Fazal Ur Rahim Afaqi
Molana Fazal ur Rahim Afaqi is an Arabic Teacher and Author and also a religious Speaker on Youtube
بخاری کتاب الاداب حدیث نمبر 6016
حیا اور ایمان کا آ پس میں کیا تعلق ہے؟-
musalman voh hai jiske hath aur zaban se dusre mehfooz rahe
مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے محفوظ رہیں
القرآن - سورۃ نمبر 10 يونس
آیت نمبر 67
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ لِتَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَالنَّهَارَ مُبۡصِرًا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يَّسۡمَعُوۡنَ ۞
ترجمہ:
وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہارے لیے رات بنائی کہ اس میں سکون حاصل کرو اور دن کو روشن بنایا اس میں نشانیاں ہیں اُن لوگوں کے لیے جو (کھلے کانوں سے پیغمبر کی دعوت کو) سنتے ہیں
________________________________________
القرآن - سورۃ نمبر 78 النبإ
آیت نمبر 9
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًا ۞
ترجمہ:
اور تمہاری نیند کو باعث سکون بنایا
القرآن - سورۃ نمبر 78 النبإ
آیت نمبر 10
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًا ۞
ترجمہ:
اور رات کو پردہ پوش
القرآن - سورۃ نمبر 78 النبإ
آیت نمبر 11
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ۞
ترجمہ:
اور دن کو معاش کا وقت بنایا
________________________________________
صحیح بخاری
کتاب: ایمان کا بیان
باب: مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دیگر مسلمان بچے رہیں (کوئی تکلیف نہ پائیں)
حدیث نمبر: 10
حدیث نمبر: 10
حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي السَّفَرِ ، وَإِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: الْمُسْلِمُ مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ، وَالْمُهَاجِرُ مَنْ هَجَرَ مَا نَهَى اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ أَبُو عَبْد اللَّهِ: وَقَالَ أَبُو مُعَاوِيَةَ : حَدَّثَنَا دَاوُد ، عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ عَبْدُ الْأَعْلَى : عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
ترجمہ:
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے یہ حدیث بیان کی، ان کو شعبہ نے وہ عبداللہ بن ابی السفر اور اسماعیل سے روایت کرتے ہیں، وہ دونوں شعبی سے نقل کرتے ہیں، انہوں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص ؓ سے، وہ نبی کریم ﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان بچے رہیں اور مہاجر وہ ہے جو ان کاموں کو چھوڑ دے جن سے اللہ نے منع فرمایا۔ ابوعبداللہ (امام بخاری (رح)) نے فرمایا اور ابومعاویہ نے کہ ہم کو حدیث بیان کی داؤد بن ابی ہند نے، انہوں نے روایت کی عامر شعبی سے، انہوں نے کہا کہ میں نے سنا عبداللہ بن عمرو بن عاص سے، وہ حدیث بیان کرتے ہیں جناب نبی کریم ﷺ سے (وہی مذکورہ حدیث) اور کہا کہ عبدالاعلیٰ نے روایت کیا داؤد سے، انہوں نے عامر سے، انہوں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص سے، انہوں نے نبی کریم ﷺ سے۔
Translation:
Narrated Abdullah bin Amr (RA): The Prophet ﷺ said, "A Muslim is the one who avoids harming Muslims with his tongue and hands. And a Muhajir (emigrant) is the one who gives up (abandons) all what Allah has forbidden."
________________________________________
صحیح بخاری
کتاب: ادب کا بیان
باب: اس شخص کا گناہ جس کا پڑوسی اس کی تکلیف سے بے خوف نہ ہو، یوبقھن کے معنی ہیں ان کو ہلاک کردے، موبقا کے معنی ہلاکت کی جگہ کے ہیں
حدیث نمبر: 6016
حدیث نمبر: 6016
حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي شُرَيْحٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُ وَاللَّهِ لَا يُؤْمِنُقِيلَ: وَمَنْ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ: الَّذِي لَا يَأْمَنُ جَارُهُ بَوَايِقَهُ، تَابَعَهُ شَبابةُ، وَأَسَدُ بْنُ مُوسَى ، وَقَالَ : حُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ ، وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، وَشُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنِ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ .
