Deputy DEO - Male Tehsil Kharian

Deputy DEO - Male Tehsil Kharian سرکاری سکول، معیاری سکول
👨‍🏫 تعلیم، تربیت اور ترقی ہمارا مشن
🇵🇰علم، عمل اور خدمت
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ تحصیل کھاریاں

Congratulations to the District Education Authority Gujrat Miss Robina Nasir DEO(SE), Miss Samreen DEO(W-EE), Ch. Muhamm...
14/06/2026

Congratulations to the District Education Authority Gujrat Miss Robina Nasir DEO(SE), Miss Samreen DEO(W-EE), Ch. Muhammad Farooq DEO(M-EE), Dy DEOs, AEOs, Head masters/ Principals,Teacher's, especially Akhter Ali Khan Chief Executive Officer (DEA), being Head of the Team,
It will groom more & achieve the top position under your supervison / leadership. ان شاءاللہ

11/06/2026
Get Ready For Registration
11/06/2026

Get Ready For Registration

📢 گریڈ 8 رجسٹریشن کا مکمل اور آسان طریقہکلاس ہشتم (Grade 8) کے طلبہ کی رجسٹریشن کے لیے مرحلہ وار مکمل رہنمائی تیار کر دی...
06/06/2026

📢 گریڈ 8 رجسٹریشن کا مکمل اور آسان طریقہ
کلاس ہشتم (Grade 8) کے طلبہ کی رجسٹریشن کے لیے مرحلہ وار مکمل رہنمائی تیار کر دی گئی ہے۔ تمام مراحل تصاویر کے ساتھ واضح انداز میں بیان کیے گئے ہیں تاکہ رجسٹریشن کے دوران کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔
✅ لاگ اِن سے لے کر فائنل اپڈیٹ تک مکمل گائیڈ
✅ اختیاری مضامین کے انتخاب کی وضاحت
✅ تصویر اپ لوڈ کرنے کے درست طریقہ کار کی معلومات
✅ رجسٹریشن میں عام غلطیوں سے بچنے کی رہنمائی

اپنے سکول کے تمام متعلقہ اساتذہ اور ہیڈ ٹیچرز تک یہ معلومات ضرور پہنچائیں۔



محکمہ تعلیم پنجاب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات، اختر علی خان کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل کھاریا...
05/06/2026

محکمہ تعلیم پنجاب اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات، اختر علی خان کی ہدایات کی روشنی میں تحصیل کھاریاں کے تمام مراکز میں نان سیلری بجٹ کے مؤثر اور شفاف استعمال کے حوالے سے تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کھاریاں، ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر نگرانی منعقد ہونے والے ان تربیتی سیشنز میں تمام مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز نے اپنے اپنے مراکز میں سکول مینجمنٹ کونسل (SMC) کے چیئرپرسنز اور سینئر اساتذہ کو تفصیلی تربیت فراہم کی۔

ٹریننگ کے دوران شرکاء کو نان سیلری بجٹ کے قواعد و ضوابط، فنڈز کے شفاف اور مؤثر استعمال، مالی نظم و ضبط، ترجیحات کے تعین اور تعلیمی اداروں کی ضروریات کے مطابق بجٹ کے بہترین مصرف کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر اس امر پر خصوصی زور دیا گیا کہ سرکاری فنڈز کو مقررہ اصولوں کے مطابق استعمال کرتے ہوئے تعلیمی ماحول کی بہتری اور طلبہ کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

آج گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کھاریاں ڈاکٹر افتخار احمد کی میزبانی میں ایک اہم میٹنگ...
20/05/2026

آج گورنمنٹ ہائی سکول کھاریاں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کھاریاں ڈاکٹر افتخار احمد کی میزبانی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات اختر علی خان، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) مردانہ گجرات چوہدری محمد فاروق، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کھاریاں ڈاکٹر افتخار احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل سرائے عالمگیر بشیر احمد، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، ایلیمنٹری و پرائمری سکول ہیڈز تحصیل کھاریاں و سرائے عالمگیر نے شرکت کی۔

اجلاس کا بنیادی مقصد انرولمنٹ ٹارگٹ، بیس لائن، کوالٹی ایجوکیشن، سکولوں کو معیاری تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے اور دیگر تدریسی و انتظامی امور کا جائزہ لینا تھا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) مردانہ گجرات چوہدری محمد فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے انرولمنٹ ٹارگٹ ہر صورت مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کئی سکولز بیس لائن اہداف حاصل کر چکے ہیں، تاہم اب حتمی اہداف کے حصول کے لیے مزید محنت، مربوط حکمت عملی اور ٹیم ورک کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سکول کونسل اور کارنر میٹنگز کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے، مساجد میں اعلانات کروائے جائیں اور سابقہ طلبہ و والدین سے رابطہ کر کے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا جائے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نہ صرف انرولمنٹ میں اضافہ کریں بلکہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے لیسن پلان، ٹیچر ڈائری اور مختلف تدریسی سرگرمیوں کو مؤثر انداز میں اپنائیں تاکہ طلبہ کی دلچسپی اور سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو۔

