13/09/2026
پرنسپل سپیریئر کالج گوجرہ وزیر حیدر صاحب و وائس پرنسپل سپیریئر کالج گوجرہ حسنین صاحب نے السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا ضلع منڈی بہاءالدین کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پرنسپل السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا محمد آصف و ننھے طلباء نےمعزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا، معزز مہمانوں نے محمد آصف پرنسپل اسکول ہذا کو جماعت دہم و نہم کے 2026ء کے شاندار نتائج آنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی اور اسکول کے بہترین ماحول و طلباوطالبات کی بہترین تعلیم تربیت کرنے پر اسکول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور اسکول کی مزید کامیابیوں کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر پرنسپل اسکول ہذا محمد آصف نے معزز مہمانوں کو السراج آمد و اسکول کا دورہ کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔
من جانب: اسکول انتظامیہ
السراج ماڈل ہائی اسکول نین رانجھا ضلع منڈی بہاءالدین