ترجمہ:
ہم سے عاصم بن علی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے ابن ابی ذئب نے بیان کیا، ان سے سعید نے بیان کیا، ان سے ابوشریح نے بیان کیا اور ان سے نبی کریم ﷺ نے بیان کیا واللہ! وہ ایمان والا نہیں۔ واللہ! وہ ایمان والا نہیں۔ واللہ! وہ ایمان والا نہیں۔ عرض کیا گیا کون: یا رسول اللہ؟ فرمایا وہ جس کے شر سے اس کا پڑوسی محفوظ نہ ہو۔ اس حدیث کو شبابہ اور اسد بن موسیٰ نے بھی روایت کیا ہے اور حمید بن اسود اور عثمان بن عمر اور ابوبکر بن عیاش اور شعیب بن اسحاق نے اس حدیث کو ابن ابی ذئب سے یوں روایت کیا ہے، انہوں نے مقبری سے، انہوں نے ابوہریرہ ؓ سے۔
Translation:
Narrated Abu Shuraih (RA) :
The Prophet ﷺ said, "By Allah, he does not believe! By Allah, he does not believe! By Allah, he does not believe!" It was said, "Who is that, O Allahs Apostle?" He said, "That person whose neighbor does not feel safe from his evil."
اسلام میں لباس پارٹ-4 | اسراف اور بخل | Islami libas | Dresses in islam part-4
https://youtu.be/3qBNK1s5PiE
__________________________________________
صحیح بخاری
کتاب: لباس کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ کا قول، آپ ﷺ کہہ دیجئے کہ کس نے اللہ کی زینت کو حرام کیا ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کی ہے، اور نبی ﷺ نے فرمایا کھاؤ، پیو اور پہنو اور خیرات کرو لیکن اسراف اور تکبر نہ کرو، اور ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پیو، بشرطے کہ دوباتیں نہ ہوں (ایک) اسراف (دوسرا) تکبر
حدیث نمبر: 5783
حدیث نمبر: 5783
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، وَزَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ يخبرونه، عَنْ ابْنِ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ.
ترجمہ:
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا مجھ سے امام مالک نے، انہوں نے نافع اور عبداللہ بن دینار اور زید بن اسلم سے، انہوں نے عبداللہ بن عمر ؓ سے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن نظر رحمت نہیں کرے گا جو اپنا کپڑا تکبر و غرور سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے۔
Translation:
Narrated Abdullah bin Umar (RA) :
Allahs Apostle ﷺ said, Allah will not look at the person who drags his garment (behind him) out of conceit.
__________________________________________
القرآن - سورۃ نمبر 7 الأعراف
آیت نمبر 31
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ خُذُوۡا زِيۡنَتَكُمۡ عِنۡدَ كُلِّ مَسۡجِدٍ وَّكُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا وَلَا تُسۡرِفُوۡا ۚ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الۡمُسۡرِفِيۡنَ ۞
لفظی ترجمہ:
یٰبَنِیْۤ: اے اولاد | اٰدَمَ: آدم کی | خُذُوْا: لے لو | زِیْنَتَ: زینت | کُمْ: اپنی | عِنْدَ: پاس | کُلِّ: ہر | مَسْجِدٍ: سجدہ گاہ | وَّ: اور | کُلُوْا: کھاؤ | وَ: اور | اشْرَبُوْا: پیو | وَ: اور | لَا: نہ | تُسْرِفُوْا: اسراف کرو | اِنَّ: بیشک | ہٗ: وہ | لَا: نہیں | یُحِبُّ: پسندکرتا | الْمُسْرِفِیْنَ: اسراف کرنیوالوں کو
ترجمہ:
اے بنی آدم، ہر عبادت کے موقع پر اپنی زینت سے آراستہ رہو اور کھاؤ پیو اور حد سے تجاوز نہ کرو، اللہ حد سے بڑھنے والوں کو پسند نہیں کرتا ؏
__________________________________________
القرآن - سورۃ نمبر 17 الإسراء
آیت نمبر 26
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
وَاٰتِ ذَا الۡقُرۡبٰى حَقَّهٗ وَالۡمِسۡكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِ وَلَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِيۡرًا ۞
لفظی ترجمہ:
وَ: اور | اٰتِ: دو | ذَا: والے | الْقُرْبٰی: قریب | حَقَّ: حق | ہٗ: اسکا | وَ: اور | الْمِسْکِیْنَ: مسکین کو | وَ: اور | ابْنَ السَّبِیْلِ: مسافرکو | وَ: اور | لَا: نہ | تُبَذِّرْ: فضول خرچی کر | تَبْذِیْرًا: فضول خرچی کرنا
ترجمہ:
رشتہ دار کو اس کا حق دو اور مسکین اور مسافر کو اس کا حق فضول خرچی نہ کرو
__________________________________________
القرآن - سورۃ نمبر 17 الإسراء
آیت نمبر 27
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اِنَّ الۡمُبَذِّرِيۡنَ كَانُوۡۤا اِخۡوَانَ الشَّيٰطِيۡنِ ؕ وَكَانَ الشَّيۡطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوۡرًا ۞
لفظی ترجمہ:
اِنَّ: بیشک | الْمُبَذِّرِیْنَ: فضول خرچ | کَانُـوْۤا: ہیں | اِخْوَانَ: بھائی | الشَّیٰطِیْنِ: شیطانوں کے | وَ: اور | کَانَ: ہے | الشَّیْطٰنُ: شیطان | لِ: واسطے | رَبِّ: رب | ہٖ: اپنے | کَفُوْرًا: ناشکرا
ترجمہ:
فضول خرچ لوگ شیطان کے بھائی ہیں، اور شیطان اپنے رب کا ناشکرا ہے
02/04/2023
اسلام میں لباس پارٹ-4 | اسراف اور بخل | Islami libas | Dresses in islam part-4 اسلام میں لباس پارٹ-4 | اسراف اور بخل | Islami libas | Dresses in islam part-4__________________________________________صحیح بخاریکتاب: لباس کا بیانباب: اللہ...
