Govt. Girls Degree College Bherkund Mansehra

Govt. Girls Degree College Bherkund Mansehra female

09/06/2026

گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھیرکنڈ کا تعلیمی دورہ
گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ، بھیر کنڈ کی انچارج پرنسپل محترمہ نوریِن شہزادی اور لیکچرار شماریات محترمہ شوانہ صدف نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھیرکنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکول کی معزز پرنسپل، تدریسی عملے اور طالبات سے ملاقات کی۔
دورے کے دوران محترمہ نورین شہزادی اور محترمہ شہوانہ صدف صاحبہ نے مختلف جماعتوں کا دورہ کیا اور طالبات سے براہِ راست بات چیت کی۔ انہوں نے اعلیٰ تعلیم کی اہمیت، تعلیمی مواقع اور مستقبل میں کامیابی کے حصول کے لیے بچیوں کے لیے تعلیم کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔ طالبات کو اعلی تعلیم کی ترغیب دیتے ہوئے انہوں نے کہا گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ، بھیر کنڈ کا قیام اس علاقے کی بچیوں کے خوابوں کو حقیقت کا روپ دینے کا بہترین وقت ہے، لہٰذا وہ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کریں اور دستیاب مفت تعلیمی سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں۔
طالبات نے اس رہنمائی کو نہایت دلچسپی سے سنا اور اپنے مستقبل کے حوالے سے مختلف سوالات بھی کیے، جن کے تسلی بخش جوابات دیے گئے۔
ہم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھیرکنڈ کی معزز پرنسپل، تدریسی عملے اور طالبات کے تہہِ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمارے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، بھرپور تعاون کیا اور اس تعلیمی آگاہی مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
تعلیم ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے جب کہ آج کی طالبات کل کی کامیاب قیادت ہیں۔

07/06/2026

Choose the right path, no matter how difficult it may be.

داخلہ مہم کے سلسلے میں ٹیم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھیرکنڈ نے آکسفورڈ انگلش پبلک سکول بھیرکنڈ کا دورہ۔ پرنسپل آکسفورڈ انگ...
04/06/2026

داخلہ مہم کے سلسلے میں ٹیم گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھیرکنڈ نے آکسفورڈ انگلش پبلک سکول بھیرکنڈ کا دورہ۔
پرنسپل آکسفورڈ انگلش پبلک اسکول بھیرکنڈ ملک زاہد نے ان کا خیرمقدم کیا اور گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج بھیڑکنڈ کو علاقہ پکھل کے لیے ایک عظیم الشان اقدام قرار دیا۔ اس سلسلے میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ہم پرنسپل ملک زاہد کے بے حد مشکور ہیں۔

26/05/2026
10/05/2026

Stay connected to the college page ......

Address

Bherkund, Mansehra
Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt. Girls Degree College Bherkund Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category