Muhammad Abid Official

Muhammad Abid Official

Share

Muhammad Abid is an expert Biologist and educational consultant.

28/05/2026

Eid Mubarak to All Muslims, Respected Teachers and My Sweet friends especially Students

26/05/2026
26/05/2026

Alhumdulilah

25/05/2026

استاد بادشاہ نہیں ہوتا بلکہ اپنے شاگردوں کو بادشاہ بنا دیتا ہے

Photos from Muhammad Abid Official's post 22/05/2026

*آج میرے استاد محترم کی ریٹائرمنٹ کا دن ہے*

محترم استادِ گرامی۔
اکبر علی صاحب

آج کا دن ہمارے لیے خوشی اور رنج دونوں کا امتزاج ہے۔ خوشی اس بات کی کہ آپ نے اپنی پوری زندگی تعلیم کے مقدس پیشے کے لیے وقف کر دی، اور رنج اس بات کا کہ آج آپ محکمہ تعلیم سے رخصت ہو رہے ہیں۔

آپ نے نہ صرف ہمیں کتابوں کا علم دیا بلکہ زندگی جینے کا سلیقہ بھی سکھایا۔ آپ کی شفقت، محنت اور لگن نے ہزاروں طلبہ کی زندگیوں کو سنوارا ہے۔ آپ کا ہر لفظ، ہر نصیحت ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔

محکمہ تعلیم نے ایک فرض شناس، ایماندار اور محنتی استاد کھو دیا ہے، لیکن آپ کی دی ہوئی تعلیمات ہمیشہ ہماری رہنمائی کرتی رہیں گی۔

اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، سکون اور لمبی زندگی عطا فرمائے، اور آپ کی ریٹائرمنٹ کی زندگی خوشیوں اور برکتوں سے بھر دے۔ آمین۔

*آپ کے شاگرد آپ کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہمیشہ آپ کے احسان مند رہیں گے۔*

16/05/2026

Empowering Young Minds: A Simple yet Brilliant Pulley System Model Created by Class 8th Students

15/05/2026

Static electricity
Activity base learning
Govt Islamia higher secondary school Grahamore
Focal Person
Rana Muhammad Abid EST


Photos from Muhammad Abid Official's post 15/05/2026

Activity base learning
Ascending order and descending order

09/05/2026

آج ڈیرہ غازی خان کی مٹی نے اپنے سینے میں وہ تارا چھپا لیا، جو ایک گھر کے آنگن کا واحد اجالا تھا۔ 'دی لٹل سکول' کے ملبے تلے دب کر شہید ہونے والی دوسری ننھی پری کو بھی آج آہوں اور سسکیوں کے سائے میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ 😭💔

**برسوں کی دعائیں، ایک پل کی غفلت**
یہ صرف ایک بچی نہیں تھی، یہ برسوں کی سجدہ ریزیوں، منتوں اور طویل انتظار کے بعد مانگی گئی وہ مراد تھی جسے اللہ نے 'اکلوتی بیٹی' کی صورت میں عطا کیا تھا۔ والدین نے اس پھول جیسی جان کے لیے کتنے خواب بنے ہوں گے، کتنی لاڈوں سے اسے سکول کے لیے تیار کیا ہوگا، مگر اسے کیا معلوم تھا کہ جس عمارت کو وہ اپنے مستقبل کی منزل سمجھ رہی ہے، وہی اس کی آخری آرام گاہ بن جائے گی۔

**بلند عمارتیں یا موت کے سائے؟**
افسوس صد افسوس! انسانی لالچ اور ناقص تعمیرات نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ یہاں معصوم جانوں کی قیمت اینٹ اور گارے سے بھی کم ہے۔ وہ کچی دیواریں جن پر منافع خوروں نے بلند عمارتیں کھڑی کر دیں، آج ان کے بوجھ نے 11 سالہ بچی کی ہنسی، اس کے معصوم خواب اور ایک پورے خاندان کی کل کائنات کو ملبے تلے دفن کر دیا۔

**ایک ویران آنگن کا نوحہ**
اس ماں کے جگر کا حال کیا ہوگا جس کی گود آج ہمیشہ کے لیے اجڑ گئی؟ اس باپ کے کندھوں کا بوجھ کتنا بھاری ہوگا جو اپنی برسوں کی کمائی اور زندگی کی واحد امید کو خود اپنے ہاتھوں سے مٹی کے حوالے کر کے آیا ہے؟ 😭

05/05/2026

کولمبیا یونیورسٹی کا ایک طالبعلم ریاضی کی کلاس میں سو گیا۔ جب آنکھ کھلی تو طلباء کی آوازیں آ رہی تھیں کہ لیکچر ختم ہو چکا تھا۔

اس نے دیکھا کہ پروفیسر نے تختہِ سیاہ پر دو سوال لکھے ہوئے ہیں۔ اس نے سوچا کہ یہ یقیناً ہوم ورک کے سوالات ہوں گے۔ اس نے جلدی سے دونوں سوال اپنی کاپی میں نقل کر لیے تاکہ گھر جا کر حل کرے۔

جب اس نے ان پر کام شروع کیا تو پایا کہ یہ سوالات انتہائی مشکل ہیں مگر وہ ہمت نہ ہارا۔ لائبریری گیا، کتابیں کھنگالیں، حوالہ جات دیکھے، اور مسلسل کوشش کرتا رہا، یہاں تک کہ بڑی مشکل سے ان میں سے ایک سوال حل کر لیا۔

اگلی کلاس میں، اس نے حیرت سے دیکھا کہ پروفیسر نے پچھلے لیکچر کے ہوم ورک کے بارے میں کوئی بات ہی نہیں کی!
اس نے پوچھا: "سر! آپ نے پچھلی کلاس کا ہوم ورک چیک ہی نہیں کیا جو آپ نے آخر میں بورڈ پر لکھا تھا؟"

پروفیسر نے حیرت سے کہا: "ہوم ورک؟ وہ ہوم ورک نہیں تھا۔ میں نے تو صرف چند ایسی مثالیں دی تھیں جنہیں ابھی تک دنیا کے بڑے بڑے ریاضی دان بھی حل نہیں کر سکے!"

طالبعلم حیرت سے بولا:
"لیکن میں نے ان میں سے ایک سوال چار صفحات میں حل کر لیا ہے!"

بعد میں اس سوال کا حل کولمبیا یونیورسٹی میں باقاعدہ رجسٹر کیا گیا اور آج تک وہ حل اس طالبعلم کے نام سے جانا جاتا ہے۔

وہ چار صفحات آج بھی یونیورسٹی میں محفوظ ہیں۔

یہ طالبعلم بعد میں ریاضی کے عظیم ماہر بنے: "جارج دانتزِگ (George Dantzig)"

انہوں نے صرف اس لیے یہ مسئلہ حل کر لیا، کیونکہ انہوں نے یہ نہیں سُنا تھا کہ:
"یہ سوالات آج تک کوئی حل نہیں کر سکا!"

انہوں نے خود کو یہ یقین دلا دیا کہ ان کا حل ممکن ہے۔
اور جب مایوسی کے بغیر کوشش کی…
تو وہ انہیں حل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

کبھی کسی کی یہ بات نہ سنو کہ "تم نہیں کر سکتے!"

تم سب کچھ کر سکتے ہو، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں ان شاء اللہ۔
مزید اچھی اور معلوماتی پوسٹ کے لئے فالو کیجیے شکریہ ❤

Want your school to be the top-listed School/college in Mailsi?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address

Vehari
Mailsi
61160