14/12/2020
:
Branded fashionable overcoats are available in our shop.
Shop adress:
Chitrali Bazar, Qissa Khwani, Peshwar City, Pakistan.
Contact Information ℹ️ : Fazli Mabood 03025496762 and Fazal Dayan 0305 9029953.
Reasonable price: 3500-4000 Pakistani rupees.
Masha’Allah Beautiful colors collection ❤️.
05/12/2020
دسمبر کا مہینہ اک پیام زندگی لایا
جوانوں کے لیے منصوبہ جہد سعی لایا
ہوا اعلان جنگ اس ماہ میں باطل پرستوں سے
چھڑی جنگ حق پرستوں کی فساد ہ شر کے دستوں سے
ہوئی تاسیس اسلامی جمیعت اس مہینے میں
سفر جاری ہوا دین کا اک الہامی سفینے میں
بنایا اک نصاب اسوہ پیغمبری ہم نے
دیا تعلیمی حلقوں کو پیام سروری ہم نے
خداوندہ جمیعت طالبعلموں کی رہے محکم
یہ پیغام نفاذ دین حق دیتی رہے پیہم
15/04/2019
الحمداللہ ۔اسلامی جمعیت طلبہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں تین روزہ فہم قرآن کلاس ۔طلبہ وطالبات نے شرکت کی ۔آخری دن کا مقرر ڈاکٹر سید طارق شیرازی صاحب تھے ۔اللہ تعالی کاوشوں کو اپنے دربار میں قبول فرمائیں ۔
03/02/2019
Newly Elected Leadership for session 2019-20:
•Br Muhammad Amir (President IJT Pakistan)
•Br Hamza Muhammad Siddiqui (Gen. Sec IJT Pakistan)
•Br Shakeel Ahmed (President IJT KP)
May Allah give strength to newly elected leadership
of IJT (ameen).
03/02/2019
ارکان اسلامی جمعیت طلبہ صوبہ خیبر نے استصواب رائے کے بعد پیارے بھائ شکیل احمد کو ناظم صوبہ منتخب کیا ہے اللہ تعالی راہ خدا میں استقامت عطا فرماۓ۔ امین
29/01/2019
“جمعیت۔مرشد مودودی رح کے باغ کا شجر ثمر دار”
میری جمعیت کو ناپسند کرنے والو !
آو مل کربس ایک بار ایک کام کرڈالتے ہیں
ملک گیر سطح پرطلبہ تنظیموں کو پرکھنے کا ایک غیر جانبدار سا کرائٹیریا Criteria بناتے ہیں ،طلبہ کے لئے مفید تنظیم کا خاکہ تیار کرتے ہیں
ایک ایسی تنظیم
جو تعلیم میں ان کی مدد گار ہو
جو داخلہ اور کرئیر کے حوالے سے ان کی رہنمائی کرتی ہو
جوطلبہ میں قائدانہ صلاحتیں پروان چڑھاتی ہو
جو ان کو مثبت تفریح فراہم کرتی ہو
جو انہیں ملک سے محبت اور قوم سے وفا داری سکھاتی ہو
جو انہیں اپنا معاشرتی کردار ادا کرنابتاتی ہو
جو طلبہ کو ایکسپیرئینشل لرننگ کے ذریعہ منجمنٹ ، کمیونیکیشن ،ٹیم بلڈنگ ،پرابلم سالونگ اور نیٹ ورکنگ جیسی چیزیں سکھاتی ہو
جو ملک میں طلبہ کا سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتی ہو
جس کے صرف طلبہ ہی ممبر بن سکتے ہوں
جس کے پاس صرف لٹریسی دینا نہیں بلکہ پوری شخصیت کی تعمیر کا وہ خاکہ ہو جو خود تعلیمی اداروں کے پاس نہیں
جو الزامات اور میڈیا ٹرائل نہیں ڈیٹا اور اعداد وشمار کی بنیاد پر سب سے زیادہ پر امن ہو اور لڑائی جھگڑے میں پہل نہ کر نے والی ثابت ہو
جو طلبہ کو ان کے کلچر اورتہذیب سے جوڑتی ہو
جس سے وابستہ طلبہ کے اخلاق اور عمومی کردار کا معاملہ سب سے بہتر ہو
جو ریاست اور تعلیمی اداروں کی ذمہ داریوں کو بھی ُاٹھا ئے ہوئے ہو
جس کے وجود سے تعلیمی اداروں میں صنف مخالف خود کو درندگی سے محفوظ سمجھتی ہو
جو کسی طرح کے نشے، چوری ڈکیتی اور لوٹ مار سے پاک ہو
جو ہجوم کی شکل میں بھی منظم ہو اور ڈسپلنڈ ہو
جس کے کریڈٹ پر معاشرے کو لاکھوں محب وطن طلبہ کی فراہمی موجود ہو
جو ہرسال ہزاروں غریب طلبہ کی فیس ادا کرنے کا اہتمام کرتی ہو
جو کروڑوں روپے سے طلبہ کے پروگرامات کرتی ہو
جس کے اپنے ورکر اپنی پاکٹ منی سے اس کو چلانے کے لئے ڈونیشن دیتے ہوں
یہ اور ایسے دیگر پیمانے سیٹ کرتے ہیں اور ہم مل کرکسی غیر جانبدار پروفیشنل ادارے سے ایک مارکیٹ ریسرچ کرواتے ہیں ۔۔۔
خدا کی قسم اس برباد معاشرے میں اگرجمعیت ایک نعمت کے طور پر سامنے نہ آئے تو میں کبھی اس کے لئے کلمہ خیر نہ کہوں گا دوسری صورت میں تنقید کرنے والے انہین فورمز پر معذرت کریں ۔۔
(اجتماع ارکان کے لئے کراچی آنے والو!
