26/08/2026
آج بروز بدھ بانڈی شنگلی ٹیچرز ویلفئیر کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد بیربٹ سیکٹر میں کیا گیا۔
میٹنگ میں کابینہ اراکین سمیت دیگر اساتذہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
میٹنگ میں ماہانہ اعانت کی وصولی کے عمل میں تیزی لانے ماہ نومبر میں ہر سال کی طرح بچوں کو گفٹ اور ریٹائرڈ اساتذہ کی الوداعی تقریب کے انعقاد،رجسٹریشن کے عمل کو پایہ تکمیل تک پہنچانے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
جملہ شرکاء نے اپنی قیمتی رائے سے مستفید فرمایا۔
میٹنگ میں ماہانہ اعانت اور رجسٹریشن کے عمل کی تکمیل کے لئے ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
ماہ نومبر میں یتیم بچوں کو گفٹ دینے، ریٹائرڈ اساتذہ و درجہ چہارم کے ملازمین بھائیوں کی خدمات کو سراہنے کے لئے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔
تنظیم کی مزید مضبوطی کے لئے بھی جامعہ منصوبہ بندی کی گئی۔
بطور میڈیا کوآرڈینیٹر پُرتکلف ضیافت اور بہترین میزبانی پر بیربٹ سیکٹر کے جملہ اساتذہ کرام اور ناصر بھائی کا مشکور ہوں اللہ کریم سب کو جزائے خیر عطاء فرمائے اور بانڈی شنگلی ٹیچرز ویلفئیر کے خدمت کے اس جذبے کو مزید پروان چڑھائے۔
عثمان علی میڈیا کوآرڈینیٹر BTW