آخر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گجرات اختر علی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک استاد کی اصل کامیابی یہ ہے کہ وہ سکول چھوڑ جانے والے بچوں کو دوبارہ تعلیم کی طرف راغب کرے، ان کی رہنمائی اور کونسلنگ کرے اور انہیں معاشرے کا مفید اور کامیاب فرد بنائے۔ انہوں نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچوں کی کاپیوں کو باریک بینی سے چیک کیا جائے، غلطیوں کی بروقت اصلاح کی جائے اور والدین کو تعلیمی عمل میں بھرپور انداز میں شامل رکھا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اساتذہ جدید تدریسی تکنیکوں اور مثبت سرگرمیوں کے ذریعے تعلیمی معیار کو بہتر بنائیں۔ دورانِ تدریس موبائل فون کے غیر ضروری استعمال سے گریز کیا جائے، البتہ تعلیمی سرگرمیوں کے لیے ہیڈ ٹیچر کے موبائل سے معاونت لی جا سکتی ہے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے معیاری تعلیم کے فروغ، انرولمنٹ اہداف کے حصول اور تدریسی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے بھرپور تعاون اور عملی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) مردانہ گجرات چوہدری محمد فاروق نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بنیاں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے...
20/05/2026

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) مردانہ گجرات چوہدری محمد فاروق نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بنیاں کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے سکول کے تدریسی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ مختلف کلاس رومز کے وزٹ کے دوران انہوں نے طلبہ کی نوٹ بکس چیک کیں جبکہ بچوں سے مختلف سوالات کر کے ان کی تعلیمی استعداد کو بھی جانچا۔

اس موقع پر چوہدری محمد فاروق نے اساتذہ اور ہیڈ ٹیچر کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معیاری تعلیم کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جائے اور سکول کے انرولمنٹ ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں محنت، لگن اور دیانتداری سے انجام دیں تاکہ طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

20/05/2026

بنام اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز/ایلیمنٹری / پرائمری سکول ہیڈز ایلیمنٹری ونگ تحصیل کھاریاں
عنوان:تعطیلات موسم گرما اور ذمداریاں

* تمام کمروں، دفاتر اور اسٹورز کی لاکنگ یقینی بنائی جائے۔
* بجلی کے تمام آلات مکمل طور پر بند کیے جائیں۔
* پانی کے نلکوں، موٹروں اور لائنوں کی جانچ کر لی جائے۔
* سرکاری ریکارڈ، داخلہ و امتحانی دستاویزات محفوظ مقام پر رکھے جائیں۔
* فرنیچر، آئی ٹی، لیب اور ECCE سامان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
* اسکول کی مکمل صفائی، سینیٹیشن اور ویسٹ ڈسپوزل کروایا جائے۔
* چھتوں اور پرنالوں کی صفائی کروائی جائے تاکہ بارش کے دوران پانی جمع نہ ہو۔
* مرکزی گیٹس، چار دیواری، کھڑکیوں اور تالوں کا معائنہ کیا جائے۔
* سیکیورٹی گارڈ / چوکیدار کے لیے واضح ڈیوٹی پلان مرتب کیا جائے۔
* شجرکاری، لان اور پودوں کی دیکھ بھال کا مناسب انتظام کیا جائے۔
* طلبہ کو دیا گیا سمر ہوم ورک چیک و دستخط کے بعد فراہم کیا جائے۔
* والدین سے رابطے کے لیے اساتذہ کو مناسب کوآرڈینیشن ہدایات دی جائیں۔
* طلبہ و والدین کو اسکول اوپننگ شیڈول اور تعطیلاتی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جائے۔
* آتشزدگی، بارش یا کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے حفاظتی اقدامات مکمل رکھے جائیں۔
* آئندہ تعلیمی سیشن کے لیے صفائی، مرمت اور انرولمنٹ پلان پیشگی تیار کیا جائے۔

اختتامی پیغام:
“منظم تیاری، محفوظ تعطیلات اور بہتر منصوبہ بندی ہی کامیاب ادارے کی بنیاد ہے۔”
✍️ ڈاکٹر افتخار احمد
ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل کھاریاں

Address

Main Bazar Near National Bank Kharian
Main Bazar

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 13:00
Saturday 09:00 - 16:00

Telephone

+92539240086

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy DEO - Male Tehsil Kharian posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category