08/07/2024
حمزہ ماڈل ہائی سکول میلسی (HMS) کے سابقہ طالب علم محمد عادل جو کہ اس وقت ریسکیو (1122) میلسی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اپنی مادر علمی تشریف لائے اور میٹرک کے طلباء کو لائف سیونگ کی بنیادی ٹریننگ سے آراستہ کیا اور ٹریننگ کے شرکا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوں نے ادارہ ہذا کے طلبا سے خطاب بھی کیا اور انہیں انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیے ہمت و حوصلے سے محنت جاری رکھنے کے لیے موٹیویٹ کیا۔