18/06/2026
🌟 عسکری ایڈیٹک سکول کا ایک اور منفرد اور انقلابی قدم! 🌟
تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی اب وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ اسی سوچ کے تحت، میڈم عائشہ صدیقہ کی خصوصی سرپرستی میں عسکری ایڈیٹک سکول نے اپنے مڈل اور ہائی سیکشن (کلاس 6th سے 10th) کے طلباء و طالبات کے لیے "سکل ڈویلپمنٹ پروگرام" کا شاندار آغاز کر دیا ہے! 🚀
اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں بچوں کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق درج ذیل کمپیوٹر کورسز کروائے جا رہے ہیں:
💻 کمپیوٹر فنڈامنٹلز (Computer Fundamentals)
📝 ایم ایس آفس (MS Word, Excel, PowerPoint, Access)
🗂️ آفس مینجمنٹ (Office Management)
📱 بیسک کمپیوٹر ایپلیکیشنز اور ڈیجیٹل سکلز (Digital Skills)
ہمارا مقصد اپنے بچوں کو صرف امتحانات کے لیے ہی نہیں، بلکہ عملی زندگی اور ڈیجیٹل فیوچر کے لیے بھی تیار کرنا ہے۔ 🎓✨
📸 کلاس روم کے دوران طلباء و طالبات کی کچھ جھلکیاں!