21/01/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
مدرس جامعہ ھذا حضرت مولانا ربنواز خان صاحب کے
والد محترم انتقال کر گئے ہیں
بانی شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا سید غلام نبی شاہ رحمۃ اللہ علیہ
Muhammad Abdullah Shah
21/01/2026
انا للہ وانا الیہ راجعون
مدرس جامعہ ھذا حضرت مولانا ربنواز خان صاحب کے
والد محترم انتقال کر گئے ہیں
19/01/2026
جمعیت علمائے اسلام کے درویش رہنما اور سینیئر پارلیمنٹیرین، شیخ الحدیث مولانا قاری محمد یوسف رحمۃ اللہ علیہ، سابق امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع بٹگرام، کے وفات کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔ آپ جید عالم دین، بزرگ رہنما، اور جماعتی صفوں میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے تمام دینی اعمال و قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو اپنے فضل و کرم سے پر کرے۔
یہ جان کر دلی رنج ہوا کہ ایک عظیم رہنما ہم سے جدا ہو گئے۔ اس موقع پر جامعہ عربیہ سراج العلوم کے مدیر، شیخ الحدیث مولانا سید شاہ عبدالقادر، جامعہ کے تمام اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ حضرت قاری صاحب رحمہ اللہ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت پورے خاندان کو صبر و استقامت عطا فرمائے اور اس پر اجر عظیم عنایت کرے۔
شیخ الحدیث جامعہ ھذا
استاذ الاساتذہ استاذ العلماء حضرت مولانا غلام نبی صاحب (المعروف خطیب صاحب) کی اہلیہ محترمہ انتقال کر گئی ہیں جنکی نماز جنازہ کل بروز اتوار. دن 2:00 بجے اچھڑیاں میں ادا کیا جائے گا
09/01/2026
اظہارِ تشکر
الحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات
سب سے پہلے میں اس پروردگارِ عالم کا بے حد شکر گزار ہوں جس نے مجھ ناچیز کو اپنے حبیبِ مکرم، نبی کریم ﷺ کی احادیثِ مبارکہ کے مبارک سلسلے سے منسلک فرما کر اپنے تعلیمی سفر کی باقاعدہ تکمیل کی توفیق عطا فرمائی۔ اس پرمسرت موقع پر میں ان تمام علمائے کرام معززینِ علاقہ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری اور ان تمام احباب کا ممنون ہوں جو میری حوصلہ افزائی کے لیے تشریف لائے۔ بالخصوص وہ مہمان جو دور دراز سے سفر کی تکالیف برداشت کر کے تشریف لائے اگر مجھ ناچیز سے ان کی شیان شان ضیافت و تکریم نہیں ہو سکی تو مجھے قوی امید ہے کہ وہ اپنے اخلاقِ عالیہ کی بدولت اسے درگزر فرمائیں گے۔نیز میں ان تمام مخلصین کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے سوشل میڈیا یا ملاقات کے ذریعے مبارکباد پیش کی۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کی ان محبتوں کو سلامت رکھے۔ میری یہ کامیابی اساتذہِ کرام کی شفقتوں اور محنتوں کا ثمر ہے جن کی دعاؤں اور تربیت سے اللہ تعالیٰ نے مجھے یہ اعزاز بخشا۔ میں دعا گو ہوں کہ باری تعالیٰ ان کا سایہ سلامت رکھے اور مجھے مستقبل میں بھی ان کی رہنمائی سے فیضیاب ہونے کی توفیق دے۔ نیز اس موقع پر خاندان کے جملہ افراد اور اپنے تمام بھتیجوں اور بھانجوں کی محبتیں بھی میرے لیے سرمایہِ افتخار ہیں۔ ان میں خاص طور پر فرزند و جانشینِ خطیبِ اسلام حضرت مولانا سید شاہ عبدالعزیز صاحب (رحمتہ اللہ علیہ) مولانا سید مظہر شاہ عزیز کی مخلصانہ کاوشوں پر ان کا دل سے شکر گزار ہوں۔ اسی طرح میں اپنے برادرِ کبیر اور استادِ محترم، شیخ الحدیث حضرت اقدس مولانا سید شاہ عبدالقادر صاحب (مدظلہ العالی) کی سرپرستی پر ان کا تہہ دل سے ممنون ہوں دعا ہے کہ اللہ پاک ان کا سایہِ شفقت ہمارے سروں پر تادیر قائم و دائم رکھے۔ آخر میں، میں اپنے والدِ گرامی مرکزِ مہر و وفا شیخ الحدیث والتفسیر حضرت اقدس مولانا سید غلام نبی شاہ (رحمتہ اللہ علیہ) کا ذکرِ خیر کرتے ہوئے انتہائی لرزیدہ دل کے ساتھ یہ عرض گزار ہوں کہ میرے والدین کی یہ دلی خواہش تھی کہ وہ اپنی زندگی میں یہ مبارک گھڑی اپنی آنکھوں سے دیکھتے، لیکن قضائے الٰہی سے وہ آج ہم میں موجود نہیں ہیں۔ مجھے کامل یقین ہے کہ اس پُرمسرت موقع پر ان کی ارواحِ طیبہ کو یقیناً قلبی سکون اور خوشی میسر آئی ہوگی۔ بہرحال، اللہ کے فیصلے اٹل ہیں اور میں اپنے رب کی رضا پر راضی ہوں۔" دعا ہے کہ اللہ رب العزت مجھے ان کے نقشِ قدم پر چلنے اور ان کے علمی و روحانی مشن کو وقار کے ساتھ آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین۔
والسلام
محمد عبداللہ شاہ
مولانا امجد سعید قریشی صاحب جامعہ کے سالانہ جلسے سے خطاب فرما رہے ہیں
حضرت مولانا مفتی عبد الرحمن صاحب جامعہ کے سالانہ جلسے سے خطاب فرما رہے ہیں
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا
دارالقرآن سید احمد شہید
شاخ جامعہ عربیہ سراج العلوم ٹھاکرہ مانسہرہ کے
زیر اہتمام تکمیل ناظرہ قرآن و تکمیل حفظ قرآن کریم و تکمیل قرآت کی سعادت حاصل کرنے والے طلباء کرام کے اعزاز میں دعائیہ تقریب کی ویڈیو جھلک
63 واں سالانہ اجتماع بسلسہ اختتام تعلیمی سال ۔
جامعہ عربیہ سراج العلوم (جدید) چنار روڈ ٹھاکرہ مانسہرہ کی ویڈیو جھلکیاں
06/01/2026
63 واں سالانہ اجتماع بسلسہ اختتام تعلیمی سال ۔
جامعہ عربیہ سراج العلوم (جدید) چنار روڈ ٹھاکرہ مانسہرہ
کی چند تصاویر
| Monday | 08:00 - 13:00 |
| Tuesday | 08:00 - 13:00 |
| Wednesday | 08:00 - 13:00 |
| Thursday | 08:00 - 13:00 |
| Saturday | 08:00 - 13:00 |
| Sunday | 08:00 - 13:00 |