20/09/2026
جناب سید شیراز حسین کاظمی کو وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارک باد
آج محترم جناب سید شیراز حسین کاظمی صاحب کو وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا صدر برائے مدت 2026–2028 بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرنے کے لیے الکاظمین ٹریڈرز پر دوستوں کے ہمراہ حاضری ہوئی۔
اس خوشی کے موقع پر انہیں گلدستہ پیش کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
جناب سید شیراز حسین کاظمی صاحب اور سید شہزاد حسین کاظمی صاحب نے نہایت محبت، خلوص اور گرم جوشی سے استقبال کیا، اور خلوص کی چاشنی سے بنی برفی سے تواضع کی۔
خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر مفید گفتگو ہوئی۔ جناب سید شیراز حسین کاظمی صاحب نے بحیثیت صدر اپنی نئی ذمہ داریوں، ترجیحات اور مستقبل کے لیے ترتیب دیے گئے اہم ترقیاتی و اصلاحی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
دعا ہے کہ اللہ رب العزت انہیں اس اہم ذمہ داری کو احسن انداز میں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے، عزت و وقار میں اضافہ فرمائے اور ان کے تمام نیک و مثبت منصوبوں کو کامیابی سے پایۂ تکمیل تک پہنچائے۔ آمین۔