14/09/2023
علاقائی انگلش لینگویج آفس اور امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے تعاون سے ملاکنڈ یونیورسٹی میں انگلش ایکسیس مایکروسکالرشپ پروگرام کا آغاز ہو رہا ہے۔
ملاکنڈ یونیورسٹی کے آس پاس کے علاقوں کے وہ طلباء و طالبات جن کی عمریں 13 سے 20 سال کے درمیان ہوں اور وہ معیاری تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہوں وہ مندرجہ ذیل اسناد کے ساتھ دئے گئے لنک پر داخلہ کے لئے آنلائن درخواست جمع کریں:
1۔ ایک عدد تصویر (سفید یا نیلے بیک گراؤنڈ کے ساتھ)
2۔ بچے/بچی کا برتھ سرٹیفیکیٹ، یا شناختی کارڈ، یا نادرا فارم (ب) کی تصویر
3۔ والد/سرپرست کے شناختی کارڈ کی تصویر
4۔ اگر والد/سرپرست کسی ادارے میں ملازم ہو تو سیلری سلپ، اور اگر والد کا کوئی اور پیشہ ہو تو متعلقہ یونین کونسل یا سرکاری دفتر سے ماہانہ آمدنی کی تصدیق کا سرٹیفیکیٹ
5۔ اپنے اسکول/کالج کے ہیڈ ماسٹر/پرنسپل سے تصدیقی خط/سرٹیفیکیٹ کہ آپ اس سکالرشپ کے اہل ہیں اور پروگرام مکمل کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔
یہ پروگرام ان بچوں/بچیوں کے لئے ہے جو معیاری تعلیم کی استطاعت نہیں رکھتے۔
درخواست جمع کروانے کے لئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSe343extXBXmt5p2P0aGEXmFP_zUzOlDt8d-dYdF4n2J_IJtA/viewform?usp=sf_link