29/03/2026
With 𝘛𝘩𝘦 𝘏𝘶𝘮𝘢𝘯𝘪𝘴𝘵 – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
Digital Education For Everyone
29/03/2026
With 𝘛𝘩𝘦 𝘏𝘶𝘮𝘢𝘯𝘪𝘴𝘵 – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
25/03/2026
With Infinity Touch Store – I'm on a streak! I've been a top fan for 10 months in a row. 🎉
25/03/2026
With Sidra Naseem – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
25/03/2026
With Al Ghani Electronics – I'm on a streak! I've been a top fan for 4 months in a row. 🎉
Enroll Today .......
04/03/2026
جھوٹی فرمانبرداری
اپنے بچوں کو بونسائی درخت نہ بنائیں۔!
جب بچہ ڈانٹ ڈپٹ سن کر یا مار پیٹ کے بعد آپ کی فرمانبرداری کرنے لگتا ہے تو یہ حقیقی فرمانبرداری نہیں ہوتی۔ اکثر یہی سمجھ لیا جاتا ہے کہ بچہ فوراً خاموش ہو گیا، سر جھکا لیا، بات مان لی تو گویا ڈانٹ ڈپٹ کامیاب ہو گئی۔ حالانکہ معروف کینیڈین ماہرِ اطفال ڈاکٹر وینیسا لاپوائنٹ نے اپنی کتاب Discipline Without Damage میں اسے false compliance یعنی جھوٹی فرمانبرداری قرار دیا ہے۔ جدید نفسیاتی تحقیقات اور نیورو سائنس یہ بتاتی ہیں کہ ایسے موقع پر بچے کا دماغ سیکھنے کے موڈ میں نہیں ہوتا بلکہ خوف کے زیرِ اثر چلا جاتا ہے۔ اس کا اعصابی نظام خطرہ محسوس کرتا ہے، دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، جذبات دب جاتے ہیں اور وہ وقتی طور پر رک تو جاتا ہے مگر دل سے قائل نہیں ہوتا۔ اسے یہ پیغام ملتا ہے کہ محبت مشروط ہے، قبولیت کارکردگی سے جڑی ہوئی ہے اور غلطی کی کوئی گنجائش نہیں۔
جھوٹی اور سچی فرمانبرداری میں فرق سمجھنا
بیحد ضروری ہے۔ چھوٹا بچہ ابھی منطق، انجام اور اخلاقی ذمہ داری کو اس طرح نہیں سمجھتا جیسے ایک بالغ انسان سمجھتا ہے۔ اس کا دماغ ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ہوا ہوتا، وہ منطق کے بجائے تعلق، خوف یا انعام کے ردِعمل میں عمل کرتا ہے۔ جب وہ ڈانٹ، خوف یا کسی انعام کے لالچ میں بات مانتا ہے تو وہ اندرونی ضبط نہیں سیکھ رہا ہوتا بلکہ صرف ریوارڈ سسٹم یا سزا سے بچنے کا طریقہ سیکھ رہا ہوتا ہے۔ اس کا شدید نقصان یہ ہے کہ یہی پیٹرن اس کی شخصیت کا حصہ بن جاتا ہے۔ پھر ایک وقت آتا ہے کہ وہ پوری زندگی اسی پیٹرن پر گزارتا ہے۔ یقینی بات ہے کہ جب کوئی انسان عملی زندگی میں آ کر اس طرح کی جھوٹی فرمانبرداری کسی خوف کی وجہ سے کرے گا تو ظاہر ہے اس کے اندر غیرت پیدا نہیں ہوگی اور وہ صرف ریوارڈ سسٹم یا خوف کی بنیاد پر ساری زندگی گزار دے گا۔ ایسا انسان کسی معاشرے کے لیے مفید اور باشعور کردار ادا نہیں کر سکتا۔
غور کریں، سنجیدگی سے تحقیق کریں۔ بے شمار کتابیں لکھی جا چکی ہیں، ان کا مطالعہ کریں اور اپنے بچوں کے لیے ایسی تربیت اختیار کریں جیسا کہ اللہ نے آپ کو سکھایا ہے۔ آپ ان کے اونر، مالک یا لینڈ لارڈ نہیں ہیں۔ آپ ان کے نگران ہیں، باغبان ہیں، مالی ہیں۔ ایک مخصوص وقت تک کے لیے آپ نے ان کی دیکھ بھال کرنی ہے۔ اپنی مرضی ان پر مسلط نہیں کرنی، اپنی خواہشات کے مطابق ان کی شخصیت کو مسخ نہیں کرنا۔ اپنے بچوں کو بونسائی درخت نہ بنائیں۔ ڈسپلن کا مطلب قابو پانا نہیں بلکہ رہنمائی کرنا ہے، اور رہنمائی کی بنیاد خوف نہیں بلکہ مضبوط اور محفوظ تعلق ہوتا ہے۔
اللہ ، آپ کو آسانیاں عطا فرمائے۔آمین۔۔۔
04/03/2026
التربیہ ایجوکیشنل سسٹم غلام بنانے کے بجائے، ذہنوں کو مسخر اور آزاد اور با شعور علمی و تربیتی معاشرہ تشکیل دینےکا ایک پلیٹ فارم ہے۔
04/03/2026
داخلے جاری ہیں آج ہی رابطہ کریں
04/03/2026
With Creative Videos – I just got recognized as one of their top fans! 🎉