Tayyab Habib Academy

Tayyab Habib Academy

Share

Online Quran Academy

15/04/2025
05/03/2025

*روزے کی حالت میں ڈکار کا حکم*

سوال

روزہ کی حالت میں کھٹے ڈکار آنے سے منہ میں پانی اور خوراک آ جاتی ہے، ان دونوں کے بارے میں کیاحکم ہوگا؟ مزید اگر یہ ڈکار نماز کی حالت میں آئے تو کیوں کہ مسجد میں کسی طرف تھوک بھی نہیں سکتے تو نماز کو توڑنا ہوگا یا ڈکار نگل لے؟ کیا حکم ہو گا؟

جواب
اگر ڈکار سے کھٹا پانی وغیرہ حلق تک آیا، منہ میں نہیں آیا، اور اندر ہی اندر نگل لیا یا حلق سے اوپر آیا اور غیر ارادی طورپر خود بخود اندر چلا گیا تو روزہ فاسد نہیں ہوگا۔ البتہ اگر ڈکار کے ساتھ کچھ کھانا وغیرہ بھی آیا اور منہ میں آجانے کے بعد پھر اس کو اپنے قصد وارادے سے نگل گیا تو روزہ فاسد ہوجائے گا خواہ تھوڑی ہی مقدار کیوں نہ ہو،اس روزے کی قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔

لہذا نماز کی حالت میں اگر کھٹی ڈکار آگئی اور روزہ ہو تو نماز توڑے بغیر عمل قلیل کے ذریعہ کپڑے وغیرہ میں تھوک دے، لیکن اگر یہ ممکن نہ ہو تو نماز توڑ کر تھوک دے۔

(فإن عاد بنفسه لم يفطر وإن أعاده ففيه روايتان) أصحهما لايفسد محيط (وهذا) كله (في قيء طعام أو ماء أو مرة) أو دم (فإن كان بلغما فغير مفسد) مطلقا خلافا للثاني واستحسنه الكمال وغيره.

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 415)

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144109202126

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

12/12/2024

السلام علیکم سردیوں کا لاجواب تحفہ 🤩ان شاءاللہ خصوصی محبت کی جائے گی

بغیر زپ اور بٹن، جدید طرز کے موزے۔
جو رکھیں آپ کے پاؤں کو گرم اور موسمی اثرات سے محفوظ۔
جسے باوضو پہننے کے بعد آپ کو 24 گھنٹے تک دورانِ وضو پاؤں نہ دھونے پڑیں۔
آرام دہ اور گرم۔جسے آ پ بآسانی عام جوتے اور بوٹ کے ساتھ بھی پہن سکتے ہیں۔
اور ہاں عجیب بات یہ کی 6تا 12 نمبر ایک ہی سائز،
سب کے پاؤں کے مطابق ہونے کی وجہ اس کی لچک،جس کی بدولت ہر عمر کی افراد کےلیے یکساں مفید۔
رابطہ ،،، ان باکس میں بھی رابطہ کر سکتے ہیں

20/08/2024

کسی مسلمان کیلئے جائز نہیں کہ وہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ ناراض رہے

24/07/2024

🌿🪷بچوں کو توحید،صبر،شکر،اور بڑوں کی عزت کرنا ضرور سکھائیں۔۔۔اور رول ماڈل خود بنیں۔۔۔🌿🪷

10/07/2024

*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُما قَالَ:
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
الْبَسُوا مِنْ ثِيَابِكُمُ الْبيَاضَ ؛
فَإِنَّهَا مِنْ خَيْرِ ثِيَابِكُمْ،
*نبی کریمﷺکا فرمان*
سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ
وہ تمہارا بہترین لباس ہے
*عنوان*
سفید لباس پہننے کی ترغیب
سفید لباس اہل جنت کا لباس ہے
فرشتوں کا لباس ہے
*حوالہ*:سُنَنِ ابی داود.
حدیث نمبر:3878

09/07/2024

*امت کی مائیں بیدار ہوں۔۔۔!*

اپنے بچوں کو اسلاف سے روشناس کرائیں ، اپنی نسلوں کو مجاہد بنائیں تاکہ آئندہ کوئی یہ مجال نہ کر سکے۔۔

آج ہم بودے ہیں ہماری نسلوں میں ایسے شیروں کی ضرورت ہے جو دشمن کو ناکو ں چنے چبوا سکیں اور اس میں امت کی ماؤں ! آپ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے آپ ہی کی تربیت ہوگی تو اس کی بدولت امت میں خالد بن ولید ، صلاح الدین ایوبی جیسے سپہ سالار تیار ہوں گے اور دشمن کا قلع قمع کریں گے تو پھر امت کی ماؤ ں جاگو اور اپنی نسلوں کو جگاؤ ۔۔۔



#دعوت فکر!!!!!🎤

08/07/2024

یکم محرم الحرام یوم شہادت حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ
*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ قالَ
قالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ
يَا ابْنَ الْخَطَّابِ وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا لَقِيَكَ
الشَّيْطَانُ سَالِكًا فَجًّا قَطُّ إِلَّا سَلَكَ فَجًّا غَيْرَ فَجِّكَ .
*نبی کریمﷺکا فرمان*
اے ابن خطاب! اس ذات کی قسم جس
کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر شیطان
تمہیں کسی راستے پر چلتا دیکھتا ہے تو اسے
چھوڑ کر وہ کسی دوسرے راستے پر چل پڑتا ہے۔
*عنوان*
*مناقبِ عمر رضی اللہ عنہ حصہ سوئم*
جو مسلک(راستہ)عمر رضی اللہ عنہ
کا ہے شیطان اس سے دور بھاگتا ہے
*حوالہ*:صحیح بخاری.
حدیث نمبر:3683

06/07/2024

*🌴درسِ حدیث🌴*
عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُما،
قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ
إِنَّ اللَّهَ جَعَلَ الْحَقَّ عَلَى لِسَانِ
عُمَرَ وَقَلْبِهِ
*نبی کریمﷺکا فرمان*
اللہ تعالیٰ نے عمر کی زبان و دل پر
حق کو جاری فرما دیا ہے“۔
*عنوان*
*مناقبِ عمر رضی اللہ عنہ حصہ دوئم*
امت میں کسی بات پر اختلاف
ہو تو حق راستہ کونسا ہوگا
*حوالہ*:جامع ترمذی.
حدیث نمبر:3682

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Mansehra
Mansehra
21300

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00