چشم ما روشن دل ما شاد😊)
#خودکلامی۔۔۔زبیر منصوری
24/01/2019
اگر آپ کسی اجتماعیت (تنظیم) کو تباہ کرنا چاہتے ہوں
تو۔۔۔!!!
اس کے اجتماعات میں شریک ہونے سے گریز کیجئے۔ مختلف مصروفیات کی آڑ لے کر شرکت سے بچنے کے بہانے تراشیے۔ اگر کسی اجتماع میں شرکت کرنی ہی پڑے تو دیر سے پہنچنے کی کوشش کیجئے۔ اگر آپ کو کسی وجہ سے درس اور اجتماع کی بروقت اطلاع نہ دی جاسکے تو ذمہ دار حضرات کو سست کہیے اور لاپرواہ اور غیر ذمہ دارانہ ٹھہرائیے۔ اجتماعات کے اندر ذمہ دار افراد پر کھلے عام‘ کڑی تنقید اور نکتہ چینی کیجئے۔ انتظامات پر ناپسندیدگی کا اظہار کرنا نہ بھولیے۔ بھول کر بھی کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہ کیجئے۔ کسی قسم کا کوئی کام ہرگز نہ کیجئے۔ ہاں کام کرنے والوں پر تنقید ضرور کیجئے۔
آگر آپ سے کسی مسئلہ پر رائے لی جائے تو ہمیشہ اپنا نکتہ نظر پیش کرنے سے گریز کیجئے اور بعد میں لوگوں سے یہ ضرور کہیے کہ اس کام کو یوں ہونا چاہیے تھا‘ یوں نہیں۔ اوّل تو مالی اعانت کبھی نہ کیجئے اور اگر مجبوراً کرنی ہی پڑجائے تو کم سے کم دیجئے‘ مگر سہولتیں اور آسانیاں زیادہ سے زیادہ حاصل کیجئے۔
دوسروں کی ذات پر تنقید کا سنہری موقع کبھی ہاتھ سے جانے نہ دیجئے۔ ہمیشہ دوسروں پر کیچڑ اُچھالنے کی تاک میں لگے رہیے۔
ان نہایت ہی سادہ اور زرین اصولوں پر عمل کرکے دیکھئے۔ ان شاء اللہ آپ کم سے کم وقت میں کسی بھی منظم تحریک کے تارو پود نہایت آسانی سے بکھیر کر رکھ دیں گے۔
اور۔۔۔!!!
اگر آپ کسی اجتماعیت کے ساتھ مخلص ہیں‘ اس کو روز بروز ترقی کرتے اور منظم ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو لِلّٰہ ان اصولوں میں سے کسی ایک کو بھی اپنے پاس نہ پھٹکنے دیجئے۔
(انتخاب)
(سید ابوالاعلی مودودی ؒ )
19/01/2019
*نصب العین*
اللہ اور اس کے رسولﷺ کے بتاٸے ہوٸے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے زریعے رضا الہی کا خصول۔
*ہماری دعوت*
١۔ طلبہ تک اسلام کی دعوت پہنچانا اور اس کا علم حاصل کرنے کی رغبت دلانا اور اس کے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کا احساس بیدار کرنا۔
٢۔ ایسے طلبہ کو جو اسلامی نظام زندگی کے لیے کام کرنے کو تیار ہو انھیں جمعیت کے تحت منظم کرنا
٣۔ جو طلبہ جمعیت کے نظم میں منسلک ہو جاٸے ان کے لیے اسلام اور جدید علوم کے وسیع مطالعہ اسلامی سیرت و کردار کی تعمیر اور ذہنی و جسمانی صلاحيتوں کی نشونماں کا موثر انتظام کرنا
٤۔ پاکستان میں اسلامی نظام تعلیم کے نفاذ کی کوشش کرنا جو کہ ایک سانٹیفک ہمہ گیر سہل الحصول نظام ہے اور طلبہ کے جاٸز مطالبات منوانے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی جدوجہد کرنا اور ان کے اجتماعی مسائل میں ان کی رہنمائی کرنا
٥۔ پاکستان میں معاشی معاشرتی اور سیاسی استحصال سے پاک فلاحی اور اسلامی معاشرے کی قیام کی جدوجہد کرنا۔
26/10/2018
لسانیت،قومیت ،صوبایئت اور فرقہ واریت اس ملت کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے-
11/09/2018
بقیہ سیشن 2018-19 کے لئے برادر صفی اللہ کو ناظم جامعہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کا ناظم مقرر کیاگیاہے ۔اللہ تعالی راہ حق میں استقامت عطاء فرمائیں ۔آمین۔۔