Iqra Online Quran Institute

Iqra Online Quran Institute

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Iqra Online Quran Institute, Education Website, ichrian haji abad, Mansehra.

26/05/2026

Asslamoalekum
یومِ عرفہ میں کوئی معمولی دعا نہ مانگو،_
بلکہ ایک خاص اور قیمتی دعا مانگو؛_
اپنی زندگی میں بڑی تبدیلی مانگو،_
معجزہ مانگو۔_
کیونکہ عرفہ کے دن کی دعائیں، اللہ کے حکم سے، نشانے پر لگنے والے تیروں کی طرح ہوتی ہیں۔
ناممکن کو بھی اللہ سے مانگا کرو،_
اگر اُس نے دعا کی توفیق دی ہے تو قبولیت کا راستہ بھی وہی کھولے گا،_
دل میں دعا کا خیال آجانا بھی رحمت اور قبولیت کی ایک نشانی ہے،_
کیونکہ اللہ جسے اپنے قریب کرنا چاہتا ہے اُسے مانگنے کی توفیق عطا فرماتا ہے_
*”عرفہ سے زیادہ وسیع دروازہ رحمت کا کسی اور دن نہیں کھلتا افسوس وہ شخص جو اتنے کھلے دروازے سے بھی داخل نہ ہو پایا۔“*
*آمین یا رب العالمین*

22/05/2026

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِأَبِي وَارْحَمْهُ وَاجْعَلْ قَبْرَهُ رَوْضَةً مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ

15/05/2026

Asslamoalekum
*ہماری زندگی ایک بہتی ندی کی طرح ہے اور اس زندگی میں آنے والی مشکلات اس بہتی ندی میں پیدا ہونے والی لہروں کی طرح ہیں۔ جو آتی اور جاتی رہتی ہیں لیکن کبھی اپنی جگہ ٹھہری نہیں رہتیں۔ اس لیے پریشان نہیں ہونا چاہیے*
"‏*جب بہترین کی خواہش ہو تو پھر اللہ تعالی کی طرف دیکھو*،
*اپنی خواہشات کی طرف نہیں*،
*کیونکہ ہم تو جان ہی نہیں سکتے کہ ہمارے لئے اچھا کیا ہے*
صبح بخیر

06/05/2026

*💖*اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُمُ وَرَحْمَةُ اللّهِ وَبَرَكَاتُه*💖*

*اے اللّٰه ،اے رحمان، اےرحیم،*
*اے کرم کرنے والے،*
*اے ہمیشہ رہنے والے،*
*اے حکمت والے،*
*اے گناہوں کے بخشنے والے،*
*اے بلاؤں کے دور کرنے والے،*
*اے امیدوں کی انتہا،*

*اے شکایتوں کے سننے والے،*
*اے اسیروں کے رہا کرنے والے ھم سے راضی ھو جا، جو یہ وقت گذر رہا ہے، پتہ نہیں پھر یہ گھڑیاں ھمارے نصیب میں ہیں کہ نہیں بس ہمارا تیرے سوا کوئی نہیں ۔*
*اے اللّٰه ھم سے وابستہ تمام* *رشتوں کی دلی مرادوں کو پورا فرما، صحت تندرستی اور ایمان کی دولت سے مالا مال اور ہر پریشانی، بیماری،* *مصیبتوں ،آفتوں اور بلاؤں سے محفوظ فرما۔*

*💕 آمین ثم آمین یا رب العالمین 💕*

26/04/2026

السلام علیکم ورحـــــــمةالله وبركآته
جہاں چھوٹوں کی زبانیں بڑی ھو جائیں وہاں بڑوں کے رتبے ختم ھو جاتے ہیں
زندگی بہت مختصر ہے سمجھ آتے آتے گزر جاتی ہے ۔ دل میں کوئی بات نہ رکھیں نہ جھگڑے طویل ہونے دیں۔ معاف کر دیں کیونکہ معاف کرنا اللہ کو پسند ہے۔ خوش رہیں
اللہ پاک ہمارے معاملات میں آسانیاں پیدا فرماۓ
آمیـــــــــن‎ ‎یاربُّ العالمين

