darband  میں معزز کمیونٹی راہنماوں، سیاسی شخصیات اور فارسٹ ڈیپا...
18/02/2026

شہرکاری مہم 2026
آج حکومت کی شہرکاری مہم کی مناسبت سے GHS Darband میں معزز کمیونٹی راہنماوں، سیاسی شخصیات اور فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے شرکت کی اور پودا لگا کر ملک و قوم کی ترقی کےلئے دعا کی ۔
شرکاء میں ناظم دلبرخان تنولی صاحب، عاشق میرن، شکیل طاہر،خالد پرویز شاہین اے ایس ڈی او صاحب، ماجد فارسٹ ڈیپارٹمنٹ اور ہیڈ ماسٹر محمد نعیم تنولی صاحب وغیرہ معززین شامل ہیں۔
اس دوران ماجد صاحب اور مبشر صاحب نے طلبہ میں سینکڑوں پودے تقسیم کئے۔

Address

New Darband Township District Mansehra KP
Mansehra
21460

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 14:00
Saturday 09:00 - 14:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Darband posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category