10/11/2025
اقبال شناسی!
کلاسک سکول کے طلبا و طالبات نے اقبال شناسی کے عنوان سے سرگرمیاں ترتیب دی گئیں جو ایک ہفتہ تک جاری رہیں ۔
ان سرگرمیوں کے مندرجہ ذیل مقا صد تھے۔
اقبال کی بچوں کے لیے لکھی گئی نظموں کا اصل مفہوم کیا ہے ؟
خودی کا اصل مفہوم کیا ہے؟
تصور شاہیں کا اصل مقصد کیا ہے؟
اقبال شاعر مشرق ہے اور اپنے خیالات سے وہ کیا پیغام دینا چاہتے تھے۔
طلبا و طالبات نے بہت زبردست انداز سے اقبال کے افکار کو سمجھا اور اساتذہ نے ان کی بھرپور رہنمائ کی۔
کیونکہ ہم چاہتے ہیں ہمارے طلبا و طالبات اپنے علامہ محمد اقبال کے افکار کو سمجھ کر اپنی صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد کر کے آگے بڑھیں ۔