25/10/2025
آج گورنمنٹ ہائی سکول کلوال میں بطور ایس ایس ٹی (M/P) اپنے تین سالہ شاندار دورانیہ کی تکمیل کے بعد میرا آخری دن تھا۔ میں نے بلاشبہ GHS کلوال میں ایک یادگار وقت گزارا ہے۔ یہاں کے سٹاف اور طلباء نے نہ صرف بھرپور تعاون کیا، بلکہ اپنی غیر معمولی محبت اور خیال کا مظاہرہ بھی کیا۔ کلوال کے لوگوں نے مجھے بے پناہ محبت اور حقیقی لگاؤ بخشا۔ ان کے اس اجتماعی خلوص اور توجہ نے میرے وقت کو یہاں قیمتی اور یادگار بنا دیا ہے۔
یہ انہی کا مخلصانہ پیار ہے کہ جس کی وجہ سے کلوال کو چھوڑنا میرے لیے اتنا مشکل ہو رہا ہے۔ میں ایک طرف گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ٹھاکرہ، مانسہرہ میں بطور SS Physics (BPS-17) تعیناتی پر اور اس سے جُڑے اہم موقع کے لیے اللہ کا شکر گزار ہوں مگر دوسری جانب کلوال کے پرخلوص سٹاف، باادب طلباء اور ایک حقیقی محبت کرنے والی کمیونٹی سے جدا ہونے پر اُداس بھی ہوں۔
میں قیمتی یادوں کا خزانہ لے کر اس نئے اور پُرجوش باب کا آغاز کر رہا ہوں۔
آپ سب کے تعاون اور محبت کا شکریہ۔ آپکی دعاوں اور نیک تمناوں کا طلب گار۔
محمد فرحان خان
24/10/2025
ہم چیرمین محمد نوید تنولی کا گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی سالانہ سپورٹس ٹورنامنٹ 2025 میں GHS KALWAL کے ساتھ بھرپور تعاون پر دل کی اتھا گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف GHS KALWAL کے ساتھ بھرپور مالی تعاون کیا بلکہ ٹرانسپورٹیشن اور کھانے پینے کا بھرپور انتظام بھی کیا۔ہم اپنے علاقے میں تعلیم اور کھیلوں کے فروغ کیلئے انکی دلچسپی اور لگن کے لئے بے حد مشکور ہیں۔ چیرمین محمد نوید تنولی! ہم پر اعتماد کرنے کے لئے بے حد شکریہ۔
17/10/2025
Muhammad Asad, a 10th-grade student, shines in the match against GHS Madserian! His outstanding performance earned him the Man of the Match award. Congratulations on scoring 66* with 8 sixes! The GHS Kalwal staff celebrated his achievement with applause and a cash prize. Well done, Asad!
15/10/2025
"Huge congratulations to the GHS Kalwal cricket team on their thrilling win against GHS Madserian! After GHS Madserian won the toss and chose to bowl first, GHS Kalwal set a challenging target of 147 runs. In the second innings, GHS Madserian scored 116 runs, falling short in the 15-over match.
Well done to the GHS Kalwal team and staff on a game well played! May this victory inspire future successes."
27/09/2025
Heartiest congratulations to Muhammad Iqbal sb on his well deserved promotion to SCT BPS-16.
Although we are happy for his new opportunity, we will truly miss his presence and contributions here. His absence will be deeply felt, but we take pride in knowing that he will continue to excel and make a positive impact in his new role.
We wish him all the best in his future endeavors and continued success.
*Best wishes for a bright future ahead!
04/08/2025
SSC ANNUAL -II 2025
جماعت نہم اور دہم کے وہ طلباء جو کہ ایک یا ایک سے زائد مضامین میں فیل ہیں وہ مقررہ تاریخ 2025-09ـ04 تک اپنے داخلے کے لیے اپلائی کریں بصورت دیگر مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد لیٹ داخلے کی صورت میں جرمانے کے ساتھ فیس ادا کرنی ہوگی ۔ جماعت دہم کے طلباء پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے سپلی یا امپروومنٹ کا داخلہ بھیج سکیں گے جبکہ جماعت نہم کے ریگولر طلبہ اپنے متعلقہ سکول کے توسط سے داخلہ بھیجیں گے۔
28/07/2025
Online Admissions in government Colleges of KPK are now open. Students can apply online by visiting the website www.admission.hed.gkp pk