Special Education School System Mang

Special Education School System Mang Special Education School System Mang start in City middle School Mang.

"پھران شاہین بچوں کو بال وپر دے"سابق پرنسپل بوائز ڈگری کالج منگ سردار مسعود احمد خان صاحب ، حال پرنسپل بوائز ڈگری کالج م...
21/05/2024

"پھران شاہین بچوں کو بال وپر دے"

سابق پرنسپل بوائز ڈگری کالج منگ سردار مسعود احمد خان صاحب ، حال پرنسپل بوائز ڈگری کالج منگ سردار محمد لہراسب صاحب کا سپیشل ایجوکیشن سکول منگ میں سپیشل بچوں سے ملاقات۔
حوصلہ افزائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔
نظرِکرم کرنے والوں کے لئے ڈھیروں دعاؤں کے ساتھ ساتھ پروفیسر مسعود احمد خان صاحب اور پروفیسر محمد لہراسب صاحب کا خصوصی شکریہ ۔
اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطا فرمائے آمین

23/03/2024

اِنّا لِلّٰہِ وَاِنّا اِلَی٘ہِ رَاجِعُو٘ن سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ اور سجاد سخاوت صاحب کے والد مخترم میجر سخاوت صاحب راولپنڈی میں انتقال کر گئے مشکل کی اس گھڑی میں انکے بھائی سابق صدر انجمن تاجران منگ طارق صاحب جاوید صاحب ظفر صاحب اور جملہ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔۔۔۔میجر صاحب ایک بہترین انسان کے ساتھ ایک بہترین استاد بھی تھے وہ ایک ویژن ایک سوچ رکھنے والی شخصیت تھے ۔۔۔انکی وفات سے پورا منگ سوگوار ہے ۔۔۔اللہ پاک رمضان کے صدقے انکی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین۔

20/03/2024
20/03/2024

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ فیس بک کے ساتھ جڑے تمام بھائی بخیر و عافیت ہونگے ۔ رمضان کا بابرکت مہینہ سب کو مبارک ہو ۔ گزشتہ کئی سالوں سے سب ڈویژن منگ میں آپ کی سماجی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ آپ جانتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں سپیشل بچوں (معذور بچوں)کی تعلیم کا حکومتی سطح پر کوئی بندوبست نہیں ہے مختلف جگہوں پر مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت ایسے ادارے قائم کئے ہوئے ہیں جن میں سپیشل بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے ۔ بدقسمتی سے سب ڈویژن منگ میں اس طرح کا کوئی ادارہ نہیں تھا جہاں پر سپیشل بچوں کو تعلیم دی جا سکے۔ ہمارے منگ کے بہت سے لوگ وسائل کی کمی کی وجہ سے سپیشل بچوں (معذور بچوں) کو تعلیم ہی نہیں دلوا سکتے اور جن لوگوں کو کچھ وسائل دستیاب ہیں وہ بھی سپیشل تعلیم کی خاطر دور دراز ہجرت پر مجبور ہیں۔ چنانچہ اس اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے منگ بوائز ڈگری کالج کے متصل سپیشل ایجوکیشن سکول کے نام سے ایک ادراہ قائم کیا گیا ہے جس میں سپیشل بچوں کو فری تعلیم دی جائے گی ۔ عید کے بعد افتتاح کر کے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ۔ اس کار خیر کے لئے ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ لہذا عبدالمجید ویلفیئر ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے بھرپور مالی معاونت کی درخواست کی جاتی ہے ۔
والسلام ۔ مفتی راشد سعید اکاؤنٹ نمبر ۔HBL
PK51HABB 0005107901730403