تکبّرانہ لباس | اسلام میں لباس پارٹ-3 | Dresses in Islam Part-3
https://youtu.be/pFV3MMcp0LM
صحیح بخاری
کتاب: لباس کا بیان
باب: اللہ تعالیٰ کا قول، آپ ﷺ کہہ دیجئے کہ کس نے اللہ کی زینت کو حرام کیا ہے جو اس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کی ہے، اور نبی ﷺ نے فرمایا کھاؤ، پیو اور پہنو اور خیرات کرو لیکن اسراف اور تکبر نہ کرو، اور ابن عباس (رض) نے فرمایا کہ جو چاہو کھاؤ اور جو چاہو پیو، بشرطے کہ دوباتیں نہ ہوں (ایک) اسراف (دوسرا) تکبر
حدیث نمبر: 5783
حدیث نمبر: 5783
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، وَزَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ يخبرونه، عَنْ ابْنِ عُمَرَرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا يَنْظُرُ اللَّهُ إِلَى مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ.
ترجمہ:
ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا مجھ سے امام مالک نے، انہوں نے نافع اور عبداللہ بن دینار اور زید بن اسلم سے، انہوں نے عبداللہ بن عمر ؓ سے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ اس کی طرف قیامت کے دن نظر رحمت نہیں کرے گا جو اپنا کپڑا تکبر و غرور سے زمین پر گھسیٹ کر چلتا ہے۔
Translation:
Narrated Abdullah bin Umar (RA) :
Allahs Apostle ﷺ said, Allah will not look at the person who drags his garment (behind him) out of conceit.
________________________________________
صحیح بخاری
کتاب: لباس کا بیان
باب: اس شخص کا بیان جو اپنا ازار گھسیٹ کر بغیر تکبر کے چلے
حدیث نمبر: 5784
حدیث نمبر: 5784
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ أَبِيهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ خُيَلَاءَ، لَمْ يَنْظُرِ اللَّهُ إِلَيْهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَحَدَ شِقَّيْ إِزَارِي يَسْتَرْخِي إِلَّا أَنْ أَتَعَاهَدَ ذَلِكَ مِنْهُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَسْتَ مِمَّنْ يَصْنَعُهُ خُيَلَاءَ.
ترجمہ:
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، کہا ہم سے زہیر نے بیان کیا، کہا ہم سے موسیٰ بن عقبہ نے، ان سے سالم بن عبداللہ نے اور ان سے ان کے والد نے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو شخص تکبر کی وجہ سے تہبند گھسیٹتا ہوا چلے گا تو اللہ پاک اس کی طرف قیامت کے دن نظر بھی نہیں کرے گا۔ ابوبکر ؓ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میرے تہمد کا ایک حصہ کبھی لٹک جاتا ہے مگر یہ کہ خاص طور سے اس کا خیال رکھا کروں۔ آپ ﷺ نے فرمایا تم ان لوگوں میں سے نہیں ہو جو ایسا تکبر سے کرتے ہیں۔
Translation:
Narrated Abdullah bin Umar (RA) :
The Prophet ﷺ said Allah will not look, on the Day of Resurrection at the person who drags his garment (behind him) out of conceit. On that Abu Bakr (RA) said, "O Allahs Apostle ﷺ ! One side of my Izar hangs low if I do not take care of it." The Prophet ﷺ said, You are not one of those who do that out of conceit."
________________________________________
صحیح بخاری
کتاب: لباس کا بیان
باب: جو آدمی ٹخنے سے نیچے کپڑے پہنے تو وہ دوزخ میں ہوگا
حدیث نمبر: 5787
حدیث نمبر: 5787
حَدَّثَنَا آدَمُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: مَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ مِنَ الْإِزَارِ فَفِي النَّارِ.
ترجمہ:
ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سعید بن ابی سعید مقبری نے بیان کیا اور ان سے ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تہبند کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہو وہ جہنم میں ہوگا۔
Translation:
Narrated Abu Hurairah (RA) :
The Prophet ﷺ said, "The part of an Izar which hangs below the ankles is in the Fire."
________________________________________
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Telephone
Website
Address
Mansehra
21140