GHS Shamdhara

GHS Shamdhara

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHS Shamdhara, School, Mansehra.

16/06/2025

حکم داد صاحب کو سکیل 16 سے سکیل 17 میں پروموشن مبارک ہو۔

Photos from GHS Shamdhara's post 13/11/2024

بیت بازی اور ٹیبل ٹینس (سنگل) مقابلوں میں پورے ضلع مانسہرہ میں دوسری پوزیشن لینے والے گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ کے طلباء کی انچارج بیت بازی ساجد خان صاحب اور عاقب راؤف صاحب کے ساتھ مقابلے کے اختتام پر فوٹو

30/10/2024
30/10/2024

الحمدللہ گورنمنٹ ہائی سکول شمدہڑہ نے گورنمنٹ ہائی سکول اوگی کو والی بال زون کے فائنل میں 3/1 سے شکست دے کر زونل چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا

30/10/2024

الحمدللہ گورنمنٹ ہائی سکول شمدہڑہ کے بچے عباداللہ نےآذان میں ڈسٹرکٹ میں دوسری پوزیشن لے کر اپنے سکول کا نام روشن کر لیا

30/10/2024

گورنمنٹ ہائی سکول شمدہڑہ نے آج مورخہ 30 اکتوبر 2024 کو گورنمنٹ ہائی سکول ڈاڈر کو ضلعی سطح پر بیڈمنٹن سنگل اور ڈبل دونوں میں ہرا کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا

30/10/2024

آج مورخہ 30 اکتوبر 2024 کو گورنمنٹ ہائی سکول شمدہڑہ نے گورنمنٹ ہائی سکول دربند کو 6 وکٹوں سے ہرا کر اگلے میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا پہلے کھیلتے ہوئے دربند کی ٹیم نے مقررہ 15 اورز میں 125 رنز بنائے جواب میں گورنمنٹ ہائی سکول شمدہڑہ کی کرکٹ ٹیم نے کیپٹن اظہر کی زمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ23 گیندوں پر 56 ناٹ آؤٹ اور ان کے ساتھ شایان کی دھواں دار بیٹنگ 9 گیندوں پر 26 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت مطلوبہ ٹارگٹ 4 وکٹوں کے نقصان پر 10 اور میں بآسانی پورا کر کے میچ جیت لیا دربند سکول کے آفتاب صاحب نے اظہر کو ان کی عمدہ پرفارمینس کی بدولت ایک ہزار نقد انعام بھی دیا
شکریہ آفتاب صاحب شکریہ دربند ہائی سکول

30/10/2024

آج بتاریخ 30 اکتوبر 2024 ہندکو تقریر میں گورنمنٹ ہائی سکول شمدہڑہ کے طالب علم فرہاد کلاس ہفتم نے اپنے زون میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ڈسٹرکٹ کے لئے کوالیفائی کر لیا

Photos from GHS Shamdhara's post 04/10/2024

گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ میں آج فرسٹ ٹرم امتحان 2024 کے نتائج کےاعلان کے سلسلے میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام ہوا ۔جناب صداقت حسین صاحب نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والوں طلباء کے ناموں کا اعلان کیا اور ان کو انعامات دیئے گیۓ۔اس موقع پر جناب اظہار محمد صاحب اور عبد الوارث صاحب اور پرنسپل ادارہ ہذا نے پاس ہونے والے تمام طلباء کو مبارکباد دی اور سالانہ امتحان کے لیے مزید محنت پر زور دیا۔

Photos from GHS Shamdhara's post 20/09/2024

+

لفظ، الفاظ، کاغذ، کتاب
کہاں کہاں رکھیں گے تیری یادوں کے حساب

ریٹائرمنٹ تقریب ___👇
لیب اٹنڈنٹ خبیب الرحمان...!
گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ

خصوصی شرکت ___❤️‍🩹
جناب الطاف الہی صاحب (سابق پرنسپل ادارہ ہذا)
جناب شوکت علی صاحب (وائس پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول اوگی)

آج مؤرخہ20 ستمبر 2024 کو گورنمنٹ ہائی سکول شمدھڑہ میں زیرِ صدارت پرنسپل سکولِ ہٰذا افتحار احمد خان صاحب، ایک پروقار تقریب اور ضیافت کا اہتمام ہوا..!
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعتیہ کلام سے دل منور ہوئے..!
تمام اساتذہ اور طلباء کی طرف سے جناب صداقت حسین صاحب نے حبیب الرحمان لالا کو سبکدوش ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔
جناب اظہار محمد صاحب نے سب اساتذہ کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے سب مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔
اس کے بعد پرنسپل افتحار احمد خان صاحب، شوکت علی صاحب ،الطاف الہی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حبیب الرحمان لالا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا..!
اختتامی دعا کی سعادت مولانا طیب صاحب نے حاصل کی، جب کہ انچارج طعام جناب محمد سلیم صاحب کی زیر نگرانی زبردست اور پرتکلف دعوت کے بعد تقریب ختم ہوئی اور حبیب الرحمان لالا کو ان کے گھر تک رخصت کیا۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حبیب الرحمان لالا کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے اور ان کو صحت و عافیت والی زندگی عطا فرمائے اور سدا سلامت رکھے آمین ثم آمین

Want your school to be the top-listed School/college in Mansehra?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address

Mansehra
21400

Opening Hours

Monday 07:30 - 13:35
Tuesday 07:30 - 13:35
Wednesday 07:30 - 13:35
Thursday 07:30 - 13:35
Friday 07:30 - 23:15
Saturday 07:30 - 13:35