19/03/2024

بخدمت معزز ممبران منگ اوورسیز ویلفیئر فورم UAE
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے ویلفیئر فورم کے ساتھ جڑے تمام بھائی بخیر و عافیت ہونگے ۔ رمضان کا بابرکت مہینہ سب کو مبارک ہو ۔ گزشتہ کئی سالوں سے سب ڈویژن منگ میں آپ کی سماجی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ چاہے منگ شہر کی لائیٹنگ ہو، غریب طلباء کی فیسوں کی ادائیگی ہو ، بیماروں کو علاج کے لئے خطیر رقم مہیا کرنا ہو ، غریبوں اور بے سہارا لوگوں کے مکانات کی تعمیر ہو یا غریب اور لاچار افراد کو اشیاء خوردونوش مہیا کرنا ہو اس ویلفیئر فورم نے ہمیشہ صف اؤل کا کردار ادا کیا ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ آزاد کشمیر میں سپیشل بچوں (معذور بچوں)کی تعلیم کا حکومتی سطح پر کوئی بندوبست نہیں ہے مختلف جگہوں پر مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت ایسے ادارے قائم کئے ہوئے ہیں جن میں سپیشل بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے ۔ بدقسمتی سے سب ڈویژن منگ میں اس طرح کا کوئی ادارہ نہیں تھا جہاں پر سپیشل بچوں کو تعلیم دی جا سکے۔ ہمارے منگ کے بہت سے لوگ وسائل کی کمی کی وجہ سے سپیشل بچوں (معذور بچوں) کو تعلیم ہی نہیں دلوا سکتے اور جن لوگوں کو کچھ وسائل دستیاب ہیں وہ بھی سپیشل تعلیم کی خاطر دور دراز ہجرت پر مجبور ہیں۔ چنانچہ اس اہم ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے منگ بوائز ڈگری کالج کے متصل سپیشل ایجوکیشن سکول کے نام سے ایک ادراہ قائم کیا گیا ہے جس میں سپیشل بچوں کو فری تعلیم دی جائے گی ۔ عید کے بعد افتتاح کر کے کلاسز کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا ۔ اس کار خیر کے لئے ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے۔ لہذا اوورسیز ویلفیئر فورم کے پلیٹ فارم سے بھرپور مالی معاونت کی درخواست کی جاتی ہے ۔
والسلام ۔ مفتی راشد سعید اکاؤنٹ نمبر ۔HBL
PK51HABB 0005107901730403

Admissions Open in Special Education School System Mang for more details contact us.Regards :-*Admin*
19/03/2024

Admissions Open in Special Education School System Mang for more details contact us.

Regards :-

*Admin*

18/03/2024

معزز و محترم ناظرین۔
اسلام علیکم و رحمتہ الله
امید ہے کہ مزاج گرامی بخیر و عافیت ہونگے ۔ گزارش خدمت ہے کہ ہمارے ملک میں حکومتی سطح پر سپیشل بچوں (معذور افراد)پر تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ۔ اپنی مدد آپ کے تحت مختلف جگہوں پر سپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے چلائے جا رہے ہیں۔ سب ڈویژن منگ میں سپیشل بچوں کو تعلیم دینے کے لئے ایک ادارے کی اشد ضرورت تھی چنانچہ اس اہم ضرورت کو دیکھتے ہوئے پروفیسر مفتی راشد سعید صاحب کی سرپرستی اور سردار محمد سجاد خان صاحب (صدر معلم)کی نگرانی میں ایک ادارہ سپیشل ایجوکیشن سکول سسٹم کے نام سے بوائز ڈگری کالج منگ کے متعصل سٹی مڈل سکول کے ایک بلاک میں قائم کیا گیا ہے ۔ جس کے داخلے شروع ہیں ۔ عید کے فوراً بعد افتتاع کر کے باقاعدہ کلاسسز کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس ادارے کو چلانے کے لئے ایک خطیر رقم کی ضرورت ہے لہذا مخیر حضرات اپنے صدقات ، عطیات دے کر اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالیں
سپیشل ایجوکیشن سکول سسٹم منگ کی کمیٹی درج ذیل ہے ۔
1-پروفیسر مفتی راشد سعید صاحب ۔۔ سرپرست Rashid Saeed
2- محمد سجاد خان (صدر معلم) نگران
3- عبدالرؤف. ممبر Abdul Rauf
4- محمد سفیر خان (لکچرر بوائز ڈگری کالج منگ) ممبر Safeer E Kashmir
5 - محمد رضوان (سینئر سائنس مدرس) ممبر Rizwan Muhammad
6- محمد الیاس خان ۔ ممبر Ilyas Khan Srdp Mong
نوٹ۔ اپنے صدقات ، عطیات درج ذیل اکاؤنٹ میں جمع کروائیں ۔
راشد سعید ۔ (HBL )
PK51HABB0005107901730
Easy Paisa Account
0342. 5007680 راشد سعید

https://www.facebook.com/profile.php?id=61557294639056&mibextid=ZbWKwL

Special Education School System Mang start in City middle School Mang.

Address

Mang

Telephone

+923345452574

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Special Education School System Mang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Special Education School System Mang:

Shortcuts

Share

Category