InsPirer international school system Mansehra

InsPirer international school system Mansehra

Share

Quality of education

25/03/2026

تعلیمی اداروں کی بندش ناقابلِ قبول، طلبہ کا مستقبل خطرے میں ہے — انور علی بھٹی

پیٹرول بحران کا حل اسکول بند کرنا نہیں، متبادل حکمتِ عملی اپنائی جائے — عالم شیر اعوان

مضافاتی علاقوں کے 70٪ طلبہ متاثر ہوں گے، زمینی حقائق نظر انداز نہ کیے جائیں — محمد انور

امتحانی نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ، میٹرک شیڈول متاثر ہوگا — پروفیسر شکیل احمد خان

آن لائن تعلیم ہرگز ممکن نہیں، سہولیات کی شدید کمی ہے — انور قریشی

نئی نسل کی بنیاد کو خراب ہونے سے بچانا ہوگا اختیار مرکھیانی

📰 پریس ریلیز

پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین انور علی بھٹی، سیکرٹری جنرل عالم شیر اعوان، سینیئر وائس چیئرمین محمد انور، سینیئر وائس چیئرمین پروفیسر شکیل احمد خان، وائس چیئرمین ساجد ادریس، ڈاکٹر ذوالفقار، شکیل احمد، انور قریشی، صدر صوبہ سندھ اختیار مرکھانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد فاروق خان، جوائنٹ سیکرٹری سینیئر عابد حسین، سیکرٹری اطلاعات، مرکزی ترجمان امجد انصاری، فنانس سیکرٹری اختر فرید میمن، ڈپٹی فنانس سیکرٹری واجد انصاری، سیکرٹری کوآرڈینیشن اسلم نیازی، ساجد علی خان، سیکرٹری ریکارڈ محمد عاطف، صدر کراچی ڈویژن سید محمد فرید، وومن ونگ صدر میڈم رخشندہ خان، اور دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے ایک اہم ویڈیو کال اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ کی جانب سے ممکنہ طور پر تعلیمی اداروں کی چھٹیاں بڑھانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ سندھ بھر کے تقریباً 70 فیصد طلبہ مضافاتی اور کم آمدنی والے علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں، جہاں نہ ذاتی گاڑیوں کی سہولت موجود ہے اور نہ ہی آن لائن تعلیم کے لیے بنیادی وسائل دستیاب ہیں۔ ایسے میں پیٹرول بحران کا حل تعلیمی اداروں کی بندش نہیں بلکہ بہتر منصوبہ بندی ہے، کیونکہ اسکولوں کی بندش سے طلبہ کے تعلیمی تسلسل کو شدید نقصان پہنچے گا۔
بیان میں اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ 7 اپریل سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات اس فیصلے سے متاثر ہو سکتے ہیں، جس سے طلبہ کے ایڈمٹ کارڈز کے اجرا اور امتحانی شیڈول پر سوالیہ نشان کھڑا ہو جائے گا۔ اسی طرح سرکاری اسکولوں میں کلاس اول تا ہشتم کے امتحانات بھی ابھی باقی ہیں، جنہیں نظر انداز کرنا ناقابلِ فہم ہوگا۔
رہنماؤں نے واضح کیا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت غیر مستحکم ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کے باعث آن لائن تعلیمی نظام موثر انداز میں چلانا ممکن نہیں۔ خصوصاً پسماندہ علاقوں میں طلبہ کے پاس نہ لیپ ٹاپ موجود ہیں اور نہ ہی اسمارٹ فون، لہٰذا آن لائن تعلیم ایک غیر عملی اور غیر مؤثر حل ہے۔
پاکستان پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ زمینی حقائق، تعلیمی تسلسل اور صوبے میں جاری تعلیمی بہتری کے اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسا فیصلہ کریں جو طلبہ کے بہترین مفاد میں ہو۔ اگر حالات کے پیش نظر کوئی عبوری قدم ضروری ہو تو مکمل بندش کے بجائے ہفتے میں چار دن اسکول کھولنے کی پالیسی اپنائی جائے تاکہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہ سکیں۔
اجلاس میں شریک رہنماؤں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ تعلیمی اداروں کی مکمل بندش کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہوگی، کیونکہ یہ اقدام تعلیم دشمنی کے مترادف تصور کیا جائے گا اور اس سے ایک پوری نسل کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ “ہم سب پڑھے گا سندھ تو بڑھے گا سندھ” کے وژن کے تحت جاری تعلیمی کاوشوں کو ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔
آخر میں ایسوسی ایشن نے یہ واضح کیا کہ اگر طلبہ کے مفادات کے برعکس کوئی فیصلہ کیا گیا تو تنظیم آئینی و جمہوری دائرہ کار میں رہتے ہوئے اپنے احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے اور ہر مؤثر فورم پر اپنی آواز بلند کرے گی۔

📌 جاری کردہ:
سیکرٹری نشرواشاعت
امجد انصاری

21/03/2026
21/03/2026

*عید الفطر مبارک!* ✨🌙
تمام مسلمانوں کو عید مبارک ہو! اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کو ہمارے لیے رحمت، برکت اور خوشیوں کا ذریعہ بنائے، ہمارے گناہوں کو معاف کرے، ہماری عبادات کو قبول کرے، ہمیں صحت، رزق اور سکون عطا فرمائے، اور پوری امتِ مسلمہ پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین ❤️

08/03/2026

Annual prize distribution cermony 2025/26

08/03/2026

Stars of Inspirer international school system

08/03/2026
27/02/2026
Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address

کھیتاں دا گلہ مانسہرہ
Mansehra
21300