GHS Islamia Millat Mamdana

GHS Islamia Millat Mamdana

Share

Enter to learn leave to serve

09/04/2026

گورنمنٹ اسلامیہ ملت ہائی سکول ممدانہ کا پیکٹا امتحانات میں 100 فیصد رزلٹ اساتذہ اور طلبہ کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے الحمدللہ

Photos from GHS Islamia Millat Mamdana's post 09/04/2026

اظہار تشکر منجانب گورنمنٹ اسلامیہ ملت ہائی اسکول ممدانہ
ہم آپ تمام والدین کے مشکور ہیں جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے کے لیے ہمارے ادارے کا انتخاب کیا ہم اپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور اپ کے بچوں کو بالکل ایسے ہی سمجھیں گے جیسے کہ وہ ہمارے بچے ہوں اور انشاءاللہ اپ کی تمام امیدوں پر پورا اتریں گے ہم اللہ تعالی کا شکر بھی ادا کرتے ہیں کہ جو ہمیں اس عزت سے نواز رہا ہے کہ لوگ ہم پر بھروسہ کر رہے ہیں اور جوق در جوق اپنے بچوں کو گورنمنٹ اسلامیہ ملت ہائی سکول ممدانہ کی زینت بنا رہے ہیں ۔

31/03/2026
Photos from GHS Islamia Millat Mamdana's post 13/10/2025

جماعت ہفتم کے ہونہار طالب علم سعد حسن نے اپنے ہاتھوں سے روٹا ویٹر کا ماڈل تیار کر کے اپنی صلاحیتوں کاشاندار مظاہرہ کیا ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے اسکول ہذا میں بچوں کو سائنس کے میدان میں اگے بڑھنے کے لیے موٹیویٹ کیا جاتا ہے

01/10/2025

*الحمداللہ ثم الحمدللہ*

1. *گورنمنٹ اسلامیہ ملت ہائی سکول ممدانہ* کی تزئین و آرائش کے لیے کلر ڈسٹ بن (رنگ دار کوڑا دان) رکھوائے گئے ہیں۔ بچوں کو صفائی کی اہمیت اور ضرورت پر لیکچر دیا گیا ہے۔

2. عرصہ دراز سے سکول کے چھت لیکج کرتے تھے جس کی مرمت اور لپائی کروائی ہے تا کہ قیمتی بلڈنگ اور الیکٹریکل سامان کو نقصان سے بچایا جا سکے-

3. جماعت نہم دھم کے کمروں کو ماڈرن انداز میں پینٹ کروایا گیا ہے تا کہ بچے شوخ ماحول میں تعلیم کا سفر جاری رکھیں۔

ہم سکول کا ماحول تیزی سے بدلنے کے لیے کوشاں ہیں۔ چک نمبر 46, ڈیرہ تارڑاں ، پل پپلی ممدانہ سمیت اردگرد کے تمام معززین علاقہ سے درخواست ہے کہ وہ سکول وزٹ کریں ، مسائل کی نشاندہی کریں اور ان کو حل کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

منجانب
*ہیڈ ماسٹر و جملہ سٹاف ، گورنمنٹ اسلامیہ ملت ہائی سکول ممدانہ ۔ منڈی بہاوالدین*

Photos from GHS Islamia Millat Mamdana's post 30/09/2025

الحمدللہ
اللہ تعالی کے فضل و کرم سے جیسا کہ پہلے گورنمنٹ اسلامیہ ملت ہائی سکول ممدانہ کا نام تھا انشاءاللہ ویسے ہی اب بھی نام ہے اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے انشاء اللہ ایک بار سب بھائیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ممدانہ اسکول کا وزٹ کریں اور اپ کو بہت خوبصورت ماحول نظر ائے گا کلاس روم کا بھی نظر ائے گا اور گراؤنڈ کا بھی نظر ائے گا اور ہیڈ ماسٹر صاحب بھی نئے ائے ہیں
30=09=2025

08/05/2025

پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو 11 مئی تک بند کر دیا گیا ہے۔

24/04/2025

جماعت ششم اور جماعت ہفتم کے طلباء خوردبین کی مدد سے پودے کی جڑوں کے خلیات کا مشاہدہ کرتے ہوئے

Want your school to be the top-listed School/college in Mandi Bahauddin?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Website

Address

GHS Islamia Millat Mamdana Phalia
Mandi Bahauddin
50400