29/03/2026

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
*✨️🌹صبح بخیر زندگی🌹✨*

🤲اے اللّٰــــہﷻکریم ہم اپنے اگلےپچھلے،صغیرہ کبیرہ سبھی گناہوں،خطاؤں اور نافرمانیوں کی معافی مانگتے ہیں،
🤲اے اللّٰــــہﷻپاک ہماری پریشانیوں کو دور کر دے،اے اللہ جو بیمار ہیں اُنہیں شفاءکاملہ عطا فرما،✨️
🤲اے اللّٰــــہﷻجو قرض کے بوجھ تلے دبے ہوے ہیں، اُنکا_ _قرض جلد سے جلد ادا کروا دے،_
🤲اے ربّــــــــ ذوالـجــــلال شیطان سے ہماری حفاظت فرما،✨️
🤲اے پروردگارِ عالم ہمیں تُجھ سے مانگنا نہیں آتا لیکن تجھے دینا آتا ہے، تو ھر چیز پہ قادر ہے،_✨️
_🤲اے اللّٰــــہﷻ جو مانگا وہ بھی عطا فرما،اور جو مانگنے سے رِہ گیا، وہ بھی عنائت فرما،_✨️
ہماری دعا اپنے رحم سے اپنے کرم سے قبول فرما۔✨️

🌹آمین ثم آمین یا رب العالمین🌹

27/03/2026

Asslamoalekum “بد گمانی “ایک ایسا زھر ھے
جس کے الفاظ کا زھر ھی ھماری دنیا اور آخرت دونوں کو بری طرح برباد کردیتا ھے
اگرچہ ھم اسکو بہت ھلکا اور معمولی سمجھتے ھیں
مگر
قران نے اسکو گناہ کبیرہ میں شِمار کیا ھے
اسکے نقصانات بھی بڑے زبردست اور ناقابل تصور ھوتے ھیں
عقلمند لوگ اس زھر سے انتہائی درجہ پرھیز کرتے ہیں.subahbahkhier

23/03/2026

Asslamoalekum
مجھے یقین ہے کہ زندگی ایک سفر ہے، اکثر مشکل اور بعض اوقات ناقابل یقین حد تک ظالمانہ، لیکن ہم اس کے لیے اچھی طرح سے لیس ہیں اگر ہم صرف اپنی صلاحیتوں اور تحائف کو استعمال کریں اور انہیں پھولنے دیں۔Subahbahkhier

22/03/2026

السلام علیکم

اے رب العالمین ہم تیرے شکر گزار بندے تیرے احسان مند ہیں,
تو ہمیں قدم قدم پر برائی سے محفوظ فرماتا ہے۔
ہماری ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں ادا کی گئی
نمازیں, عبادات, تسبیحات, اور دعائیں قبول فرماتا ہے۔
تو ہمیں ہمارے گناہوں پر فورا سزا نہیں دیتا,
تو غفور و رحیم ہے۔
ہمارے گناہ کا اندراج فورا نہیں ہونے دیتا,
فرشتے کو حکم دیتا ہے, کچھ دیر انتظار کرو
شاید میرا یہ بندہ مجھ سے معافی مانگ کر واپس لوٹ آئے,
اے خالق کائنات ایسا پیار کرنے والا تیرے سوا اور کون ہے۔
تو ہی وہ واحد لا شریک ہے۔
جو ہمیں معافی کے لئے وقت دیتا
ہمارے عیبوں پر پردہ ڈالتا ہے۔
ہم استدعا کرتے ہیں کہ ماہ رمضان کے روزے کے صدقے
ہمارے گناہ صغیرہ، کبیرا جو جان بوجھ کر
یا انجانے میں سرزد ہوئے ہیں,
وہ سب معاف فرما دے۔
ہمارا ہر عمل اپنے حکم کے تابع کر دے۔ہمیں عافیت کی زندگی
اور آخرت کی فکر عطا فرما۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین

14/03/2026

"السلام و علیکم و رحمۃ اللہ ،"

"خود کو بکار مت سمجھو ۔ بند گھڑی بھی دن میں دو مرتبہ صحیح وقت بتاتی ہے ۔"

"صبح بخیر"

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address

Ichrian Haji Abad
Mansehra
21300